بعد از الیکشن 2018: متوقع کابینہ اور دیگر تقرریاں

یاز

محفلین
الیکشن کا سسپنس تو اب گزر ہی چکا۔ اور وزیرِ اعظم کے عہدے کی بابت بھی زیادہ شبہ نہیں ہے۔
تاہم اب کچھ بات ہونی چاہئے اس بابت کہ مرکز اور مختلف صوبوں میں وزیرِ اعلیٰ اور دیگر وزارتیں و عہدے وغیرہ کس کس کے نام رہیں گی۔
 
یاز

محفلین
اسد عمر کے بارے میں تو 2013 سے پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ وزیرِ خزانہ یہی ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ بھی جیت چکے ہیں تو قوی امکان ہے کہ یہی اگلے وزیرِ خزانہ ہوں گے۔
 
یاز

محفلین
میرے خیال سے وزیرِ اعظم کے بعد سب سے اہم عہدہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات اور مالی وسائل میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔
اس عہدے کے لئے شاہ محمود قریشی اور علیم خان اہم امیدوار ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایسا ممکن ہے کہ کوئی سرپرائز مل جائے۔
میرا اندازہ ہے کہ عمران خان صاحب شاہ محمود قریشی کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کا "رسک" نہیں لیں گے۔
 
نور وجدان

لائبریرین

ابھی پنجاب میں حکومت آزاد امیدواروِں پر منحصر ہے
 
فرقان احمد

محفلین
پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ لانا چاہیے جو متحرک ضرور ہو تاہم انتقامی کاروائیوں پر یقین نہ رکھتا ہو تاکہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار نہ ہو۔
 
Top