نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے ذاتی طور پر بلاکس سے کھیلنا بہت پسند ہے۔ عشبہ کو میرے ایک دوست نے بلاکس تحفے کے طور پر دیے۔ وہ خود تو کھیل نہیں سکتی ابھی چھوٹی ہے۔ لیکن میں نے عشبہ کی اسلام آباد غیر موجودگی میں بلاکس سے کافی سارے شکلیں بنانے کی کوشش کی۔ سوچا محفلین کے ساتھ بھی شئیر کروں۔ :)

1381915_10152268714221978_1644109218_n.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب۔۔۔۔! :applause:

عشبہ کے چھوٹے ہونے کا خوب فائدہ اُٹھایا ہے آپ نے۔ :)

اس سے پتہ چلتا ہے کہ کبھی کبھی تعمیری کام بھی کرتے ہیں آپ ۔ :)
 

باباجی

محفلین
زبردست نینی ۔۔۔ تم نے عملی طور پر یہ ثابت کردیا کہ ہر انسان کے اندر ایک چھوٹا سا ہمیشہ رہتا ہے چاہے وہ جوان ہو یا بوڑھا ۔
آپس کی بات ہے میں اکثر ٹی وی پر پرانے کارٹون دیکھتا ہوں اپنے فیورٹ Thunder Cats ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب۔ بہانہ یہ ہوا کہ عشبہ ابھی بلاکس سے کھیل نہیں پاتیں۔ حالانکہ تصویریں یہ کہہ رہی ہیں کہ عشبہ کو باری ہی نہیں دی جاتی۔ سارا ٹائم آپ خود ہی کھیلتے رہتے ہیں۔ :idea: ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب۔۔۔ ۔! :applause:

عشبہ کے چھوٹے ہونے کا خوب فائدہ اُٹھایا ہے آپ نے۔ :)

اس سے پتہ چلتا ہے کہ کبھی کبھی تعمیری کام بھی کرتے ہیں آپ ۔ :)
بالکل۔۔۔ احمد بھائی زندگی میں ایک آدھا تعمیری کام کر لینا چاہیے۔۔۔ :D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست نینی ۔۔۔ تم نے عملی طور پر یہ ثابت کردیا کہ ہر انسان کے اندر ایک چھوٹا سا ہمیشہ رہتا ہے چاہے وہ جوان ہو یا بوڑھا ۔
آپس کی بات ہے میں اکثر ٹی وی پر پرانے کارٹون دیکھتا ہوں اپنے فیورٹ Thunder Cats ۔
میں تو ابھی تک پنک پینتھر اور ہیکل اینڈ جیکل ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھتا ہوں۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب۔ بہانہ یہ ہوا کہ عشبہ ابھی بلاکس سے کھیل نہیں پاتیں۔ حالانکہ تصویریں یہ کہہ رہی ہیں کہ عشبہ کو باری ہی نہیں دی جاتی۔ سارا ٹائم آپ خود ہی کھیلتے رہتے ہیں۔ :idea: ۔
نہیں۔۔۔ میں بناتا ہوں۔۔۔ عشبہ توڑتی رہتی ہے۔۔۔
تصویری ثبوت پیش خدمت ہے۔۔ :)

1463028_10152364723221978_269040273_n.jpg


1391770_10152364723181978_900945941_n.jpg
1379467_10152364723256978_771935217_n.jpg
 

باباجی

محفلین
میں تو ابھی تک پنک پینتھر اور ہیکل اینڈ جیکل ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھتا ہوں۔۔۔ :)
اچھا یاد دلایا ۔۔۔ ہیکل اینڈ جیکل بھی ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں
اور اپنی پیاری بھتیجی عشبہ سے ملنے آنے کا پروگرام ہے دسمبر میں
اسی بہانے تم سے بھی مل لوں گا :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا یاد دلایا ۔۔۔ ہیکل اینڈ جیکل بھی ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں
اور اپنی پیاری بھتیجی عشبہ سے ملنے آنے کا پروگرام ہے دسمبر میں
اسی بہانے تم سے بھی مل لوں گا :p
منتظر ہے عشبہ۔۔۔ ہم کو تو کوئی انتظار نہیں۔۔ آجائیں گے تو ہم بھی مل لیں گے۔۔۔ :p

تو کیا یہاں ایک گنتی اور آدھا صفت کو ظاہر کر رہا ہے؟ :)
ہاہاہاہاہہاااااا۔۔۔۔ خوب۔۔۔
آدھا گلزار والا "ادھا" نہیں۔۔۔ :D
 
Top