فراز برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا - فراز

جہانزیب

محفلین
برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا

ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا

الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں تھے
بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ سا

خوابوں ميں خواب اُسکے يادوں ميں ياد اُسکی
نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے رَتجگا سا

پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی ميں
وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا

اگلی محبتوں نے وہ نا مرادياں ديں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا

کچھ يہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہيں تھے روئے
کچھ زہر ميں بُجھا تھا احباب کا دلاسا

پھر يوں ہوا کے ساون آنکھوں ميں آ بسے تھے
پھر يوں ہوا کہ جيسے دل بھی تھا آبلہ سا

اب سچ کہيں تو يارو ہم کو خبر نہيں تھی
بن جائے گا قيامت اک واقع ذرا سا

تيور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا ليکن لگتا تھا آشنا سا

ہم دشت تھے کہ دريا ہم زہر تھے کہ امرت
ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہيں تھا پياسا

ہم نے بھی اُس کو ديکھا کل شام اتفاقا
اپنا بھی حال ہے اب لوگو فراز کا سا
 
ج

جہانزیب

مہمان
برسوں کے بعد ديکھا اک شخص.....

<p align=center>برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا

ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا

الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں تھے
بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ سا

خوابوں ميں خواب اُسکے يادوں ميں ياد اُسکی
نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے رَتجگا سا

پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی ميں
وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا

اگلی محبتوں نے وہ نا مرادياں ديں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا

کچھ يہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہيں تھے روئے
کچھ زہر ميں بُجھا تھا احباب کا دلاسا

پھر يوں ہوا کے ساون آنکھوں ميں آ بسے تھے
پھر يوں ہوا کہ جيسے دل بھی تھا آبلہ سا

اب سچ کہيں تو يارو ہم کو خبر نہيں تھی
بن جائے گا قيامت اک واقع ذرا سا

تيور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا ليکن لگتا تھا آشنا سا

ہم دشت تھے کہ دريا ہم زہر تھے کہ امرت
ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہيں تھا پياسا

ہم نے بھی اُس کو ديکھا کل شام اتفاقا
اپنا بھی حال ہے اب لوگو فراز کا سا
 
ج

جہانزیب

مہمان
عجیب مسلہ ہے پیش منظر میں صیح نظر آتا ہے مگر ارسال کے بعد ایسا آ رہا ہے۔
 

سیفی

محفلین
برسوں بعد نہ دیکھیں نا جناب

جہانزیب نے کہا:
<p align=center>برسوں کے بعد ديکھا اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا

جہانزیب میاں !!!
اگر جلدی چکر لگاتے اور سالوں بعد نہ جاتے تو غزل کی نوبت نہ آتی۔
خیر اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔۔۔۔

ع--- اس آس پہ کہ سنے اور کسی روز لوٹ آئے
روز شہر کے لوگوں کو سناتا ہوں فسانہء غم اپنا
 

راجہ صاحب

محفلین
برسوں کے بعد ديکھا شخص دلربا سا
اب ذہن ميں نہيں ہے پرنام تھا بھلا سا
ابرو کچھے کچھے سے آنکھيں جھکي جھکي سي
باتيں رکي رکي سي، لہجہ تھکا تھکا سا

الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں
بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ

خوابوں ميں خواب اس کے يادوں ميں ياد اس کي
نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے کہ رتجگا سا

پہلے بھي لوگ آئے کتنے ہي زندگي ميں
وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا

اگلي محبتوں نے وہ نامرادياں ديں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب راجہ صاحب۔ ویسے اگر آپ احمد فراز صاحب کا زیادہ کلام پیش کرنا چاہ رہے ہیں تو پھر کتاب کا نام بھی دے دیں۔ ہماری لائبریری کے لیے کمپائلیشن ہو جائے گی :D
 

راجہ صاحب

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت خوب راجہ صاحب۔ ویسے اگر آپ احمد فراز صاحب کا زیادہ کلام پیش کرنا چاہ رہے ہیں تو پھر کتاب کا نام بھی دے دیں۔ ہماری لائبریری کے لیے کمپائلیشن ہو جائے گی :D
کتاب کا نام تو معلوم نہیں بس چند شعرا کے مشہور کلام ہیں ذخیرے میں جن کو میں‌ارسال کرتا رہتا ہوں :(
 
غزل
برسوں کے بعد دیکھا اک "شخص دلربا سا "
اب ذہن میں نہیں ہے پر نام تھا بھلا سا
ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھیں جھکی جھکی سی
باتیں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستا سا
پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی میں
وہ ہر طرح سے لیکن اوروں سے تھا جدا سا
اگلی محبتوں نے وہ نامرادیاں دیں!
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا
کچھ یہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہیں تھے روئے
کچھ زہر میں بجھا تھا احباب کا دلاسا
پھر یہ ہوا کہ ساون سے آنکھوں میں آبسے تھے
پھر یوں ہوا کہ جیسے دل بھی تھا آبلہ سا
اب سچ کہوں تو یاروں ہم کو خبر نہیں تھی
بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا
تیور تھے بے رخی کہ انداز دوستی کے
وہ اجنبی تھا لیکن لگتا تھا آشنا سا
ہم نے بھی اس کو دیکھا کل شام اتفاقا
اپنا بھی حال ہے اب لوگوں فراز کا سا
احمد فراز
 

شمشاد

لائبریرین
الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر میں
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستا سا
اب یہ تو اساتذہ کرام ہی بتا سکتے ہیں کہ یہاں راستا صحیح یا راستہ؟
بن جائے جنگلوں میں جس طرح راستہ سا
 
Top