بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل

آپ بلاگر کا پرانا والا سیٹ اپ استعمال کر رہے ہیں۔ اسی لیے اس میں نئی فیچرز کام نہیں کر رہی ہیں۔ آپ اپنے بلاگ کی سیٹنگز میں جا کر اسے نئے سسٹم پر اپگریڈ کر لیں۔

اگر آپ کا مراد، Select post editor، ہے۔ یہ تو اپڈیٹڈ ایڈیڑت پر ہے۔ اگر کھچھ اور ہے تو بتائیے۔
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ اپنے بلاگ کی سیٹنگز میں جا کر ٹیمپلیٹ ایڈٹ کرنے کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ کو Customize Design کی آپشن نظر آئے گی۔ اس پر جا کر آپ کو Upgrade Your Template کا پیغام مل جائے گا جس کے ذریعے آپ اپنے بلاگ کو نئی فیچرز پر منتقل کر سکیں گے۔
 
ظاہرا بلاگ اپگریڈ ہے کیونکہ یہ لکھا آرہا ہے۔ Revert to Classic Template
 
جناب نبیل بھائی
شکریہ آپ کا، تھوڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ یعنی اردو ایڈیر کی تنصیب تو ہو گئی لیکن کچھ مسئلہ ہے۔ صرف اوپر کا جمہ اور ایک خالی جگہ نظر آتی ہے۔
 
بہت شکریہ نبیل بھائی۔ چند مرتبہ کوشش کرنے کے بعد، آپ کے فراہم کردہ تیار ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا۔ الحمد للہ
آپ کا بہت بہت شکریہ
 
عطاء رفیع

محفلین
آپ کی کوئی بھی تحریر پڑھنے کے بعد ہماری ساری خوش فہمی ہوا ہوجاتی ہے کہ ہم بھی "کچھ" جانتے ہیں۔ یعنی احساس ہوجاتا ہے کہ ہم "کچھ ہی" جانتے ہیں۔ اور آپ تو اللہ برکت دے بہت کچھ جانتے ہیں۔ یہ شاید اس لئے کہ یہ میری فیلڈ نہیں۔ اللہ ترقی دے۔ آمین;)
 
مغزل

محفلین
کوڈنگ تو سب خراب دکھا ئی دے رہی ہے ۔ کیا اسے ٹھیک کرنا ممکن ہے ؟؟
مجھے اپنے نئے بلاگ میں اردو ایڈیٹر نصب کرنا مقصود ہے ۔
 
جناب نبیل صاحب اور دیگر صاحبان
میں نے انگلش ٹیمپلیٹ کو اردو میں منتقل کیا ہے ۔ میں نے اس ٹپمپلیٹ میں آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اردو ایڈیٹر شامل کرنے بہت کوشش کی مگر مجھے ناکامی کا سامنا ہے۔ ۔تمام کوڈز شامل کرنے کے باوجود اس میں اردو ایڈیٹرشو نہیں ہو رہا۔
ڈاؤن لوڈ لنک
 
نبیل بھائی ان دنوں کچھ عرصہ کے لئے سفر پر نکلے ہوئے ہیں۔ اردو ایڈیٹر پر عمومی اتھارٹی انھیں کو حاصل ہے۔
 
باذوق

محفلین
نبیل بھائی میرے بلاگ پر اردو ایڈیٹر نے کافی دنوں تک صیح کام کیا مگر اب اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا ہے . آج کل خالی ڈبہ نظر آرہا ہے. مہربانی فرما کر چیک کر کے بتائیں کہ کیا فالٹ ہے؟ ذرا جلدی

لنک http://farhandanish.blogspot.com/2011/10/blog-post_27.html
اردو محفل کے اس لنک [dev.urduweb.org/jquery/jquery.UrduEditor.js] سے js فائل غائب ہو گئی ہے۔ یا پھر لنک ڈیڈ ہو گیا ہے۔ نبیل کو متوجہ کریں۔
 
نیبل بھائی یہ مسئلہ بھی حل کر دیں۔بہت دن ہوگئے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ لنک اس وقت ڈاؤن ہے۔ میں ابھی ایک متبادل ربط فراہم کر دیتا ہوں۔ کچھ دیر انتظار کریں۔
 
نبیل بھائی کیا ہم بلاگر میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کا طریقہ اپنے انداز میں تحریر کرکے اپنے بلاگ پہ شائع کر سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی کیا ہم بلاگر میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کا طریقہ اپنے انداز میں تحریر کرکے اپنے بلاگ پہ شائع کر سکتے ہیں۔

جی ضرور، بصد شوق۔ اردو ایڈیٹر سکرپٹ کا نیا ربط بھی فراہم کر دیں تاکہ باقی لوگ بھی اسے اپڈیٹ کر لیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھئی کوئی میرا بھی مسئلہ حل کرو۔۔۔ ۔ اردو ایڈیٹر تو لوڈ ہو ہی نہیں رہا ہے ۔۔۔

کیا آپ نے اپنے بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں اردو ایڈیٹر سکرپٹ لوڈ کرنے والا کوڈ شامل کیا ہے؟ میں نے آپ کے بلاگ کے صفحے کا سورس چیک کیا ہے اور مجھے یہ کوڈ نظر نہیں آیا ہے۔
 
Top