بلاگر کی میگزین ٹیمپلیٹ کیسے اردوائیں

منصور مکرم

محفلین
یہ چاروں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ ملاحظہ فرمالیں۔
بہت خوب
مزمل بھائی یہ جس تھیم پر ہم کام کر رہے ہیں یہ تھیم کیا جاوا کے ساتھ چل رہی ہے؟ یا جاوا کے بغیر؟
نیز آپکا نام اس میں کہیں بھی نہیں لکھا، کہ کس نے اسکا ترجمہ کیا ہے۔جبکہ میرے نزد تو یہ ترجمان کا حق ہے۔
 
منصور بھائی میرے ناقص علم کے مطابق جاوا پر کوئی تھیم نہیں بنائی جاتی۔ بلکہ ویب سائٹ کے مخصوس اجزا یا ارکان کو سر انجام دینے کے لئے جاوا سکرپٹ لکھی جاتی ہے جس کے ذریعے کئی کام انجام دئے جاسکتے ہیں۔ تھیم کا ڈیزائن جاوا سکرپٹ سے کوئی علاقہ نہیں رکھتا، اور نہ ہی آپ کی تھیم میں ایسا کچھ ہے۔ کوئی بھی بلاگر تھیم تین چیزوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔ پہلی ایچ ٹی ایم ایل کوڈ، جسے سورس کوڈ کہا جاتا ہے، ویب سائٹ پر جتنا اصل اور سٹیٹک ڈیٹا ہے وہ ایچ ٹی ایم ایل میں ہی ٹیمپلیٹ کی فائل میں موجود ہوتا ہے۔ دوسری چیز سی ایس ایس جسے سٹائل شیٹ یا کوڈ کہا جاتا ایچ ٹی ایم ایل کو کس طرح دکھانا ہے، کس سٹائل میں نظر آنا چاہئے یہ سارا کام سی ایس ایس کا ہے، تیسری چیز ڈیٹا ایکسس اور ایکسپریشنز ہیں، یہ ڈیٹا ہمیں ایچ ٹی ایم ایل ویرئیبلز کے ذریعے بلاگر کی ڈیٹا بیس سے حاصل کرنا پڑتا ہے، جس میں کامنٹ باکس، بلاگر پوسٹ، وقت، تاریخ اور سٹیٹس کے میسجز، پوسٹ کی ٹائٹل، اور پوسٹ کا یو آر ایل وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سب ڈیٹا ہم کسی ڈائنامک بلاگ میں ایچ ٹی ایم ایل کے ذریعے نہیں ڈال سکتے، اس لئے بلاگر کی ڈیٹا بیس سے ہمیں ایکسپریشنز کے ذریعے اور عام پی ایچ پی میں گیٹ ارے وغیرہ کے ذریعے حاصل کرنا پڑتا ہے۔
 
آخری تدوین:
بہت خوب
نیز آپکا نام اس میں کہیں بھی نہیں لکھا، کہ کس نے اسکا ترجمہ کیا ہے۔جبکہ میرے نزد تو یہ ترجمان کا حق ہے۔

آپ کا شکریہ :)
میں نے فوٹر میں اپنی ویب سائٹ بلاگ کا لنک ڈال دیا ہے۔
اب یہ آپ کی محبت پر ہے کہ اس لنک کو اپنے بلاگ پر رکھیں۔ :)
 
منصور مکرم

محفلین

اسد

محفلین
بہت خوب
مزمل بھائی یہ جس تھیم پر ہم کام کر رہے ہیں یہ تھیم کیا جاوا کے ساتھ چل رہی ہے؟ یا جاوا کے بغیر؟
یہ تھیم جاوا سکرپٹ استعمال کرتی ہے۔ اگر براؤزر میں جاواسکرپٹ غیر فعال ہو تو یہ پیغام آتا ہے:
Please enable javascript to view this site.

