یقیناً صفائی نصف ایمان ہے ہم بحیثیت قوم صرف صفائی نہیں بلکہ بہت سے معاملات میں ناقص ہیں لیکن گوری چمڑے والے نے ذرا سی صفائی کی پوسٹ کیا لگا دی دیسی انگریز پھدکتے ہوئے نکل آئے اور انہیں گوری چمڑی والے دنیا کی سب سے مہذب قوم دکھائی دینے لگے وہ گورے جن کے ہاں مذہب کو تو چھوڑ دیجیے فطرت کے کسی قانون کی اہمیت نہیں اور جن کا پھانسی اور رجم کی سزاؤں پر خون کھولتا ہے مگر خود غول کے غول کسی پر چڑھائی کر کے ان کی تکہ بوٹی کر دیں تو دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا اب کل ہی کی بات ہے مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر فائر کھول دیئے گئے نہ تو دیسی انگریزوں کو کوئی فرق پڑا اور نہ ان کے آقاؤں کو جو ایک ویڈیو کا پوری دنیا میں واویلا کر سکتے ہیں چاہے وہ بعدازاں جھوٹی بھی ثابت کیوں نہ ہو جائے اور نیٹو کے ہاتھوں پہ کتنے لاکھ معصوموں کا خون ہے کسی دیسی انگریز کو دکھائی نہیں دیتا اور یہ گوری چمڑی والے دنیا کے جتنے فیصد ریسورسز پر اپنا ہاتھ صاف کیے بیٹھے ہیں ہمارے دیسی انگریز اس پوسٹ میں کی گئی صفائی کا معاوضہ سمجھ رہے ہوں گے