بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
ایک اور بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں عید بدھ 25 اکتوبر کو ہے۔ چاند نظر نہیں آیا
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انگریزی کے حساب سے دو گھنٹے کا فرق ہے اور عربی کے حساب سے اکٹھا دو دن کا فرق ڈال دیا۔
مسلمان ایسے ہی تو ہر محاذ پر مات نہیں کھا رہے۔ :cry: :cry: :cry:
 

الف عین

لائبریرین
بس ایک کیرل کے لوگ سعودی کے ساتھ ہیں۔ یہاں بھی اب تک کوئ خبر نہیں چاند کی۔ لیکن شمشاد کیا یہ مذہب سے اختلاف نہیں ہوگا جب بغیر چاند دیکھے محض دوسروں کا ساتھ دینے کے لئے عید منا لی جائے نکہ مسلم امہ میں اتفاق رہے!!
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی صحیح ہے کہ چاند دیکھے بغیر عید نہ منائی جائے لیکن یہ بھی کیا کہ دو دو دن کا فرق پڑ جائے۔
 
میرے خیال میں‌ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم امہ متفق ہو کر اجتہاد کا دروازہ دوبارہ کھول دے تاکہ اس قسم کے جگ ہنسائی والے فیصلوں‌ کا مل کر سب باب کیا جا سکے ۔۔ پر ہم تو روضہ بھی یاک ساتھ نہیں‌ کھول سکتے کوئی بتلاو کہ ہم بتلائیں‌کیا
 

دوست

محفلین
ہر فرقے کے پاس شہادتوں کے اپنے معیارات ہیں۔ اور مولویوں کے پاس سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اگر بادل ہوں تو روزہ کرلیا جائے۔
اب آگے کیا بات کرنے کی گنجائش ہی کیا رہ جاتی ہے۔
اس موضوع پر ریسرچ کرنے کی ضرورت ہے احادیث کی کتابوں سے تاکہ حقیقت معلوم ہوسکے اور پتہ چلے کوئی گنجائش نکلتی بھی ہے یا نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
آندھرا پردیش میں عید کل ہوگی لیکن کولکاتا بلکہ مغربی بنگال اور بہار، کشمیر اور دہلی میں آج ہے، پہلے کولکاتا سے ایک فون آیا تو معلوم ہوا پھر ٹی وی کی خبروں سے معلوم ہوا۔ ممبئ اور لکھنؤ میں دونوں دن عید منائ جائے گی۔ شیعہ افراد نے ممبئ میں آج ہی منا لی ہے۔ چناں چہ اس بار ہندوستان میں تین دن عید منائ جا رہی ہے۔ کیرل میں کل منائ جا چکی تھی۔
 

زیک

مسافر
ویسے سننے میں آیا ہے کہ راجہ نعیم صاحب کی دم حریت کی جدوجہد میں شہید ہو گئی۔ اب معلوم نہیں اس میں کتنی صداقت ہے؟
 
ارے ابھی تو یہاں‌اتنی ساری پوسٹین تھیں‌ ، شمشاد و قیصرانی کی راجہ فار حریت کی دم کو لیکر ، اچانک سے کہاں‌غائب ہو گئی ہیں‌ سب کی سب ؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آئیں کسی اور موضوع پر بات چیت کرتے ہیں۔ راجہ نعیم جب آئیں گے تو ان سے پوچھ لیں گے کہ ان کی طبیعیت کیسی ہے۔
 
بریکنگ نیوز

سابق ملکہ حسن اور بھارتی فلم ایکٹریس ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ فلم امراو جانِ ادا، ان کے فلمی کیرئیر میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ، اور فلم میں ادا کیا گیا ان کا کردار امر ہو جائے گا۔ ۔ ۔
 

سپینوزا

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top