بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
معزز قارئین کرام
میں کافی وقت سے اردو محفل کا خاموش قاری ہوں یا دوسرے لفظوں میں جاسوس قاری ہوں کافی کچھ اس فورم سے نکال کر لےجا بھی چکاہوں۔اردو داں ہوں یہی وجہ ہے کہ اردو کو ساتھ لیے پھرتا ہوں ویسے دوسری زبان بھی جانتا ہوں یقین جانئے صرف جانتا ہوں مانتا نہیں مانتا صرف اردو کو آپ تمام حضرات کی قابلیتوں اور اردو دوستی کو دیکھ کر مجھ سے بھی رہا نہ گیا میں بھی اپنے ایک دوسر کی مدد سے ایک بلاگ بنا ڈالااور میرے ان کرم فرما نے اس بلاگ کابھی خود ہی تجویز کردیا http://faizanedeen.blogspot.in/ اب میں اس کو لیے لیے پھر رہا ہوں کئی دروازوں پر دستک دے چکا ہوں مگر ابھی تک کسی بھی در سے امدادملی نہ داد البتہ اس چکر میں دانت ضرور کھٹے ہوگئے ۔اب میں نے دیکھا کہ اس در پر بہت خیر خواہ حضرات ہیں دیکھتا ہوں کہ اس در سے کچھ مدد ملتی ہے کہ نہیں یا یوں ہی در در بھٹکتا پھروں گا بھائی لوگو! اللہ کے واسطے میرا کیا آپ کا ہی بلاگ سمجھو کچھ اس کی شکل بھی سدھار دو اللہ آپ حضرات کو خوش رکھے بھائی خالص مذہبی ذہن رکھتا ہوں تعلیم کے اعتبار سے مولوی مفتی ہوں عصری اعتبار سے گریجویٹ ہوں ایک مدرسہ کا ناظم ہوں میرے والد ہندوستان کے معروف مفتی تھے جن کو بر صغیر میں مفتی عزیزالرحمٰن بجنوری نوراللہ مرقدہ کے نام نامی سے جانا جاتا ہے جو کہ کثیر التصانیف شخصیت تھے ان ہی کی نسبت پر میں اس بلاگ کو باقی رکھنا چاہتاہوں میں چاہتا ہوں کہ اس میں بہت ساری خوبیاں ہوں افتاء کا لم بھی ہو میڈیا کالم بھی ہو کتابوں کو اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولیات بھی ہوں اور ذرا کچھ اٹریکٹیو بھی ہو میری مراد آپ حضرات سمجھ ہی گئے ہوں گے۔ میں نے کئی حضرات سے رجوع کیا میں نے خدمات پر خدمت کرنے کو بھی کہا مگر بھائی حضرات کوئی توجہ نہیں مل پائی دیکھتا ہوں یہاں کوئی میری مدد فرماتے ہیں یا نہیں اللہ میری سن لےاور سب کے دل میں ڈال دے فقظ والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری انڈیا
زبردست بھائی۔
بلاگ بہت زبردست ہے۔
 

دوست

محفلین
بلاگر یا کوئی بھی فری بلاگنگ سروس آپ کو کتابیں اپلوڈ کرنے کی سہولت نہیں دے گی۔ حتی کہ آپ انہیں پوسٹ کی شکل میں شائع کر دیں۔ بلاگ ایک ڈائری کا نام ہے، جس کا طریقہ ہے کہ تحاریر ہوتی ہیں ایک عنوان ایک متن والے حصے کے ساتھ۔ اب آپ اس طرح کچھ بھی کرنا چاہیں تو ہو سکتا ہے مثلاً فتاوی کا الگ سے زمرہ بن سکتا ہے بلاگر اسے 'لیبل' کہتا ہے۔ اور اس تلے سارے فتوے آپ ایک ایک کر کے تحاریر کی شکل میں پوسٹ کر دیں۔ کتابوں کا معاملہ ذرا مشکل ہے۔ اسکا حل یہ ہو سکتا ہے کہ ڈراپ باکس جیسی کوئی فائل شئیرنگ سروس استعمال کریں۔ فائل وہاں اپلوڈ کریں اور بلاگ پر نئی تحریر پوسٹ کریں، کچھ تفصیل دیں اور نیچے کتاب کا ربط مہیا کر دیں۔ اس کا زمرہ بھی 'کتابیں' کے لیبل سے الگ بنا سکتے ہیں۔ تصاویر اپلوڈ البتہ جتنی مرضی کریں، وہ تو پوسٹ ایڈیٹر میں ہی آئکن موجود ہے۔ اس کے علاوہ مزید انٹرایکٹو بلاگر پر ہونا میرے علم میں نہیں ہے۔ یا آپ اپنی ہوسٹنگ خرید لیں۔
تھیم میرے خیال سے مناسب ہے۔ بلاگنگ کے حوالے سے کافی کچھ م بلال م کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
 
