بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس

نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب، ڈریم ویور میں بھی ہر ٹیکسٹ ایڈیٹر کی طرح فائنڈ رپلیس کا فنکشن موجود ہے۔ اس سے ضرور ہونا چاہیے۔
 

جہانزیب

محفلین
مغل بھائی، آسان نسخہ، اپنے بلاگ کے کنٹرول پینل میں‌جائیں‌ ، وہاں‌ لے آؤٹ‌ پر جائیں‌ اور پھر ایڈٰٹ‌ ایچ ٹی ایم ایل ۔ وہاں‌ جہاں‌ سانچہ کا کوڈ‌ لکھا ہے اس کے نیچے تین نیلے بٹن ہیں وہاں‌ ، ریورٹ‌ ویجیٹ‌ ٹمپلیٹ‌ پر کلک کر کے تبدیلیاں‌ مخفوظ‌ کر لیں‌ ۔ میں‌ دیکھتا ہوں‌ نبیل کیسے غائب نہیں‌ ہوتا :lol:
 

مغزل

محفلین
ایک معاملہ اور کہ :
میں نے بلاگ بناتے وقت کچھ ٹیمپ پوسٹ کر کے دیکھیں تھیں جو بعد میں ڈیلیٹ بھی کردیں
مگر بلاگ کے پہلے صفحے پر اسی طرح نطر آتی ہیں ۔۔ کوئی حل ہے تو بتائیں ۔۔ یا پھر بلاگ نیا بنانا پڑے گا
والسلام
 

مغزل

محفلین
مغل بھائی، آسان نسخہ، اپنے بلاگ کے کنٹرول پینل میں‌جائیں‌ ، وہاں‌ لے آؤٹ‌ پر جائیں‌ اور پھر ایڈٰٹ‌ ایچ ٹی ایم ایل ۔ وہاں‌ جہاں‌ سانچہ کا کوڈ‌ لکھا ہے اس کے نیچے تین نیلے بٹن ہیں وہاں‌ ، ریورٹ‌ ویجیٹ‌ ٹمپلیٹ‌ پر کلک کر کے تبدیلیاں‌ مخفوظ‌ کر لیں‌ ۔ میں‌ دیکھتا ہوں‌ نبیل کیسے غائب نہیں‌ ہوتا :lol:


کوئی فرق نہیں پڑا جناب۔۔ کیا آپ میرے بلاگ دیکھ سکتے ہیں۔۔
اور مجھے اس کے اسکرن شوٹس ذپ کردیں تاکہ مجھے پتہ چلے کہ یہ کہیں میری طرف ہی تو ایسا نہیں دکھاتا
ربط یہ ہے
 

جہانزیب

محفلین
آپ اپنے براؤزر کی Cache صاف کر کے دیکھیں ۔ مجھے تو ٹیسٹ پوسٹس نظر نہیں آ رہی ہیں اور نام بھی اب آپ کا ہی ہے ۔

my.php
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی میرے بلاگ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے
میرے دوست ہیں ممتاز رفیق ان کا بلاگ بنایا
اس میں سانچہ اپ لوڈ نہیں ہورہا بلکہ یہ پیغام آرہا ہے۔

we're Sorry, But We Were Unable To Complete Your Request.

When Reporting This Error To Blogger Support Or On The Blogger Help Group, Please:

Describe What You Were Doing When You Got This Error.
Provide The Following Error Code And Additional Information.
Bx-btce2j
Additional Information
Blogid: 2802296451352822423
Host: www.blogger.com
Uri: /html

This Information Will Help Us To Track Down Your Specific Problem And Fix It! We Apologize For The Inconvenience.

Find Help
See If Anyone Else Is Having The Same Problem: Search The Blogger Help Group For Bx-btce2j
If You Don't Get Any Results For That Search, You Can Start A New Topic. Please Make Sure To Mention Bx-btce2j In Your Message.
 

