بلاگ اسپاٹ پر تھیم کو اردو میں کرنےمیں مشکلات

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

لیجئے محترم زعیم صاحب!
تھیم میں اردو ایڈیٹر بھی شامل کردیا ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ اردو ایڈیٹر انگلش ایڈیٹر کے نیچے ظاہر ہورہا ہے۔ میں نے کوشش کی تھی کہ انگلش ایڈیٹر کے اوپر ظاہر ہو لیکن تاحال نامعلوم وجہ کی بناء پر ایسا نہیں ہوسکا۔:) اسی وجہ سے دیر بھی ہوئی جس کے لئے معذرت۔ کچھ میں بھی مصروف ہوگیا تھا۔

بہرحال فی الحال کسی اور ساتھی کی مدد تک اسی طرح گزارہ کریں۔ اور ہاں فی الحال مصنف کے تبصروں کا سٹائل بھی منفرد نہیں کرسکا۔:notworthy: کیونکہ ساتھ 3 عدد ورڈ پریس کے تھیمز کا بھی اردو ترجمہ کررہا ہوں۔ جیسے ہی مکمل ہوتے ہیں ان کا لنک بھی ان شاءاللہ جلد ہی دے دوں گا۔

تھیم اور اردو ایڈیٹر آن لائن ملاحظہ کرنے کے لیے اس ربط پر تشریف لائیں۔
اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس ربط پر تشریف لائیں۔

اپنی رائے سے ضرور نوازیے گا۔ :)
والسلام
تجمل حسین۔
 
زعیم

محفلین
بےحدشکریہ جناب
بالکل ٹھیک کام کررہاہے۔ مجھےتونیچےبھی ٹھیک لگ رہاہے۔کوئی مسئلہ نہیں،چل جائےگا:peacesign:
ایک بارپھربہت بہت شکریہ:good1:
 
تجمل حسین

محفلین
بالکل ٹھیک کام کررہاہے۔ مجھےتونیچےبھی ٹھیک لگ رہاہے۔کوئی مسئلہ نہیں،چل جائےگا:peacesign:
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ!
محترم زعیم صاحب!
تھیم پسند کرنے کا شکریہ!
ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ نیچے اردو ایڈیٹر شاید آپ کو پسند نہ آئے۔ مزید اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو بتادیجئے گا۔

والسلام
 
زعیم

محفلین
جی محترم یہ رہا سانچے کامظاہرہ اور یہ ڈاؤنلوڈ ربط۔ اگرہوسکےتوکردیں، ورنہ رہنےدیں۔
میں بھی بلاگر اور ورڈپریس کےسانچوں کو اُ ردو میں کرنا سیکھناچاہ رہاتھا، اس بارےرہنمائی فرمادیں کہ کہاں سےسیکھ سکتاہوں؟
شکریہ
 
تجمل حسین

محفلین
محترم زعیم صاحب یہ تو پہلے ہی اردوایا جاچکا ہے۔ آپ اسد صاحب سے رابطہ کرلیں یقیناََ ان کے پاس یہ تھیم محفوظ ہوگا۔
 
اسد

محفلین
جی محترم یہ رہا سانچے کامظاہرہ اور یہ ڈاؤنلوڈ ربط۔ اگرہوسکےتوکردیں، ورنہ رہنےدیں۔
اس کا کیا کرنا ہے؟
... میں بھی بلاگر اور ورڈپریس کےسانچوں کو اُ ردو میں کرنا سیکھناچاہ رہاتھا، اس بارےرہنمائی فرمادیں کہ کہاں سےسیکھ سکتاہوں؟ ...
بلوگر ٹمپلیٹس کو اردوانے کے لئے آپ کو بنیادی HTML اور CSS سیکھنی چاہیے۔ اگر جاواسکرپٹ سے کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ بھی سیکھیں۔ چند سال پہلے تک ایک یا دو ٹوٹوریل پڑھ اور سمجھ لینے سے کام چل جاتا تھا۔ لیکن اب بلاگر ٹمپلیٹس میں اتنا زیادہ تنوع آ چکا ہے کہ تین یا چار ٹوٹوریلز پڑھنے اور سمجھنے کے باوجود ٹمپلیٹ اردوانے میں دشواری ہوتی ہے۔ سب سے بہتر ذریعہ ٹمپلیٹ کی اصل سائٹ ہوتی ہے جہاں لوگوں کے سوالات کا جواب دیا گیا ہوتا ہے۔ ایک ٹمپلیٹ کو اردوانے کے دوران مجھے ٹمپلیٹ کی سائٹ پر پانچ سو سے زیادہ سوالات (تبصرے) اور ان کے جوابات پڑھنے پڑے تھے۔ پِنگرے ٹمپلیٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے اس میں استعمال ہونے والے جاواسکرپٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے مجھے چھ یا سات مختلف سائٹس سے ان کے کوڈ کے بارے میں بیس سے پچیس صفحات پڑھنے پڑے تھے۔
لازمی چیز صبر ہے۔

ورڈپریس میں تھیم ہوتی ہے جس میں کئی ٹمپلیٹس استعمال ہوتی ہیں۔ ورڈپریس PHP میں تیار ہوا ہے اس لئے HTML, CSS اور جاواسکرپٹ کے علاوہ تھوڑی سی PHP بھی سیکھنی چاہیے۔ ورڈپریس کی ڈوکومنٹیشن کافی اچھی ہے اور ورڈپریس کوڈیکس پر بہت تفصیلی مواد دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ورڈپریس تھیم ڈائریکٹری میں تھیم کے سپورٹ فورم پر بھی معلومات مل جاتی ہیں۔

ایک چیز میں کہنا (یا لکھنا) نہیں چاہتا لیکن مجبوری ہے، آپ کو اتنی انگلش آنی چاہیے کہ آپ ورڈپریس کوڈیکس اور تھیم تیار کرنے والے کی سائٹ سمجھ سکیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ تھیم یا ٹمپلیٹ کو اردوانے کا طریقہ اردو میں پڑھیں تو یہ کام آپ کو خود کرنا ہو گا۔

ایک اور مشورہ: اس کام کے آغاز میں بہت وقت صرف ہوتا ہے، لہٰذا اگر آپ کم از کم دس یا بارہ تھیمز اور/یا دس یا بارہ ٹمپلیٹس اردوانا چاہتے ہیں تو اس کام میں ٹانگ اڑائیں ورنہ صرف دو یا تین تھیمز اردوانے کے لئے وقت مت ضائع کریں۔
 
رہنمائی کے لیے بہت بہت شکریہ جناب (y)
 
Top