برف باری: میرے کیمرے کی نظر سے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حالیہ دنوں میں ہوئی برف باری کے چند مناظر قید کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تو سوچا کہ اکیلے لطف اندوز ہونے کے بجائےاپنے برقی دوست احباب کو بھی اس میں شریک کروں۔ اسی سلسلے میں چند منتخب تصاویر پیش خدمت ہے۔ دیر سے ہی سہی پر دیر آید۔۔۔۔
SAZ_052.jpg

بہت خوبصورت !
 
ذوالقرنین

لائبریرین
سوہنا کیوٹ بچہ ، حمیرا کی اور تصاویر بھی پلیز اور حمیرا پڑھتی ہیں ؟
جی ہاں آپی! اس وقت وہ قاعدہ پڑھنے مسجد گئ ہوئی تھی اور وہاں سے آتے ہی "میری برف میں تصویر کھینچو" کی فرمائش کرنے لگی۔ اس سال اسے اسکول میں بھی داخل کیا ہے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
مزہ آ گیا۔ بچپن کے بعد تو کئی سال مستونگ میں خشک سالی کی وجہ سے برف باری کم کم ہوئی تھی۔ پھر سے اتنی برف دیکھ کر لطف آ گیا۔ جب کبھی چاندنی راتوں میں ڈھیروں برف پڑنے کے بعد آسمان اچانک صاف ہو جائے تو جو مناظر ابھرتے ہیں انھیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ شاید "جادو" ایک لفظ ہو جو بتا پائے کہ وہ منظر کس طرح کا ہوتا ہے۔ چاندنی راتوں کے علاوہ مستونگ اور بلوچستان کے دیگر دیہی علاقوں کی تاروں بھری راتوں کا طلسم بھی شہری لوگوں کے لیے ایک اجنبی چیز ہو گا۔ راولپنڈی میں تو خال خال ہی ستارے نظر آتے ہیں۔باقی شہروں کا بھی یہی حال ہو گا۔ گاؤں میں تو ہم کتنے ہی سیارے تک دیکھ سکتے تھے۔ موتیوں بھرا آسمان دیکھنا ہو تو شہر سے دور کسی جگہ جا کر دیکھیے۔ تب معلوم ہو گا کہ شاعر کیوں شہروں سے بھاگتے ہیں۔ فطرت تو شہروں سے پردہ کرتی ہے۔ یہ تو بس جنگلوں، صحراؤں کی محرم ہے!
 
شمشاد

پنڈی میں ستارے خال خال ہی نظر آئیں گے ناں کیونکہ ہم سب جو باہر ہیں پنڈی سے۔

پنڈی میں کہاں پر ہیں؟
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
پنڈی میں ستارے خال خال ہی نظر آئیں گے ناں کیونکہ ہم سب جو باہر ہیں پنڈی سے۔
پنڈی میں کہاں پر ہیں؟
ہم تو آپ کو چاند کہنے سمجھنے پر راضی تھے۔ آپ نے خود ہی کم پر اکتفا کر لیا۔ جیسے آپ خوش۔ دوسرے سوال کا جواب ہے تو کلیشے مگر حسب حال ہے کہ:

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی​
کچھ ہماری خبر نہیں آتی​
اسی سبب گھر والوں نے جیب میں ایک پرچی لکھ چھوڑی ہے۔ (پڑھ کر کاپی کر رہا ہوں):​
"کاشف عمران،جنس مرد، عمر 35 سال۔ پریشان کھڑے نظر آئیں تو مکان ---،گلی نمبر -----، سیکٹر تھری، ایئرپورٹ سوسائٹی، راولپنڈی پہنچا کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔آمدورفت کے خرچ کے علاوہ انعام بھی دیا جائے گا"۔​
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا
:laugh::laugh::laugh:

کاشف بھائی! آپ کیوں اپنے آپ کو "عبدالنبی (مقبول از ٹینٹوُ)" خیال کرنے پر تلے ہوئے ہو۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
کاشف عمران بھائی!
امجد میانداد بھائی!
2013 کی سب سے پہلی برفباری۔ 2 منٹ پہلے شروع ہوئی۔ بہت تیز ہے۔​

ظالم کیا وقت یاد دلاتے ہو!

جب ہم وہاں تھے تو اس وقت ظاہر ہے صرف پی ٹی وی ہی ہوتا تھا۔ اس پر ہر جمعرات کی رات انگریزی فلم آتی تھی، جو ہم بڑے شوق سے دیکھتے تھے۔ ایک مرتبہ سردیوں میں جیسے ہی فلم ختم ہوئی تو میں نے کمرے سے باہر جھانکا۔ سردیوں میں رات کے گیارہ بارہ بجے کا وقت، ہو کا عالم، ہوا با لکل ساکن اور پھر اس میں روئی جیسے برف کے موٹے موٹے گالے۔ سارا صحن پہلے ہی سفید چادر اوڑھے ہوئےتھا۔ ہم بہن بھائی دیر تک برف گرتی دیکھتے رہے۔ وہ منظر آج تک نہیں بھولا۔ اب بھی کبھی کبھی سب اس رات کو یاد کرتے ہیں۔ وہ واحد برف باری نہیں، جو میرے دل کے نہاں خانوں میں آباد ہے۔ برف باری کے ایسے جانے کتنے مناظر اور واقعات بچپن کی حسین یادوں کا حصہ ہیں۔ آج بھی آنکھیں بند کر کے ان لمحوں میں آسانی سے سانس لے سکتا ہوں۔ کچھ یادیں ہوتی ہی اتنی انمٹ ہیں۔ ہر ہر منظر ذہن کے کیمرے پر ثبت۔
 
پردیسی

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں ۔۔ پسند آئیں۔۔ خاص کر کیوٹ سی پیاری سی بچی کی پہلی والی تصویر بہت آؤٹ کلاس ہے۔بلکہ یہ کہا جائے کہ انعام کے قابل ہے تو بے جا نہ ہوگا

SAZ_056.jpg
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
بہت خوبصورت تصاویر ہیں ۔۔ پسند آئیں۔۔ خاص کر کیوٹ سی پیاری سی بچی کی پہلی والی تصویر بہت آؤٹ کلاس ہے۔
آہ پردیسی بھائی۔ آپ کو کیا بتاؤں۔ مستونگ میں برف باری (اور بارش بھی) کتنی خوبصورت لگتی ہے۔ تا حدِّ نظر میدان اور برف کی چادر۔ پھر آسمان سے برستی روئی۔ طلسماتی منظر ہوتا ہے۔ میری آنکھوں میں آج تک وہ مناظر محفوظ ہیں۔ کاش بلوچستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔ بڑی خواہش ہے پھر سے وہاں جا بسنے کی۔
 
Top