زعیم
محفلین
سانچےکاڈیمومحترم اگر سکرین شاٹ کے بجائے ان کے سانچے کا ربط فراہم کردیں تو شاید آسانی ہوسکے۔
ڈاؤن لوڈربط
تھریڈکاربط
سانچےکاڈیمومحترم اگر سکرین شاٹ کے بجائے ان کے سانچے کا ربط فراہم کردیں تو شاید آسانی ہوسکے۔
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ!بالکل ٹھیک کام کررہاہے۔ مجھےتونیچےبھی ٹھیک لگ رہاہے۔کوئی مسئلہ نہیں،چل جائےگا
اس کا کیا کرنا ہے؟جی محترم یہ رہا سانچے کامظاہرہ اور یہ ڈاؤنلوڈ ربط۔ اگرہوسکےتوکردیں، ورنہ رہنےدیں۔
بلوگر ٹمپلیٹس کو اردوانے کے لئے آپ کو بنیادی HTML اور CSS سیکھنی چاہیے۔ اگر جاواسکرپٹ سے کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ بھی سیکھیں۔ چند سال پہلے تک ایک یا دو ٹوٹوریل پڑھ اور سمجھ لینے سے کام چل جاتا تھا۔ لیکن اب بلاگر ٹمپلیٹس میں اتنا زیادہ تنوع آ چکا ہے کہ تین یا چار ٹوٹوریلز پڑھنے اور سمجھنے کے باوجود ٹمپلیٹ اردوانے میں دشواری ہوتی ہے۔ سب سے بہتر ذریعہ ٹمپلیٹ کی اصل سائٹ ہوتی ہے جہاں لوگوں کے سوالات کا جواب دیا گیا ہوتا ہے۔ ایک ٹمپلیٹ کو اردوانے کے دوران مجھے ٹمپلیٹ کی سائٹ پر پانچ سو سے زیادہ سوالات (تبصرے) اور ان کے جوابات پڑھنے پڑے تھے۔ پِنگرے ٹمپلیٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے اس میں استعمال ہونے والے جاواسکرپٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے مجھے چھ یا سات مختلف سائٹس سے ان کے کوڈ کے بارے میں بیس سے پچیس صفحات پڑھنے پڑے تھے۔... میں بھی بلاگر اور ورڈپریس کےسانچوں کو اُ ردو میں کرنا سیکھناچاہ رہاتھا، اس بارےرہنمائی فرمادیں کہ کہاں سےسیکھ سکتاہوں؟ ...
زعیم صاحب اس کا اردو ترجمہ کروانا چاہتےتھے۔اس کا کیا کرنا ہے؟
رہنمائی کے لیے بہت بہت شکریہ جناباس کا کیا کرنا ہے؟
بلوگر ٹمپلیٹس کو اردوانے کے لئے آپ کو بنیادی HTML اور CSS سیکھنی چاہیے۔ اگر جاواسکرپٹ سے کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ بھی سیکھیں۔ چند سال پہلے تک ایک یا دو ٹوٹوریل پڑھ اور سمجھ لینے سے کام چل جاتا تھا۔ لیکن اب بلاگر ٹمپلیٹس میں اتنا زیادہ تنوع آ چکا ہے کہ تین یا چار ٹوٹوریلز پڑھنے اور سمجھنے کے باوجود ٹمپلیٹ اردوانے میں دشواری ہوتی ہے۔ سب سے بہتر ذریعہ ٹمپلیٹ کی اصل سائٹ ہوتی ہے جہاں لوگوں کے سوالات کا جواب دیا گیا ہوتا ہے۔ ایک ٹمپلیٹ کو اردوانے کے دوران مجھے ٹمپلیٹ کی سائٹ پر پانچ سو سے زیادہ سوالات (تبصرے) اور ان کے جوابات پڑھنے پڑے تھے۔ پِنگرے ٹمپلیٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے اس میں استعمال ہونے والے جاواسکرپٹ کو دائیں سے بائیں کرنے کے لئے مجھے چھ یا سات مختلف سائٹس سے ان کے کوڈ کے بارے میں بیس سے پچیس صفحات پڑھنے پڑے تھے۔
لازمی چیز صبر ہے۔
ورڈپریس میں تھیم ہوتی ہے جس میں کئی ٹمپلیٹس استعمال ہوتی ہیں۔ ورڈپریس PHP میں تیار ہوا ہے اس لئے HTML, CSS اور جاواسکرپٹ کے علاوہ تھوڑی سی PHP بھی سیکھنی چاہیے۔ ورڈپریس کی ڈوکومنٹیشن کافی اچھی ہے اور ورڈپریس کوڈیکس پر بہت تفصیلی مواد دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ورڈپریس تھیم ڈائریکٹری میں تھیم کے سپورٹ فورم پر بھی معلومات مل جاتی ہیں۔
ایک چیز میں کہنا (یا لکھنا) نہیں چاہتا لیکن مجبوری ہے، آپ کو اتنی انگلش آنی چاہیے کہ آپ ورڈپریس کوڈیکس اور تھیم تیار کرنے والے کی سائٹ سمجھ سکیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ تھیم یا ٹمپلیٹ کو اردوانے کا طریقہ اردو میں پڑھیں تو یہ کام آپ کو خود کرنا ہو گا۔
ایک اور مشورہ: اس کام کے آغاز میں بہت وقت صرف ہوتا ہے، لہٰذا اگر آپ کم از کم دس یا بارہ تھیمز اور/یا دس یا بارہ ٹمپلیٹس اردوانا چاہتے ہیں تو اس کام میں ٹانگ اڑائیں ورنہ صرف دو یا تین تھیمز اردوانے کے لئے وقت مت ضائع کریں۔