السلام علیکم

دوست بھائی جان مفید مشوروں کا شکریہ میرے بھائی تھیم بدلنی ہم سے آتی نہیں م بلال م کی ویب سائڈ سے کچھ تھیم ڈاون لوڈ کی تھیں مگر وہ اپلائی کیسے ہوں گی کچھ ڈر سا لگتا ہے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے خیر دیکھئے اللہ تعالیٰ کیا شکل نکالتے ہیں جزاک اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں چاہتا ہوں کہ اس میں بہت ساری خوبیاں ہوں افتاء کا لم بھی ہو میڈیا کالم بھی ہو کتابوں کو اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولیات بھی ہوں اور ذرا کچھ اٹریکٹیو بھی ہو میری مراد آپ حضرات سمجھ ہی گئے ہوں گے۔ میں نے کئی حضرات سے رجوع کیا میں نے خدمات پر خدمت کرنے کو بھی کہا مگر بھائی حضرات کوئی توجہ نہیں مل پائی دیکھتا ہوں یہاں کوئی میری مدد فرماتے ہیں یا نہیں اللہ میری سن لےاور سب کے دل میں ڈال دے فقظ والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری انڈیا


فورم پر خوش آمدید۔ پہلے تو یہ گزارش کروں گا کہ اس طرح کے مراسلات نئے دھاگوں میں پوسٹ کیا کریں۔ باقی آپ جو فیچرز چاہ رہے ہیں وہ بلاگ سپاٹ کے بلاگ میں ملنا ممکن نہیں ہیں۔ یا کم از کم آسانی سے یہ کام نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے علیحدہ ہوسٹنگ اور ورڈپریس جیسے بلاگ انجن یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔
 

منصور مکرم

محفلین
وہ تو اب لے لیا :)

لیکن شکر ہے کہ اتنی عقل، یہاں کے دانشوروں کے ساتھ رہتے ہوئے آ گئی ہے کہ ٹمپلیٹ کو پہلے محفوظ کر لیا تھا۔

تبصروں کو ممتاز کرنے والے کوڈز سے 'صورتحال' کافی خراب ہو گئی تھی کہ سارا کوڈ سائیڈ بار میں لکھا آرہا تھا، سو پرانی ٹمپلیٹ کو پھر اپ لوڈ کر لیا ہے۔

باقی پنگے کل، انشاءاللہ!
میں نے بھی ایک کوشش کی لیکن ناکام ہوا، میرئے سائیڈ بار میں بھی سارا کوڈ نظر آرہا تھا ،نیز تبصرے بھی ممتاز نہ ہوسکے
 

اسد

محفلین
میں نے ابھی اردو ایڈیٹر شامل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بلوگ لوڈ ہوتے ہوئے dev.urduweb.org کی لوگ ان ونڈو کھل جاتی ہے۔
kb2.png

کینسل کرنے پر ٹیکسٹ بوکس تو آ جاتا ہے لیکن کام نہیں کرتا(اردو ٹائپ نہیں ہوتی)۔

کیا یہ سکرپٹ بلوگر پر اپلوڈ ہو سکتی ہے؟ (dev.urduweb.org/jquery/jquery.UrduEditor.js)
 

