آئی کے عمران
محفلین
احباب! السلام علیکم
ایک غزل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں امید ہے آپ اپنی قیمتی آرا سے نوازیں گے.
کوئی گلہ لبوں پہ نہ لانے کی ٹھان لی
یوں زندگی سے ہم نے نبھانے کی ٹھان لی
اک داستان غم کی، سناتا ہے ہر کوئی
سو ہم نے درد اپنا چھپانے کی ٹھان لی
اشکوں نے تو ذرا، اثر اس پر نہیں کیا
مایوس ہو کے خون بہانے کی ٹھان لی
دل بن گیا ہے اپنا، ٹھکانہ بتان کا
سو ہم نے سومنات یہ ڈھانے کی ٹھان لی
وہ بھولتا نہیں ہے،تری چشمِ نیم وا
عمران کو شراب پلانے کی ٹھان لی
ایک غزل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں امید ہے آپ اپنی قیمتی آرا سے نوازیں گے.
کوئی گلہ لبوں پہ نہ لانے کی ٹھان لی
یوں زندگی سے ہم نے نبھانے کی ٹھان لی
اک داستان غم کی، سناتا ہے ہر کوئی
سو ہم نے درد اپنا چھپانے کی ٹھان لی
اشکوں نے تو ذرا، اثر اس پر نہیں کیا
مایوس ہو کے خون بہانے کی ٹھان لی
دل بن گیا ہے اپنا، ٹھکانہ بتان کا
سو ہم نے سومنات یہ ڈھانے کی ٹھان لی
وہ بھولتا نہیں ہے،تری چشمِ نیم وا
عمران کو شراب پلانے کی ٹھان لی