بلاگ کے مینو بار میں پیج کس طرح منسلک کریں

اسد

محفلین
اسد بھائی میں نے اپنے نیوز بلاگ کے لیے اسے منتخب کر لیا ہے ۔ مینو بار مزید مینو منسلک کرنا ہے ۔ ساتھہی یہ بھی بتائیں کہ ۔۔اس پوسٹ میں پوسٹ کی سرخی کا رنگ بدلا جا سکتا ہے ؟ کیسے
http://urdukhabrein.blogspot.in/
ٹملہیٹ کے ساتھ ٹیکسٹ فائل میں دونوں مینو کی تفصیل موجود ہے۔ سرورق پر سرخی کا رنگ (سبز) بدلنے کے لئے ذیل کی لائن
کوڈ:
.post h1 a,.post h1 a:visited,.post h1 strong,.post h2 a,.post h2 a:visited,.post h2 strong{display:block;text-decoration:none;font-weight:normal;color:#333333;font-family:'Jameel Noori Nastaleeq','Nafees Web Naskh',Tahoma;}
کے بعد ذیل کی لائن شامل کر دیں۔
کوڈ:
.post h2{color:#09970F}
پوسٹ کے صفحے پر رنگ تبدیل کرنے کے لئے h2 کے بجائے h1 لکھیں۔

جب تک آپ بلوگر ڈیشبورڈ میں بلوگ کی زبان اردو سیٹ نہیں کریں گے کئی چیزیں درست طور پر ظاہر نہیں ہوں گی۔ سب سے اوپر تاریخ سن کے بعد نظر آ رہی ہے، گھر کے لوگو پر 'سرورق' لکھا نظر آ رہا ہے، گرڈ اور لسٹ کے لوگوز پر ان کے نام لکھے نظر آ رہے ہیں، آرکائیو میں سمت درست نہیں ہے۔ پوسٹ کے صفحے پر بھی ایسے ہی مسائل ہیں۔
 

اسد

محفلین
ڈیش بورڈ کی زبان اردوتبدیل کردیا لیکن پھر بھی وہی حال ہے سرخی کا رنگ تو تبدیل ہوگیا ہے ۔
ڈیشبورڈ میں بلوگ کھولیں اور settings پر کلک کریں، پھر ‌Language and formatting پر کلک کریں اور دائیں طرف Language میں اردو چنیں۔ اس کے فوراً بعد Save settings پر کلک کریں۔ بعد میں آپ ٹائم زون اور وقت کے فورمیٹس چن سکتے ہیں۔
Blog-Lang.png
 

اسد

محفلین
صفحے پر پیغامات کی تعداد 7 ہے، اسے 6 کر دیں کیونکہ پیجینیشن سکرپٹ 6 پیغامات فی صفحہ کے حساب سے کام کر رہا ہے اور ساتواں پیغام پہلے اور دوسرے، دونوں صفحات پر نظر آتا ہے۔
 
شکریہ اسد بھائی برائے مہربانی اب ایک اور چیز بتائیں کہ بلاگ ٹائٹل اور بلاگ ڈسکرپشن کا سائز اور رنگ کیسے تبدیل کیا جائے ٹائٹل سبز دسکرپشن گہرے کا لے رنگ کا کرنا چاہتا ہوں ، ساتھ ہی یہ بھی باتئیں کہ کیا مینو بار کا رنگ بھی تبدیل ہو سکتا ہے ایدوانس میں جاکر کرنے کی بڑی کوشش کیا لیکن آپشن ہائی لائٹ نہیں ہے
 

اسد

محفلین
اب نئی ٹمپلیٹس میں HTML ایڈٹ کر کے یہ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔
کوڈ:
]]></b:skin>
والی لائن کے اوپر کوڈ شامل کرنا ہو گا۔ بلوگ ٹائٹل اس وقت شاید 200% ہے اسے تبدیل کر لیں، ڈسکرپشن اس وقت شاید 100% ہے اسے تبدیل کر لیں:
کوڈ:
#header h1{color:#09970F;font-size:250%;}
#header .description{color:#000000;font-size:125%;}
]]></b:skin>
 

اسد

محفلین
دو اور چیزیں نظر آئی ہیں اور میں نے انہیں نیلی اور سبز ٹمپلیٹ میں درست کر دیا ہے۔ بہتر ہو گا کہ ٹمپلیٹ دوبارہ سے ڈاؤنلوڈ کر کے بلوگ پر ریسٹور کر لیں۔ ایک مصنف کے تبصروں پر امیج میں 'مصنف' لکھ دیا ہے اور اسے اردو کے لئے گھما دیا ہے اور دوسرا ایک سکرپٹ تبدیل کیا ہے تاکہ 'RECENT تحریریں' کے بجائے 'تازہ تحریریں' نظر آئے۔

سرخیوں کا رنگ دوبارہ تبدیل کرنا ہو گا اور کوئی دوسری تبدیلی بھی دوبارہ کرنی ہو گی۔
 