اسد

محفلین
میری ٹمپلیٹ میں single quotes استعمال ہو رہے تھے، جبکہ ایڈیٹر کے کوڈ میں double quotes تھے۔ کوڈ میں لائن
کوڈ:
$("#commentseditor").UrduEditor({PointSize:"16px"});
کے علاوہ تمام double quotes کو single quotes سے تبدیل کرنے پر مسئلہ حل ہو گیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جےکویری کا اردو ایڈیٹر کا پلگ ان اب گوگل کوڈ پر ہوسٹڈ ہے۔ اب اس کا ذیل کا ربط استعمال کیا جانا چاہیے۔

HTML:
https://urdueditor.googlecode.com/svn/trunk/jquery/jquery.UrduEditor.js
 

اسد

محفلین
بلوگر ٹمپلیٹس میں اردو ایڈیٹر شامل کرتے ہوئے ایک مسئلہ ریسپونسِو (responsive/fluid) تمپلیٹس میں ہوا کہ کم چوڑائی والی سکرین پر ایڈیٹر کے ٹیکسٹ ایریا کی چوڑائی زیادہ ہونے سے اردو ایڈیٹر سکرین سے باہر نکلنے لگا اور افقی سکرول بار ظاہر ہونے لگا۔ اس کا حل اب میں نے کوڈ میں کچھ تبدیلی کر کے نکالا ہے۔
]]></b:skin>
سے پہلے ایک اور لائن شامل کی ہے:
کوڈ:
#commentseditor{width:100%}
اور
<textarea cols='60' rows='6' id='commentseditor' name='commentseditor' ></textarea><br />
کو تبدیل کر کے
کوڈ:
<textarea rows='6' id='commentseditor'></textarea><br />
کر دیا ہے۔ اس طرح چھوٹی سکرین پر بھی اردو ایڈیٹر سکرین سے باہر نہیں جاتا۔

دوسری چیز یہ کہ نئی ٹمپلیٹس میں تھریڈیڈ کمنٹس استعمال ہو رہے ہیں اور اس کے علاوہ ان میں موبائل فون کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ اس لئے
<p><data:blogCommentMessage/></p>
والی لائن دو یا چار مرتبہ استعمال ہوتی ہے۔ اگر موبائل کی سپورٹ موجود نہیں ہے تو دونوں جگہ اردو ایڈیٹر کا کوڈ شامل کرنا ہو گا۔ اگر موبائل کی سپورٹ موجود ہے تو (پہلی اور تیسری مرتبہ موبائل کے لئے رہنے دیں) دوسری اور چوتھی مرتبہ اردو ایڈیٹر کا کوڈ شامل کرنا ہو گا۔
 
آخری تدوین:
زبردست
میرا ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔میں نے یہاں تلاش کریں اور یہاں کمنٹ والے خانے کے قریب اردو اور انگلش کو سلیکٹ کرنے کا آپشن دیکھا تھا۔
کیا اس کا کوئی سر پاؤں مل سکتا ہے بلاگ کیلئے۔
 

اسد

محفلین
بلوگر کے لئے اردو ایڈیٹر کے ورچول کی‌بورڈ میں مسئلہ آ رہا ہے۔ آخری سطر پر اعراب کے ناموں پر کلک کرنے سے اعراب کے بجائے ان کے نام ٹائپ ہو رہے ہیں۔ محفل کے اردو ایڈیٹر سے موازنے پر تین جگہ فرق نظر آتا ہے: 334 اور 336 میں فرق ہے جب کہ سطر 718 سے 731 کو کمنٹ کر کے ان کی جگہ ایک اور سطر شامل کی گئی ہے۔ بلوگر ایڈیٹر میں یہی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

