بعد از الیکشن 2018: متوقع کابینہ اور دیگر تقرریاں

یاز

محفلین
شاہ محمود قریشی صاحب انتہائی موزوں امیدوار ہیں۔ ذاتی طور پر ہمیں وہ پسند نہ ہیں۔ تاہم، اُن کی اہلیت و قابلیت میں کوئی کلام نہیں۔
بظاہر تو بہت مناسب ہے، تاہم میرا گماں ہے کہ شاہ صاحب اس وقت نمبر 2 کی غیراعلانیہ پوزیشن پہ فائز سمجھے جا سکتے ہیں۔ وہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور اگر مرکز میں آئے تو وزارتِ داخلہ کا امکان ہو سکتا ہے۔
 
فرقان احمد

درست! تاہم، سننے میں آیا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کی نشست کھو بیٹھے ہیں۔ وزیر داخلہ بھی بن سکتے ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ جس عہدے کے لیے بھی انہیں نامزد کیا جائے گا، وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اُن کے اندر بلا کی سیاسی دانش پائی جاتی ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
چوہدری نثار کے بارے میں سنا تھا وہ جیت گئے تو صدر بن جائیں گے. اب وہ صوبائی اسمبلی سے جیتے ہیں تو پنجاب کے چیف منسٹر بھی بن سکتے ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے
 
اگر بنانے کا فیصلہ ہوا تو دوست کھوسہ کی طرح ضمنی الیکشن تک عارضی بندوبست کرایا جا سکتا ہے۔
 
یاز

محفلین
چوہدری نثار کے بارے میں سنا تھا وہ جیت گئے تو صدر بن جائیں گے. اب وہ صوبائی اسمبلی سے جیتے ہیں تو پنجاب کے چیف منسٹر بھی بن سکتے ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے
میرا اندازہ ہے کہ وہ اب اس تمام گیم سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔
قوی امکان ہے کہ پرانے قصے کہانیوں کی مانند اب وہ باقی وقت اللہ کی یاد میں گزارتے پائے جائیں۔
 
موصوف صوبائی اسمبلی کی نشست بھی کھو بیٹھے!
 
غلام سرور صاحب نے ایک نشست چھوڑنی ہے تاہم شاید وہ ٹیکسلا کی سائیڈ سے ہی چھوڑیں گے تاکہ نثار علی خان صاحب کو پھر سے انٹری کا موقع نہ مل سکے۔
 
یاز

محفلین
ایک اندازہ ہے کہ دو تین وزارتوں کے لئے دفاعی اداروں کی مشاورت بھی ضروری سمجھی جاتی ہے۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس کے لئے ان کی جانب سے بھی دباؤ ہوتا ہے۔ ان میں وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ وغیرہ شامل ہیں۔ لہٰذا کوشش ہو سکتی ہے کہ ان آسامیوں کے لئے ایسا بندہ لگایا جائے جس کے ساتھ دفاعی ادارے کمفرٹیبل محسوس کریں۔ یا پھر کمزور شخص کو لگانے کا بھی اندیشہ نما امکان ہو سکتا ہے۔
جیسے پی پی پی دور میں یہ خبر عام ہوئی تھی کہ حنا ربانی کھر کو وزیرِ خزانہ اور بعد میں وزیرِ خارجہ اسی دباؤ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔
 
یاز

محفلین
موصوف صوبائی اسمبلی کی نشست بھی کھو بیٹھے!
نہیں صوبائی اسمبلی میں.تو ابھی نام دیکھا ہے.express tribune میں ...
حیرت ہے، تاہم، اُن سے کچھ بعید بھی نہیں۔
جلدی سے فیصلہ کر لیں بھئی۔
چوہدری نثار صاحب کی دھڑکنیں اوپر نیچے ہو رہی ہیں۔
 
Top