بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے بلاگر ڈاٹ کام کی چند ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن پر کام شروع کیا تھا۔ اگر یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور ان ٹیمپلیٹس کو مکمل طور پر اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے ابھی وقت لگے گا لیکن کچھ دوست جلد از جلد بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ پبلش کرنا چاہ رہے ہیں، اسی لیے میں یہ اردو ٹیمپلیٹس یہاں مہیا کر رہا ہوں۔ بعد میں موقع ملا تو انہیں بہتر کر کے یہاں اپڈیٹ فراہم کر دوں گا۔ ذیل میں ان اردو ٹیمپلیٹس کے ڈاؤنلوڈ روابط اور ان کے سکرین شاٹ فراہم کیے گئے ہیں:


Rounder01 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders01_57o.gif

Rounder02 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders02_0I9.gif

Rounder03 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders03_6Sd.gif

Rounder04 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders04_825.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کا طریقہ

بالا میں فراہم کردہ سانچوں کو اپنے بلاگ پر استعمال کرنے کے لیے ان میں سے مطلوبہ ٹیمپلیٹ کی زپ فائل کو ان زپ کرکے اس کی ایکس ایم ایل فائل کو ذیل کی تصویر کے مطابق اپنے بلاگ کے لے آؤٹ ایڈٹ کرنے کے سیکشن میں اپلوڈ کر دیں:


attachment.php
ٹیمپلیٹ فائل درست طور پر اپلو‌ڈ ہونے کی صورت میں آپ کا بلاگ اسی سانچے میں دکھائی دے گا۔

کچھ ٹیمپلیٹس میں میرا نام (نبیل) ظاہر ہونے کا امکان ہے۔ ایسی صورت میں اسے اپنے نام سے بدل دیں۔ اگر ان ٹیمپلیٹس کے استعمال میں کوئی مشکل پیش آئے تو یہاں پوچھ لیں۔
 

Attachments

  • edit_template.gif
    edit_template.gif
    29.4 KB · مناظر: 485

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، یہ اتنا آسان تو نہیں ہے لیکن کچھ کوشش کی جا سکتی ہے۔ بلاگسپاٹ پر تبصروں کے خانوں میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس کے پوسٹ ایڈیٹر میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ پوسٹ ایڈیٹر میں تبدیلی کرنے کے لیے یوزر سکرپٹ لکھنے کی ضرورت پڑے گی جسے فائرفاکس میں GreaseMonkey کے ساتھ رن کیا جا سکے۔ اس پر پھر کبھی کام کریں گے۔
ایک مسئلہ بلاگسپاٹ کی ٹیمپلیٹس میں جاوا سکرپٹ کے استعمال کا بھی ہے۔ یہ جاوا سکرپٹ کسی بیرونی سائٹ پر ہوسٹ کرنی پڑے گی۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ نبیل صاحب ۔ میں نے بھی ایک بلاگ بنالیا ہے ، ناطقہ کے نام سے ۔۔ مجھے آپ کی مدد پڑے گی ۔ تو میں زحمت دوں گا۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت ٹیمپلیٹ ہے اور ایسا خوبصورت بلاگ نستعلیق میں لکھا ہوا دیکھنا کبھی ایک خواب تھا! اس ٹیمپلیٹ بلکہ بلاگ سپاٹ کے تمام ٹیمپلیٹس کی سائیڈ بار کو بھی بہ آسانی اردو قالب دیا جا سکتا ہے!

جزاک اللہ خیراً برادرم!
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ بلاگر ڈاٹ‌ کام پر تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ :( بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر کمنٹ فارم براہ راست پوسٹ پیج پر ہونے کی بجائے ایک فریم میں لوڈ ہوتا ہے۔ میں نے کافی کوشش کی ہے لیکن اس فریم کے اندر موجود ٹیکسٹ ایریا تک رسائی میں ناکام رہا ہوں۔ :(
شاعر سے معذرت کے ساتھ:
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی جگاڑ نظر نہیں آتی
:(
 

جہانزیب

محفلین
نبیل ممکن ہے، لیکن اس کے لئے ہمیں‌ بلاگر کا ٹمپلیٹ‌ جو ہے وہ ایکس ایم ایل کی بجائے ایچ ٹی ایم ایل میں بنانا ہو گا ۔ باقی طریقہ وہی شعیب صفدر کا استعمال ہو گا ۔ جیسے ہم لوگ پہلے اسکا استعمال کرتے رہے ہیں‌شروع میں ۔ میں ایکس ایم ایل کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، ایکس ایم ایل کی بجائے ایچ ٹی ایم ایل سانچہ استعمال کرنے کا نقصان صرف یہی ہے کہ تھیم کسٹمائز کرتے وقت ایکس ایم ایل جیسی ویزوئل انٹرایکٹویٹی نہیں رہے گی، اور جو ویجیٹ‌ موجود ہیں ان کو کلک سے انسٹال نہیں کیا جا سکتا ۔
 