بلوگر ایڈیٹر میں سطر 333 سے 336 تک:
کوڈ:
				if (td1.firstChild)
					AddText(td1.firstChild.nodeValue);
				else
					AddText(e.srcElement.firstChild.nodeValue);
محفل ایڈیٹر میں سطر 333 سے 336 تک:
کوڈ:
				if (td1.firstChild)
					AddText(codes[td1.firstChild.nodeValue]);
				else
					AddText(codes[e.srcElement.firstChild.nodeValue]);
بلوگر ایڈیٹر میں سطر 717 سے 732 تک:
کوڈ:
			try {
				evt = win.document.createEvent("KeyEvents");
				if (currEdit.tagName.toUpperCase()=="IFRAME")
				{
					evt.initKeyEvent('keypress', false, true, currEdit.contentWindow, false, false, false, false, 0, ck);
					currEdit.contentWindow.document.dispatchEvent(evt);
				}
				else
				{
					evt.initKeyEvent('keypress', false, true, currEdit.contentWindow, false, false, false, false, 0, ck);
					currEdit.dispatchEvent(evt);
				}

				
				e.preventDefault();
محفل ایڈیٹر میں سطر 717 سے 732 تک:
کوڈ:
			try {
				/*evt = win.document.createEvent("KeyEvents");
				if (currEdit.tagName.toUpperCase()=="IFRAME")
				{
					evt.initKeyEvent('keypress', false, true, currEdit.contentWindow, false, false, false, false, 0, ck);
					currEdit.contentWindow.document.dispatchEvent(evt);
				}
				else
				{
					evt.initKeyEvent('keypress', false, true, currEdit.contentWindow, false, false, false, false, 0, ck);
					currEdit.dispatchEvent(evt);
				}

				
				e.preventDefault();*/
				virtualprint = true;

اس کے علاوہ دونوں ایڈیٹرز میں سطر 148 اور 149 میں زیر اور زبر کی یونیکوڈ قدریں تبدیل ہو گئی ہیں۔ 'زبر' پر کلک کرنے سے زیر ٹائپ ہوتی ہے ...۔
موجودہ کوڈ:
کوڈ:
codes[String.fromCharCode(0x064E)] = 'زیر';
codes[String.fromCharCode(0x0650)] = 'زبر';
اسے مندرجہ ذیل کوڈ سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے:
کوڈ:
codes[String.fromCharCode(0x064E)] = 'زبر';
codes[String.fromCharCode(0x0650)] = 'زیر';

دوسری بات یہ دریافت کرنی تھی کہ گوگل کوڈ کے بعد 2016 میں ایڈیٹر کوڈ کہاں ہوسٹ ہو گا؟
نبیل ابن سعید
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اسد۔ یہ ایک پرانا بگ تھا جوکہ کم از کم فورم کی حد تک فکس کر دیا گیا تھا۔
اردو ایڈیٹر کی نئی کوڈ رپازٹری گٹ ہب پر موجود ہے۔ اسے وہاں سے ہی ہوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

جلیل خان

محفلین
مجھے آپکی مدد چاہیے. میں بلاگر پوسٹ میں نوری نستعلیق فونٹ شامل کرنا چاہتے ہیں .
میں نے پاک اردو انسٹالر نصب لیکن میں جب لکھتا ہوں تو عریبک فونٹ میں لکہا جا تا ھے
 

تجمل حسین

محفلین
مجھے آپکی مدد چاہیے. میں بلاگر پوسٹ میں نوری نستعلیق فونٹ شامل کرنا چاہتے ہیں .
میں نے پاک اردو انسٹالر نصب لیکن میں جب لکھتا ہوں تو عریبک فونٹ میں لکہا جا تا ھے
بلاگر پوسٹ لکھنے کے دوران نوری نستعلیق فونٹ دکھائی نہیں دے گا بلکہ جب پوسٹ کردیں گے تو بلاگ پر وہ پوسٹ کھولنے پر تحریر نوری نستعلیق میں دکھائی دے گی۔ :)
 

جلیل خان

محفلین
بلاگر پوسٹ لکھنے کے دوران نوری نستعلیق فونٹ دکھائی نہیں دے گا بلکہ جب پوسٹ کردیں گے تو بلاگ پر وہ پوسٹ کھولنے پر تحریر نوری نستعلیق میں دکھائی دے گی۔ :)
جواب دینے کا شکریہ۔کیا اس کے لیے بلوگر میں نووری نستعلیک کا کوڈ نہں شامل کرنا پرتا؟
 
Top