برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے

جاسم محمد

محفلین
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے
وقاص احمد 4 گھنٹے پہلے
1841130-princewilliamwithwifeatpakistan-1571078229-743-640x480.jpg

وفاقی وزرا، دفتر خارجہ حکام نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا اور جوڑے کا ریڈ کارپٹ خیر مقدم کیا گیا (فوٹو : رائیٹرز)

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دیگر وفاقی وزرا، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارت کاروں نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔ شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے بچے نہیں ہیں ان کے ساتھ بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے، 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔

219101409815-1571078384.jpg


شہزادہ ولیم اور اہلیہ 15 اکتوبر کو صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں ایف سیون اسکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج اور شوکت خانم اسپتال لاہور کا دورہ کرے گا۔

219101409935-1571078387.jpg


ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان کے دورے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، مقامی افراد سے ملے گا جبکہ بہترموسم ، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کرے گا۔

eg202b3xuaazdp-1571078394.jpg


شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے، برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔
 
Top