mobixone
محفلین
عالمی بینک نے پاکستان کے لئے پچاس کروڑ ڈالر بلاسود قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کے واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ کئی برسوں میں بیرونی اور اندرونی انتشار کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے اس کی میکرو اکنامک صورتحال مشکلات سے دوچار ہے اور یہ قرضہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے فراہم کیا جار ہاہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے ملکی درآمدات کے بل میں اضافہ کردیا اور عالمی معاشی بحران کے باعث اس کی درآمدات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملک میں سیاسی بحران اور غیریقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتمادبھی متاثرہواہے۔ پاکستان کے لیے عالمی بینک کے ڈائریکٹر یوسفا کروکس نے کہا کہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں اوران پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ اور افراط زرمیں کمی واقع ہوئی ہے۔