نبیل بھائی بیت شکریہ اس شئیرنگ کا آپ نے اتنے اچھے انداز میں سمجھایا ہے کے میرا اردو بلاگ منٹوں‌میں بن گیا ۔۔۔۔۔
مگر پتہ نہیں کیوں میرے ساتھ مسٹر بین کی طرح‌کوئی نہ کوئی مسلہ ضرور ہونا ہو تا ہے ۔۔۔اب ہوا یہ ہے کہ میں نے
ھیڈ ر کے ایڈ ٹ میں جا کر ایک امیج اپ لوڈکیا تھا ۔۔۔مگر پھر بعد میں اس کو ڈ یلیٹ بھی کر دیا تھا ۔۔۔۔اب بلاگ کا پریویو تو ٹھیک نظر آتا ہے مگر ۔۔۔ویو بلاگ پر وہی امیج نظر آتا ہے بڑآ ساری:( ۔۔۔۔۔اور پھر کبھی کبھی تھیک بھی نظر آنے لگتا ہے :confused: پلیز یہ دیکھیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی بیت شکریہ اس شئیرنگ کا آپ نے اتنے اچھے انداز میں سمجھایا ہے کے میرا اردو بلاگ منٹوں‌میں بن گیا ۔۔۔۔۔
مگر پتہ نہیں کیوں میرے ساتھ مسٹر بین کی طرح‌کوئی نہ کوئی مسلہ ضرور ہونا ہو تا ہے ۔۔۔اب ہوا یہ ہے کہ میں نے
ھیڈ ر کے ایڈ ٹ میں جا کر ایک امیج اپ لوڈکیا تھا ۔۔۔مگر پھر بعد میں اس کو ڈ یلیٹ بھی کر دیا تھا ۔۔۔۔اب بلاگ کا پریویو تو ٹھیک نظر آتا ہے مگر ۔۔۔ویو بلاگ پر وہی امیج نظر آتا ہے بڑآ ساری:( ۔۔۔۔۔اور پھر کبھی کبھی تھیک بھی نظر آنے لگتا ہے :confused: پلیز یہ دیکھیں
سارہ، مجھےتو آپ کا بلاگ ٹھیک نظر آ رہا ہے، البتہ آپ کے مراسلے پر میرا نام نظر آ رہا ہے۔ :) اسے ٹھیک کر لیں۔ بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں اسے بدل کر اپنا نام شامل کر لیں۔
ہو سکتا ہے کہ براؤزر کیش کی وجہ سے آپ کو یہ ہیڈر امیج نظر آ رہا ہو۔ اگر آپ ایکسپلورر استعمال کر رہی ہیں تو کنٹرول پریس کر کے براؤزر ریفریش کریں اور اگر فائرفاکس استعمال کر رہی ہیں تو کنٹرول اور F5 پریس کریں۔
 
بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔اب تو واقعی ٹھیک ہو گیا:)


، البتہ آپ کے مراسلے پر میرا نام نظر آ رہا ہے۔ :) اسے ٹھیک کر لیں۔ بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں اسے بدل کر اپنا نام شامل کر لیں۔
۔
نبیل بھائی آپ کا نام تو میں‌نے خود ہی نہیں تبدیل کیا ۔۔۔۔:)
 
نبیل ممکن ہے، لیکن اس کے لئے ہمیں‌ بلاگر کا ٹمپلیٹ‌ جو ہے وہ ایکس ایم ایل کی بجائے ایچ ٹی ایم ایل میں بنانا ہو گا ۔ باقی طریقہ وہی شعیب صفدر کا استعمال ہو گا ۔ جیسے ہم لوگ پہلے اسکا استعمال کرتے رہے ہیں‌شروع میں ۔

ہماری تمام تر امیدیں آپ ہی سے وابستہ ہیں فی الحال۔۔۔ :)
 

جہانزیب

محفلین
ایک بات مجھے سمجھ نہیں‌ آتی بلاگ اسپاٹ‌ میں‌ اردو بلاگ کے ساتھ ایڈسینس اشتہارات نظر آ رہے ہیں‌ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔اب تو واقعی ٹھیک ہو گیا:)



نبیل بھائی آپ کا نام تو میں‌نے خود ہی نہیں تبدیل کیا ۔۔۔۔:)
سارہ بہن، آپ پلیز بلاگ ٹیمپلیٹ میں سرچ رپلیس کرکے نام تبدیل کر دیں۔ اس طرح بالکل ٹھیک نہیں لگ رہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زین، اس کے لیے ٹیمپلیٹ کو کسی بھی ایڈیٹر میں کھولیں اور نبیل کو سرچ کرکے اسے اپنے نام سے رپلیس کر دیں۔
 

باذوق

محفلین
لگتا ہے کہ بلاگر ڈاٹ‌ کام پر تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ :( بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر کمنٹ فارم براہ راست پوسٹ پیج پر ہونے کی بجائے ایک فریم میں لوڈ ہوتا ہے۔ میں نے کافی کوشش کی ہے لیکن اس فریم کے اندر موجود ٹیکسٹ ایریا تک رسائی میں ناکام رہا ہوں۔ :(
شاعر سے معذرت کے ساتھ:
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی جگاڑ نظر نہیں آتی
:(
بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر کمنٹ فارم براہ راست پوسٹ پیج پر ہونے کی بجائے ایک فریم میں لوڈ ہوتا ہے
نبیل ! یہ ممکن ہے۔
Settings>Comments
میں جا کر
Comment Form Placement
کا ریڈیو بٹن Embedded below post پر کر دیں۔
پھر ایڈٹ لے آؤٹ میں Expand Widget Templates کے tick کے ساتھ آپ ایڈیٹر شامل کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
میں نے ابھی تک تو ایسی کوشش نہیں کی ، آپ اگر چیک کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی ۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
بھائی یہ پی ڈی ایف کس پروگرام میں‌بنائی ہے۔ ہمیں تو حیران کر دیا!
آپنے صرف ایک غلطی یہ کی ہے کہ "صفحہ" کو "صحفہ" لکھ دیا ہے جس سے لفظ خراب ہو جاتا ہے
 
Top