بعد از الیکشن 2018: متوقع کابینہ اور دیگر تقرریاں

زیک

مسافر
ایک اور اہم عہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا بھی ہے۔ قوی امکان ہے کہ نجم سیٹھی صاحب کو اب پنکچر لگانے کی ذمہ داری سے عہدہ برا کر دیا جائے گا۔
میری نظر میں ماجد خان کرکٹ بورڈ کے لئے کافی موزوں شخصیت ہو سکتے ہیں۔ نیز وسیم اکرم وغیرہ کا بھی امکان ہو سکتا ہے۔
اپنے کزن سے عمران کی کچھ کھٹ پٹ نہیں ہوئی تھی؟

وسیم اکرم حال ہی میں پاکستان واپس آیا ہے تو اس کا چانس زیادہ ہے
 
فواد چوہدری نشر و اشاعت
یہ امر بھی زیر غور ہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات کا عہدہ ختم کر دیا جائے. تاہم اگر یہ رہا تو پھر فواد چوہدری....

ویسے اس عہدے کے ختم کرنے کے کچھ فوائد ضرور ہیں لیکن کیا نقصانات زیادہ نہیں ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
اپنے کزن سے عمران کی کچھ کھٹ پٹ نہیں ہوئی تھی؟
1982ء میں عمران خان جب کپتان بنا تھا تو ماجد خان اپنے کیرئیر کے زوال پر تھا اور عمران خان نے ماجد کو ڈراپ کر دیا تھا۔ ماجد خان تب ہی سے ناراض ہے اور غصے کا بھی مشہور ہے، بہت حد تک ممکن ہے کہ ابھی تک ناراض ہو۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
وزارت تو مشکل ہے ہو سکتا ہے عزاز مل جائے
خاتون اول کا عزاز تو عمران خان کی تیسری بیکم کے پاس چلا گیا ہے، ہاں مرد اول کا عزاز ان دونوں میں سے کسی ایک کو دیا جا سکتا ہے :D
خارون اول تو صدر جمہوریہ کی بیگم ہوتی ہیں۔
 
Top