بسلامت روی ۔ ۔ ۔ سعود بھائی کے لیے ۔ ۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ،

جب سفر پر جاتے ہیں تو سفر کی تیاریاں تو ہوتی ہی ہیں لیکن وقت سفر بہت سی دعائیں بھی ہمراہ کی جاتی ہیں (ویسے تو تحفے بھی ہمراہ کیے جا سکتے ہیں :happy: ) ۔ سعود ابن سعید بھائی ہم سب آپ کے لیے دل سے دعا گو ہیں کہ آپ کا سفر نہایت سہل اور بخیر و خوبی انجام پائے اور بخیر و عافیت واپسی ہو اور کہیں کوئی پریشانی پیش نہ آئے ، آمین ۔

چلیں جی جس جس نے دعائیں ہمراہ کرنا ہیں اور جس جس نے تحفے ہمراہ کرنا ہیں تو سعود بھائی کے ہمراہ کر دیں ۔ :car:
اور اگر فرمائش بھی کرنا چاہیں تو بالکل نہ ہچکچائیں :happy:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ کرے بھیا کا سفر بخیر خوبی تمام ہو ۔بہت سی نیک تمنائیں اور میری طرف سے بھابھی جان اور فریحہ کے لیے یہ چاکلیٹس ۔۔ :)
c.jpg
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ٹھیک ہے اپیا میں کچھ چیزیں خرید لیتی ہوں
فریحہ کے لیے یہ فٹ بال :soccerball: ، یہ گاڑی :car: اور یہ چھوٹی سی چھتری :umbrella: تاکہ وہ اسکول جاتے ہوئے لے جایا کرے گرمیوں میں ، اور ایک گفٹ :present: ۔۔اس میں کیا ہے یہ صرف فریحہ دیکھے گی اور کسی کو اجازت نہیں ہے دیکھنے کی ۔۔(ویسے کسی کو بتائیے گا مت اس میں میرا ڈھیر سارا پیار ہے اس کے لیے :donttellanyone: )
اور بھابھی جان کے لیے یہ موبائل فون :mobilephone:تاکہ وہ مجھ سے فون پر باتیں کیا کریں اور یہ کیمرہ :camera: ، یہ وال کلاک :clock1: اور یہ گفٹس :present::present::present::present:۔
:) :) :)
 
اوہ خدایا، اتنی خوبصورت "شرارت" سیدہ شگفتہ بٹیا کے زرخیز دماغ میں ہی نشو نما پا سکتی ہے۔ ہم مسکرئے بغیر نہ رہ سکے۔ بلکہ ایسے لگ رہا ہے جیسے چند گھنٹے مزید جاگتے رہنے کے لئے توانائی مل گئی ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا ایک بات ، بلکہ ایک کوئز :

"بسلامت روی ۔ ۔ ۔ " کے آگے کیا آتا ہے ؟ کون بتا سکتا ہے یا اسے مکمل کر سکتا ہے ؟

درست جواب دینے والا سعود بھائی سے ایک فرمائشی تحفہ منگوا سکتا ہے سفر سے واپسی پر :lightbulb: :happy:
 
اپیا نقل مار سکتے ہیں ؟
 
اچھا ایک بات ، بلکہ ایک کوئز :

"بسلامت روی ۔ ۔ ۔ " کے آگے کیا آتا ہے ؟ کون بتا سکتا ہے یا اسے مکمل کر سکتا ہے ؟

درست جواب دینے والا سعود بھائی سے ایک فرمائشی تحفہ منگوا سکتا ہے سفر سے واپسی پر :lightbulb: :happy:

کیا ہم بتا کر تحفہ دینے سے بچ سکتے ہیں؟ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اوہ خدایا، اتنی خوبصورت "شرارت" سیدہ شگفتہ بٹیا کے زرخیز دماغ میں ہی نشو نما پا سکتی ہے۔ ہم مسکرئے بغیر نہ رہ سکے۔ بلکہ ایسے لگ رہا ہے جیسے چند گھنٹے مزید جاگتے رہنے کے لئے توانائی مل گئی ہے۔ :)

اچھی بات ہے سعود بھائی اگر اس طرح آپ کو اپنے کام سمیٹنے میں آسانی ہو جائے تو ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہو گی ۔
 
Top