برف باری

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، آج یہاں دوپہر کو برفباری ہوئی ہے، بلکہ ابھی بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں کچھ تصاویر لگا رہا ہوں۔ میرے پاس یہ ہینڈی کیم تھا، جس سے تصاویر چھوٹی اور کم کوالٹی کی ہیں۔ اصل کیمرے کی کیبل پاکستان بھول آیا تھا تو اس لیے معذرت
 

قیصرانی

لائبریرین
وال پیپر والی تصویر

Movie001_0001.jpg
 

عاصم ملک

محفلین
بہت اچھی تصاویر ہیں منصور بھائی، مطلب آپ تو وہاں موسم سرما انجوائے کر رہے ہیں اور ایک ہم ہیں ابھی تک اچھی خاصی گرمی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، لگتا ہے اس سال ہمارے شہر میں سردیوں کا گذر نہیں ہونا :(
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں اچانک ہی سردی شروع ہوگئی ہے، ورنہ پہلے تو دسمبر سے پہلے کبھی زمین پر برف کی اتنی موٹی تہہ کا ہونا ناممکن سمجھا جاتا تھا، بعض اوقات تو کرسمس تک بھی گھاس موجود رہتی تھی‌۔ یہ تو اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس بار موسم سرما بہت جلدی شروع ہو گیا :)
 

سارہ خان

محفلین
واو قیصرانی تو آپ برف باری کے مزے لے رہے ہیں ۔۔۔۔۔ :) ۔۔پلیز تھوڑی سی برفباری ادھر بھی بھیج دیں ۔۔۔بہت سخت ضرورت ہے ۔۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
جتنی کہیں‌بھیج دوں، کل سے اب تک اس طوفان کی وجہ سے تقریباً دو فٹ سے زائد برف گر چکی ہے۔ کل رات سے اب تک 100 سے زائد حادثات بھی ہو چکے ہیں :(

یہاں ٹرین کا لیٹ ہونا بہت ہی غیر معمولی بات ہے، آج ٹرینیں آدھا گھنٹہ لیٹ ہیں ساری :(
 

سارہ خان

محفلین
طوفان۔۔۔ :oops: ۔۔۔۔نہیں نہیں ایسی برفباری مجھے بالکل نہیں چاہیے۔۔۔طوفان سے مجھے بڑا ڈر لگتا ہے ۔۔۔ :( ۔۔۔آپ کو ہی مبارک ۔۔۔ :)
 
Top