جیہ
لائبریرین
ایک خبر میں بھی توڑ دوں یہاں!!! میں نے کل بطور ڈاریکٹر انچارج یہاں ہی جائن کر لیا ہے۔ ہمارے محکمےمیں کافی ’باز ساختگی‘ restructuring کی جا رہی ہے، اور اس کے لئے بہت سے ڈویژنس کو ملا کر ایک ہیڈ بنایا جا رہا ہے، جس کو مشن کہتے ہیں۔ اس لسٹ میں 57 نام ہیں جن میں زیادہ تر کی پوسٹنگ ٹرانسفر کے ساتھ ہے، لیکن مجھ لو الحمد للہ حیدر آباد میں ہی ڈائریکٹر ان چارج کی پوسٹ دی گئی ہے۔ یہ پوسٹ در اصل اگر پرموشن یعنی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کddg ی ہوتی ہے، لیکن وہ ملتی ہے یا نہیں، اس کی امید زیادہ نہیں ہے کہ میں جون 2010 میں رٹائر ہو رہا ہوں۔ ویسے اگر ہو جاتا ہے پرموشن بھی، تو میں محکمے (جیا لوجیکل سروے آف انڈیا) کا تیسرا مسلم ddg بنوں گا، اب تک صرف ایک ہی ہوئے ہیں، اور اس لسٹ میں دو مسلم ہیں جو علی گڑھ کے میرے کلاس میٹ ہی ہیں۔ مجھ سے اوپر ہی ان کا نام ہے۔ یہ بھی ایک لحاظ سے خوش خبری ہی ہے اس لے شئر کر رہا ہوں۔
بابا جانی ۔ کافی عرصے کے بعد ایک اچھی خبر سننے کو ملی۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو