بری سرکار کے چلہ گاہ تک کا سفر

مگر یہ مذہبی بحث تو ہرگز نہیں ، میں نے تو اس قتل و غارت گری کو موضوع بنایا ہے جو یہاں ہوتی رہتی ہے اور یہ بالکل سچی بات ہے ، اس سے انکار تو ممکن نہیں ۔۔
رہی بات "گھسیڑنے" کی تو اس سے پہلے اس قدر بحث و مباحثہ کیا ہے کہ کبھی کبھی "غلطی" ہو ہی جاتی ہے ، تاہم پھر بھی میرا انداز خاصا مفاہمتی ہوتا ہے ، ٹھیک کہہ رہا ہوں نا :) ؟ اور ویسے بھی اپنی رائے دینا اور بحث کرنا دو الگ معاملات ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ رائے ہی دوں بحث نہ کروں
اب کچھ تصویروں کی بابت فرمائیں ، کبھی آپ کا چکر لگا ہے یہاں ؟ اور "شادی شہید" جانا ہوا کبھی ؟
وسلام

آپ کا انداز کبھی مفاہمتی نہیں رہا، ہر کام میں مذہبی ٹانگ اڑانا کوئی آپ سے سیکھے۔ کہیں نہ کہیں اپنی شریعت لے آتے ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر اور تصاویر لگائیں تو شرک کا فتوٰی پہلے سے تیار ہوگا۔
شادی شہید گیا نہیں مگر وہ خیرپور سے آگے پہاڑوں میں ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
مگر یہ مذہبی بحث تو ہرگز نہیں ، میں نے تو اس قتل و غارت گری کو موضوع بنایا ہے جو یہاں ہوتی رہتی ہے اور یہ بالکل سچی بات ہے ، اس سے انکار تو ممکن نہیں ۔۔
رہی بات "گھسیڑنے" کی تو اس سے پہلے اس قدر بحث و مباحثہ کیا ہے کہ کبھی کبھی "غلطی" ہو ہی جاتی ہے ، تاہم پھر بھی میرا انداز خاصا مفاہمتی ہوتا ہے ، ٹھیک کہہ رہا ہوں نا :) ؟ اور ویسے بھی اپنی رائے دینا اور بحث کرنا دو الگ معاملات ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ رائے ہی دوں بحث نہ کروں
اب کچھ تصویروں کی بابت فرمائیں ، کبھی آپ کا چکر لگا ہے یہاں ؟ اور "شادی شہید" جانا ہوا کبھی ؟
وسلام

طالوت بھائی آپ واقعی بچے ہیں یا جان کر کررہے ہیں :grin:
ایسی باتیں جو کہ مذہبی بحث کا محرک بنتی ہیں پہلے آپ وہ فرماتے ہیں اور یہ سچ ہے کہ جب ان پر کوئی بحث شروع ہوجاتی ہے تو پھر آپ کنی بھی کتراتے ہیں :grin: خیر چھوڑیئے اس بحث میں کیا پڑھنا ۔ ۔ ۔ ۔
جن جگہاؤں کی بابت آپ نے استفسار فرمایا ہے تو آپکی اطلاع کہ لیے اتنا ہی عرض کردیتا ہوں کہ 15 سال سندھ میں رہ کر آیا ہوں سہون شریف کوئی زیادہ دور نہیں تھا وہاں سے مگر آج تک نہیں گیا جب کہ لوگ پنجاب سے سفر کر کہ وہاں جاتے ہیں بس اسی بات پر شادی شہید اور بری امام کو بھی قیاس کرلیں :grin:
 
طالوت

محفلین
مجھ ناچیز کی عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اس قبر پر حکمرانی کے لیے ہونے والی قتل و غارت گری کے ذکر میں مذہبی بحث کا کیا تعلق ؟ اگر یہاں اس خونی واردات کا ذکر کرنا مذہبی بحث کا آغاز ہے تو طالبان یا ظالمان پر آپ حضرات جو دلائل کے انبار لگاتے ہیں اس کے بارے میں بھی کچھ عرض کریں وہ کس کھاتے میں ڈالا جائے ؟ عابد میں تو فقط پوچھا کہ کبھی اس طرف گئے ہیں ؟ اور بس ! کہ وہ بھی ایسا ہی پہاڑی علاقہ ہے۔

آپ کا انداز کبھی مفاہمتی نہیں رہا، ہر کام میں مذہبی ٹانگ اڑانا کوئی آپ سے سیکھے۔ کہیں نہ کہیں اپنی شریعت لے آتے ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر اور تصاویر لگائیں تو شرک کا فتوٰی پہلے سے تیار ہوگا۔
یہ تو آپ بس غصے میں آ گئے ، حالانکہ اگر میرا مفاہمتی انداز نہ ہو تو میرے ساتھ بھی آپ "تو تراں" کر کے بات کرتے اور شاید میں آپ کے ساتھ ۔۔ اور جہاں تک تصویروں کا تعلق ہے تو تعبیر بی بی کے بعد شاید سب سے زیادہ میں ہی پوسٹ کرتا ہوں ۔۔ اور میری بھی کوئی شریعت ہے یہ آپ سے پتا چلا مجھے اس کی خبر ہرگز نہ تھی ۔۔۔

شادی شہید کی قبر بھمبھر سے کوٹلی کی طرف جائیں تو راستے سے ایک الگ سڑک نکلتی ہے ۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
ویسے ظہور پا جی اپ یہاں‌کیون‌گئے تھے بندروں سے ملنے یا اپ بھی کوئی چلہ شلہ کاٹنے گئے تھے:rollingonthefloor:
 
ویسے ظہور پا جی اپ یہاں‌کیون‌گئے تھے بندروں سے ملنے یا اپ بھی کوئی چلہ شلہ کاٹنے گئے تھے:rollingonthefloor:

وہ چونی گم ہوگئی تھی ورہ تلاش کرنے گیا تھا مگر پتہ لگا کہ وہاں کسی بندر کے ہتھے چڑہ گئی میں نے بندر کی کافی منت سماجت کی پھر بھی اس کو رحم نہیں میں نے ہاتھ جوڑے تو اس نے منہ بنایا۔
چلے سے بات یاد آگئی کہ ایک چلہ تو ضرور کاٹنا ہے تاکہ میرے من کی مراد پوری ہوجائے۔
 
زینب

محفلین
ہاہاہا لیں چونی اڑ کے اتنی اونچے پہاڑوں پے کیسے پہنچ گئی ۔۔۔۔کون سی کون سی مراد مئجھے بھی دسیئں

کہیں کسی بھوت بریت سے ملنے کی خواہش تو نہیں ۔یا کوئی اور خفیہ قسم کی مراددددددد
 
ہاہاہا لیں چونی اڑ کے اتنی اونچے پہاڑوں پے کیسے پہنچ گئی ۔۔۔۔کون سی کون سی مراد مئجھے بھی دسیئں

کہیں کسی بھوت بریت سے ملنے کی خواہش تو نہیں ۔یا کوئی اور خفیہ قسم کی مراددددددد

یہ ایک راز ہے جو دل میں دفن ہے یہاں بتا کر اپنا مذاق نہیں اڑانا۔
 
زینب

محفلین
مجھے بھی نہیں بتاؤ گے،۔،،،،میں‌نے بہن کی پوسٹ سے استعفیٰ دے دینا ہے :mad::(
 
مجھے بھی نہیں بتاؤ گے،۔،،،،میں‌نے بہن کی پوسٹ سے استعفیٰ دے دینا ہے :mad::(

ویسے سیاست سے کوئی استعفیٰ نہیں دیتا۔ مجھے پتہ ہے آپ توسیاستدان بننے کی تیاری کررہی ہیں۔ آپ نے ہماری شہید رانی کی شہادت کو پاکستان کے حق میں قرار دیا تھا۔ یاد ہے نا؟
 
Top