جہانزیب

محفلین
آپ نے سانچہ میں‌ تبدیلیوں‌ کے دوران کچھ لازم اجزاء‌ کو غلطی سے خذف کر دیا ہے ، یہ غلطی " کے جیسے معمولی سی بھی ہو سکتی ہے، جسے تلاش کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو سکتا ہے، آپ اصل سانچہ دوبارہ سے اتار کر باریک بینی سے اس میں تبدیلیاں کر کے دوبارہ اپلوڈ کریں ۔
 

عین لام میم

محفلین
مسئلہ!!

میں نے اوپر دیے گیے ٹمپلیٹ اپلوڈ کرنے کی کوشش کی ہے بلاگر پہ۔ ۔ لیکن۔ ۔ یہ لکھا آ رہا ہے۔ ۔
We were unable to save your template
Please correct the error below, and submit your template again.
Your template could not be parsed as it is not well-formed. Please make sure all XML elements are closed properly.
XML error message: Element type "td" must be followed by either attribute specifications, ">" or​
"/>".

پلیز کچھ کریں۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت، اسے میں نے ابھی دیکھا ہے۔ لگتا ہے کہ آپ نے ٹیمپلیٹ میں کچھ ردوبدل کیا ہے جس کی وجہ سے یہ well formed نہیں رہا ہے، یعنی کہ کوئی ٹیگ درست کلوز نہیں کیا گیا ہے۔ میرا مشورہ ہوگا کہ آپ دوبارہ سے ٹیمپلیٹ کو اپلوڈ کرلیں اور کوئی تبدیلی کرنی ہو تو پہلے تھوڑی ترمیم کرکے اسے ٹیسٹ کریں تاکہ خرابی کی صورت میں واپسی ممکن ہو، اور اپنی ترمیم شدہ ٹیمپلیٹ کو بھی بیک اپ کرتے رہیں۔
 

عین لام میم

محفلین
میں نے تمپلیٹ کو as it is اپلوڈ کیا تھا۔ ۔ ۔
جب ڈاؤنلوڈ کیا تھا تو ایک html فائل بنی تھی۔ ۔ اسے میں نے جوں کا توں اپلوڈ کر دیا۔ ۔
 

عین لام میم

محفلین
نبییل بھائی میں کمپیوٹر انجینئرنگ کا طالبعلم ہوں لیکن ہم لینگویجزمیں محدود علم ہی رکھتے ہیں۔ ۔ اس لئے ایڈٹ کرنے کا سوال ہی نہیں۔ ۔
اس کے علاوہ بھی اگر بلاگنگ یا اس کے متعلق کوئی معلومات/ہدایات ہوں تو شکریہ ہو گا۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عین لام میم، بلاگر ڈاٹ‌کام کی ٹیمپلیٹس ایکس ایم ایل (XML) فارمیٹ میں ہوتی ہیں، اور میرے ایک زپ فائل ڈاؤنلوڈ ہونی چاہیے ناکہ html۔ آپ درست زپ فائل ڈاؤنلوڈ کرکے اسے ان زپ کریں اور اس ایکس ایم فائل کو اپنے بلاگ میں اپلوڈ کر دیں۔
 

عین لام میم

محفلین
نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔دہائی ہے دہائی۔۔۔!
سب کچھ ٹھیک سے ہو گیا تھا۔ ۔ میں نے پھر سے اتارا تھا فائل کو لیکن آخر میں جب دیکھا تو ٹپملیٹ نہیں بدلا۔ ۔
فارمیٹنگ کرتے ہوئے نیا ٹمپلیٹ دکھا رہا تھا لیکن آخر میں تبدیل نہیں ہوئی۔ ۔ ۔ :mad:
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار آپ پتا نہیں کیوں دہائی دینے لگ جاتے ہیں، آپ کا بلاگ ٹھیک تو نظر آ رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ براؤزر ریفریش کرکے دیکھیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر کنٹرول پریس کرکے پیج ریفریش کریں اور اگر فائرفاکس استعمال کر رہے ہیں تو کنٹرول پریس کرکے F5 پریس کریں۔
 
Top