برطانوی ہائی کمشنر کی مارگلہ ہلز سے کچرا جمع کرنے کی تصاویر وائرل

سیما علی

لائبریرین
بندہ پوچھے جن تھیلوں میں تم یہ اشیاء بھر کر لاتے ہو، انہیں میں کچرا واپس بھر کر لے جانے میں کیا تکلیف ہے؟ لیکن نہیں لے کر جائیں گے کہ شان میں فرق آ جائے گا۔
بھیا جھوٹی آن بان اور شان میں کمی جو آجائے گی یہی پاکستانی بیرون ملک فائن کے ڈر سے سیدھے رہتے ہیں ۔۔۔۔اپنے ملک میں بھی اگر انگی حرکتوں پر فائن لگنا شروع ہوجائے تو شاید سدُھر جائیں ۔۔۔یا یا فائن لگانے والے اداروں سے مکُ مکا کر لیں !!!!
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
دیکھیے کہ پاکستانی ماحول دوست رضا کار غلام رسول پاکستانی نے کس طرح شجر کاری مہم کو بہتر بنانے میں معاونت کی
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یقیناً صفائی نصف ایمان ہے ہم بحیثیت قوم صرف صفائی نہیں بلکہ بہت سے معاملات میں ناقص ہیں لیکن گوری چمڑے والے نے ذرا سی صفائی کی پوسٹ کیا لگا دی دیسی انگریز پھدکتے ہوئے نکل آئے اور انہیں گوری چمڑی والے دنیا کی سب سے مہذب قوم دکھائی دینے لگے وہ گورے جن کے ہاں مذہب کو تو چھوڑ دیجیے فطرت کے کسی قانون کی اہمیت نہیں اور جن کا پھانسی اور رجم کی سزاؤں پر خون کھولتا ہے مگر خود غول کے غول کسی پر چڑھائی کر کے ان کی تکہ بوٹی کر دیں تو دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا اب کل ہی کی بات ہے مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر فائر کھول دیئے گئے نہ تو دیسی انگریزوں کو کوئی فرق پڑا اور نہ ان کے آقاؤں کو جو ایک ویڈیو کا پوری دنیا میں واویلا کر سکتے ہیں چاہے وہ بعدازاں جھوٹی بھی ثابت کیوں نہ ہو جائے اور نیٹو کے ہاتھوں پہ کتنے لاکھ معصوموں کا خون ہے کسی دیسی انگریز کو دکھائی نہیں دیتا اور یہ گوری چمڑی والے دنیا کے جتنے فیصد ریسورسز پر اپنا ہاتھ صاف کیے بیٹھے ہیں ہمارے دیسی انگریز اس پوسٹ میں کی گئی صفائی کا معاوضہ سمجھ رہے ہوں گے
 
سید رافع

محفلین

دنیا کی اصل گند یہ گورے ہی ہیں۔
 
Top