بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس

اچھا نبیل بھیا! مجھے ایک تجربہ ہوا یا ہوسکتا ہے صرف مغالطہ ہو۔ میں نے جب یہ اردو راؤنڈر ٹیمپلیٹ اتار کر اس میں مصنف کا نام ایڈٹ کرکے اپ۔لوڈ کرنا چاہا تو ایرر آگیا جب کہ اگر یہی ٹیمپلیٹ اتارتے کر اپ۔لوڈ کیا جائے تو مسئلہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا میں نے ٹیمپلیٹ اپ۔لوڈ کیا، بعد میں وہیں ایڈیٹر سے مصنف کا نام ایڈٹ کردیا تو چل گیا۔
 

عین لام میم

محفلین
شکریہ نبیل بھائی بہت بہت آپ کا۔ ۔ ۔
یہ بلاگسپاٹ پہ آنکھ مچولی چلتی رہتی ہے شائد۔ ۔ اب دیکھا تو سب ٹھیک تھا۔ ۔
کیا کروں نیا نیا آیا ہوں پردیسی ہون۔ ۔ ہولے ہولے سمجھ جاؤں گا۔ ۔ !
آئیندہ صبر کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ۔
سب لوگوں کا ایک بار پھر شکریہ۔ ۔ خصوصآ نبیل بھائی ج۔۔ان کا۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہی تو میرا ٹرک ہے۔ لکھیں آپ اور نام میرا۔۔ :)
آپ بلاگ کی ٹیمپلیٹ کو کسی ایڈیٹر میں کھول لیں اور اس میں سرچ رپلیس کے ذریعے نبیل کو اپنے نام سے بدل لیں۔
 

مغزل

محفلین
عین لام میم بھیا:

آسان نسخہ، اپنے بلاگ کے کنٹرول پینل میں‌جائیں‌ ، وہاں‌ لے آؤٹ‌ پر جائیں‌ اور پھر ایڈٰٹ‌ ایچ ٹی ایم ایل ۔ وہاں‌ جہاں‌ سانچہ کا کوڈ‌ لکھا ہے اس کے نیچے تین نیلے بٹن ہیں وہاں‌ ، ریورٹ‌ ویجیٹ‌ ٹمپلیٹ‌ پر کلک کر کے تبدیلیاں‌ مخفوظ‌ کر لیں‌ ۔ میں‌ دیکھتا ہوں‌ نبیل کیسے غائب نہیں‌ ہوتا۔ :biggrin:
 

مغزل

محفلین
کچھ نہیں ہوگا میں نے خود آزمایا ہے ۔ اور ہاں اس عمل کے بعد سسٹم کی کیشے میموری فریش کردیں وگرنہ کافی دیر تک نبیل ہی لکھا نظر آئے گا۔
 

اکرام

محفلین
نبیل بھائی

بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے اردو وینس پر سارہ کا بلاگ دیکھ تھا جس کے بعد میں نے بھی بلاگر بلاگ جو 2007 میں بنا تھا اس کو زندہ کردیا ۔
ابھی اس پر کام ہو رہا ہے ۔
 

عین لام میم

محفلین
ربط کو کسی لفظ یا عبارت میں embedd کرنے کا طریقہ بتا دیں۔ ۔
جیسے دستخط میں بہت سے لوگوں نے کیا ہوتا ہے۔ ۔ میں نے اپنی سی کوشش کی تو ہے پر کامیاب نہیں ہوا۔ ۔
 

مغزل

محفلین
HTML ویو میں جاکر ٹیگ لگا دیں ۔
HTML:
<a href="www.aimlaammiim.com">عین لام میم </a>
ربط کی جگہ ربط لگائیں ۔
 

عین لام میم

محفلین
بہت ب۔ہ۔۔ت شکریہ مغل صاحب۔ ۔ ۔
میں مسلسل کوشش کرتا رہا تھا اور آخر کار میں کامیاب ہو ہی گیا تھا۔ ۔ ۔
خصوصی شکریہ۔ ۔ ۔
 

عین لام میم

محفلین
بس اب ایک بات اور ہے۔ ۔ ۔
مہربانی کر کے مجھے کمنٹس آن کرنے کے بارے میں کچھ بتائیں۔ ۔ ۔
ستینگز بھی ٹھیک ہیں لیکن کمنٹس کا آپشن ہی نہیں ہے بلاگسپاٹ پر۔ ۔ ۔!
 

مغزل

محفلین
اول تو سسٹم کی کیشے میموری ری فریش کر کے دیکھیں ۔اور سسٹم ری بوٹ کرلیں۔ کوکیز ، ہسٹری اور ٹیمپ ڈیلیٹ کرنے کے بعد۔

وگرنہ : سیٹینگ یوں کرکے دیکھ لیں ۔

settin10.gif
 

اظفر

محفلین
لگتا ہے کہ بلاگر ڈاٹ‌ کام پر تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ :( بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر کمنٹ فارم براہ راست پوسٹ پیج پر ہونے کی بجائے ایک فریم میں لوڈ ہوتا ہے۔ میں نے کافی کوشش کی ہے لیکن اس فریم کے اندر موجود ٹیکسٹ ایریا تک رسائی میں ناکام رہا ہوں۔ :(
شاعر سے معذرت کے ساتھ:
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی جگاڑ نظر نہیں آتی
:(

ھاھاھا ۔اچھا شعر ہے۔
 

اظفر

محفلین
اتنی لمبی بحث‌ کے بعد اب کوی مجھے بتاے گا کہ اردو بلاگ بنانا ہو تو کس ویب پر جاوں
ایک ویب بتائیں‌ تاکہ مجھے سوچنا کم پڑے
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم،
میں نے بلاگر ڈاٹ کام کی چند ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن پر کام شروع کیا تھا۔ اگر یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور ان ٹیمپلیٹس کو مکمل طور پر اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے ابھی وقت لگے گا لیکن کچھ دوست جلد از جلد بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ پبلش کرنا چاہ رہے ہیں، اسی لیے میں یہ اردو ٹیمپلیٹس یہاں مہیا کر رہا ہوں۔ بعد میں موقع ملا تو انہیں بہتر کر کے یہاں اپڈیٹ فراہم کر دوں گا۔ ذیل میں ان اردو ٹیمپلیٹس کے ڈاؤنلوڈ روابط اور ان کے سکرین شاٹ فراہم کیے گئے ہیں:


rounder01 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders01_57o.gif

rounder02 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders02_0i9.gif

rounder03 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders03_6sd.gif

rounder04 ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں
rounders04_825.gif



یہ ڈاون لوڈ‌نہیں‌ہو رہی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے یہ ٹیمپلیٹ ڈاٶن لوڈ کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ مجھے تو اس کی اجازت ہی نہیں معلوم نہیں میرا قصور کیا ہے



شاکرالقادری, you do not have permission to access this page. This could be due to one of several reasons:

  1. Your user account may not have sufficient privileges to access this page. Are you trying to edit someone else's post, access administrative features or some other privileged system?
  2. If you are trying to post, the administrator may have disabled your account, or it may be awaiting activation
 
Top