برف باری: میرے کیمرے کی نظر سے

مقدس

لائبریرین
سنو فال اچھی ہے اگر اس کو کمبل میں گھس کر انجوائے کریں
یہاں ہر سال سنو میں چلتے ہوئے گرتی ہوں اور کچھ دن بیڈ ریسٹ بورنگ کام کرنا پڑتا ہے مجھے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
واقعی! زبردست۔ میں مستونگ سٹی میں رہائش پذیر ہوں۔ ویسے ارباب کرم خان روڈ پر بھی ہمارا ایک گھر ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
SAZ_063.jpg
بندۂ خدا! بچی کے کان اور ہاتھ تو ڈھک دیتےا س برف میں۔
 
زین

لائبریرین
واقعی! زبردست۔ میں مستونگ سٹی میں رہائش پذیر ہوں۔ ویسے ارباب کرم خان روڈ پر بھی ہمارا ایک گھر ہے۔
خوب۔ مستونگ میں تو میرے کئی دوست ہیں۔ ایک کو تو میں نے محفل میں ممبر بھی بنایا لیکن ممبر بنتے ہی غائب ہوگیا۔
جب کوئٹہ آئیے گا تو بتائیے گا ملتے ہیں۔ میں نمبر ذاتی پیغام میں ارسال کردیتا ہوں :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
شکریہ زین بھائی! کیا آپ اپنے دوستوں کے نام بتا سکتے ہیں؟ شاید میں ان کو جان سکوں۔
کوئٹہ تو میں ہفتے میں ایک دو بار ضرور آتا ہوں۔
ابھی ایک مہینہ امتحانات کے سلسلے میں وہاں گزار کے آئے ہیں۔
اور سریاب میں آپ کہاں رہائش پذیر ہیں؟
 
زین

لائبریرین
میرے دوستوں میں تو تقریبآ سب صحافی ہی ہیں ۔ منیر شاہوانی، سجاد دہوار اور کچھ کے نام یاد نہیں آرہے

سریاب میں ڈگری کالج کےقریب گھر ہے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
واؤ! انہی کے ساتھ تو میرا اٹھنا بیٹھنا ہے۔ خاص کر سجاد دہوار جوکہ آج کل گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا صدر بھی ہے۔ اور ایک زمانے میں، میں نے اور منیر شاہوانی نے ایک ویب سائٹ بنانے کی بھی کوشش کی تھی۔ اور اسی صحافی گروپ کے دوسرے ممبر زعلی احمد، حبیب بنگلزئی، امان اللہ وغیرہ وغیرہ
 
زین

لائبریرین
پھربھی آپ مجھ سے نہیں ملے ؟ منیربھائی میرے اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ملنسار آدمی ہیں۔ ویب سائٹ والا ’کارنامے‘ کوئی دو سال پرانا ہے نا؟:biggrin:
سجاد بھائی سے البتہ کچھ عرصہ سے رابطہ نہیں ۔ اسی طرح عبدالسلام سے بھی گاہے بگاہے رابطہ رہتا ہے ۔
 
پتا نہیں کیوں نہیں ملے۔ ویب سائٹ والا کارنامہ دو سال سے ذرا زیادہ پرانا ہے۔ جب منیر میاں نئے نئے صحافت میں ٹرائی مار رہے تھے۔ عبدالسلام بھائی کا نام لکھنا میں بھول گیا۔ وہ غالباً ابھی تک پریس کلب کا صدر ہے۔ کیونکہ وہ زیادہ رابطے میں نہیں رہتے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بندۂ خدا! بچی کے کان اور ہاتھ تو ڈھک دیتےا س برف میں۔
کیا فاتح بھائی! آپ کو پتا ہے حمی نے میرے ساتھ کیا کیا؟ تصویر لینے کے بعد یہ گولہ نما گلیشئر مجھے دے ماری۔:)
اس وقت برف باری میں ہوا نہیں چل رہی تھی یعنی سردی کا نام و نشان تک نہیں تھا۔
 
زین

لائبریرین
اچھا۔ دو سال قبل جب میں ایک خبر رساں ادارے سے منسلک تھا تو منیر بھائی نے اسی طرح کے ایک کارنامے سے آگاہ کیا تھا۔ انہی دنوں میں نے انہیں محفل پر رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اب ان کا یہاں یوزر نیم بھول گیا ہوں۔
 
زین

لائبریرین
کیا فاتح بھائی! آپ کو پتا ہے حمی نے میرے ساتھ کیا کیا؟ تصویر لینے کے بعد یہ گولہ نما گلیشئر مجھے دے ماری۔:)
اس وقت برف باری میں ہوا نہیں چل رہی تھی یعنی سردی کا نام و نشان تک نہیں تھا۔
برف پڑی ہو اور سردی نہ ہو:shock:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اچھا۔ دو سال قبل جب میں ایک خبر رساں ادارے سے منسلک تھا تو منیر بھائی نے اسی طرح کے ایک کارنامے سے آگاہ کیا تھا۔ انہی دنوں میں نے انہیں محفل پر رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اب ان کا یہاں یوزر نیم بھول گیا ہوں۔
میرے خیال سے وہی ہوگا۔ میں اس سے اس کا یوزر نیم پوچھتا ہوں۔ بلکہ اسے دوبارہ لانے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top