تمام جدید تھیمز جاواسکرپٹ استعمال کرتی ہیں۔ بعض تھیمز جاواسکرپٹ غیر فٍعال ہونے پر بھی کام کرتی ہیں کیونکہ ان میں زیادہ تر کام جاواسکرپٹ کے بغیر ہوتا ہے۔ عام طور پر ایسی تھیمز میں جاواسکرپٹ خوبصورتی کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
 
میں نے اپنے براوزر سے جاوا ڈیلیٹ کردیا ہے،لیکن پھر بھی یہ چل رہی ہے۔

اب یہ جاوا سکرپٹ کہاں سے ڈس ایبل کرنی ہے۔
 
اسد

محفلین
میں نے اپنے براوزر سے جاوا ڈیلیٹ کردیا ہے،لیکن پھر بھی یہ چل رہی ہے۔

اب یہ جاوا سکرپٹ کہاں سے ڈس ایبل کرنی ہے۔
جاوا اور جاواسکرپٹ دو مختلف چیزیں ہیں۔ جاوا یا جاوا ورچول مشین اوپریٹنگ سسٹم میں انسٹال ہوتی ہے جبکہ جاواسکرپٹ براؤزر میں ہوتی ہے۔ تمام جدید براؤزرز میں جاواسکرپٹ انسٹال اور enabled ہوتی ہے۔ اپنے براؤزر میں جاواسکرپٹ ڈس‌ایبل کرنے کے لئے اس صفحے پر دیکھیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک پرانے براؤزر استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد کے سبب ویب ڈیویلپر اور ڈیزائنر جاواسکرپٹ پر مکمل انحصار نہیں کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ میں نے شروع میں جو اردو بلوگز/سائٹس کی مختلف پریزنٹیشن کی بات کی تھی اس کی ایک وجہ اردودان طبقے میں پرانے براؤزر کا استعمال بھی شامل ہے۔
 
اسد

محفلین

منصور مکرم

محفلین
اسد بھائی جے پی سٹیشن کا ترجمہ تو مزمل بھائی بھی میری خصوصی فرمائیش پر کرچکے ہیں۔
کوڈ والا مسئلہ تفصیل سے سمجھا دیں ،کہ کونسی کونسی کوڈ ویجٹ میں شامل کرنا ہوگی۔
 
مزمل شیخ بسمل بھائی آپ کے ترجمہ شدہجے پی سٹیشن تھیم پر مزید کام جاری ہے ،یا روک دیا گیا۔

جناب تھیم میں ایک آدھ جگہ کچھ کمی رہ گئی ہے جو فرصت میں درست کردی جائے گی۔ عید کا موقع ہے اور ساتھ ہی کچھ گھریلو مصروفیات ہیں تو وقت زیادہ نہیں مل پارہا۔ میں ٹیمپلیٹ فائل موجودہ حالت میں آپ کو دے دیتا ہوں۔ آپ اپنے بلاگ پر ٹیمپلیٹ اپلوڈ کریں اور جو کمی ہو اس سے آگاہ کریں تو وہ مسئلہ بھی حل کردیا جائے گا۔ :) ٹیمپلیٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
http://muzammilshaikh.com/urdu-templates/JPStation.rar
 
ابن محمد جی

السلام علیکم بسمل بھائی اللہ آپکو خوش وخرم رکھے،میں بلاگ پر لائیک بکس بٹن ایڈ کرنا چاہتا ہوں،کچھ اس طرح کی صورتحال درپیش ہے
جھے اپنے بلاگ پر لائکبکس فیس بک بٹن ایڈ کرنا ہے ،مگر جب میں لنک بکس بٹن سے افرام کوڈ حاصل کرنے کت لئے کلک کرتا ہوں تو آگے یہ لکھا ہوا آتا ہے
cod.png

اب مجھے کیا کرنا چاہے،بلاگ کا فیس بک پیچ یہ ہے
https://www.********.com/pages/%DA%A...0925199?ref=hl
اور بلاگ یہ ہے
http://knooz-e-dil.blogspot.com/
لائک بکس بٹن یو ٹیوب سے اور دیگر جگہوں سے مد لے چکا ہوں مسلئہ حل نہیں ہو پا رہا ہے۔

گزارش ہے کہ میرا مسلئہ جلدی حل فرمائیں
 
Top