اسد بھائی آپکی رہنمائی سے یہاں تک پہونچا ہوں ، ایک دشواری یہ پیش آ رہی ہے کہ مینو بار کے کچھ کالم میں جیسے صحت و سائنس ، تعلیم و نوجواں، رابطہ میں ان ناموں کے لیبل سے پبلش کی گئی تحریریں مینو بار پر کلک کرنے سے نظر نہیں آتیں البتہ کھیل کی دنیا ، بین الاقوامی، ہندوستان ، مسلم دنیا پر کلک کرنے سے نظر آتی ہیں کیا وجہ ہے ۔ پلیز رہنمائی فرما ئیں
یہاں نظر آتا ہے
http://urdukhabrein.blogspot.in/search/label/ فیچر اور تجزیے
یہاں نظر نہیں آتا ۔۔
http://urdukhabrein.blogspot.in/search/label/رابطہ
۔
 
آخری تدوین:
میں اس بلاگ پر سرخ رنگ والا ٹیمپلیٹ استعمال کر نا چاہتا ہوں تدوین شدہ اگر دستیاب ہو تو لنک بھیج دیں ، دوسری بات یہ ہے کہ مینو بار کی پٹی کا رنگ اگر سرٍ خ یا سبز کرنا ہو ایچ ٹی ایم ایل میں کہا ں جاکر کیا تبدیل کرنا ہو گا
یا اگرمستعمل موجودہ ٹیمپلیٹ ہی کو سرخ رنگ دینا ہو تو کیا کیا جائے ۔
بلاگ دیکھیں
http://urdukhabrein.blogspot.in/
 

اسد

محفلین
تمام لیبلز اور لنکس میں فالتو سپیس ختم کریں۔ تعلیم و نوجواں کے لیبل میں نو کے بعد سپیس ہے جبکہ لنک میں سپیس نہیں ہے۔ رابطہ کے لنک میں ر کے بعد سپیس ہے۔ ہندوستان کے علاوہ تمام لنکس فالتو سپیس (%20) سے شروع ہو رہے ہیں، اس سے فرق تو نہیں پڑتا لیکن انہیں بھی ختم کر دیں تو بہتر ہے۔

تمام رنگوں میں ٹمپلیٹس اپڈیٹ کر دی ہیں پرانے لنکس پر ہی دستیاب ہیں۔ ہر رنگ کی ٹمپلیٹس میں بہت سی جگہوں پر مرکزی رنگ کے مختلف شیڈ استعمال ہو رہے ہیں، ٹمپلیٹ تبدیل کرنا ہی بہتر ہے۔

ایڈٹ: مینوبار کا رنگ #2D2D2D ہے، اسے تبدیل کر دیں۔ سبز: #00C000 - سرخ:# 900000 - اگر یہ رنگ مناسب نہ لگیں تو C اور 9 کو تبدیل کر کے دیکھیں، 0 سے 9 اور A سے F تک۔
مینو بیکگراؤنڈ کے لئے امیج استعمال ہو رہا ہے اسے ختم یا تبدیل کرنے پر مزید کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔
 
آخری تدوین:
مینو لنکس میں اسپیس ختم کرکے تو قابو پا لیا ہے لیکن کوڈ تبدیل کرنے سے مینو بار کا رنگ نہیں بدلا ، میرا مطلب کالی پٹی کو سبز یا سرخ رنگ دینے کا ہے ۔ اسٹیپس اگر بتا دیں تو اچھا ہو ۔ ساتھ ہی اپنے تدوین شدہ ٹیملیٹ بھی لنک کردیں تو بہتر ہو گا ۔
ایک بات یہ دیکھنے میں ائی ہے کہ جس کمپیوٹر میں پاک اردو انسٹالر ڈاون لوڈ نہ ہو ا س پر بلاگ بے ترتیب انداز میں کھلتا ہے کچھ مینو نیچے دوسری لائن میں آجاتے ہیں اور سائڈ بار نیچے چلا جاتا ہے ۔ کیا مینو زیادہ ہونے کی وجہ سے ہے یا اور کوئی دشواری ہے ۔
 
آخری تدوین:
دوسری بات یہ جاننا ہےکہ اپنے بلاگ پر کسی پسندیدہ ویب سائٹ یا بلاگ کا لوگو لنک کرنا ہو تو اس کا ایچ ٹی ایم ایل کیسے سیو کریں ۔ جس طر پاک اردو انسٹالر لگا یا ہے اسی انداز میں کسی دیگر ویب سائٹ کو کیسے لگائیں ۔
 

اسد

محفلین
مینو بیکگراؤنڈ کے لئے امیج استعمال ہو رہا ہے اسے ختم یا تبدیل کرنا مشکل ہے۔
ٹمپلیٹس اس صفحے پر ہیں۔
مینو میں تمام اوپشنز مین مینو میں ہیں، اور ان کی تعداد زیادہ ہے۔ مین پر زیادہ سے زیادہ 5 سے 7 اوپشنز ہونی چاہئیں۔ دیگر اوپشنز کو ڈروپ ڈاؤن سب مینوز میں شامل کریں جیسے اصل ٹمپلیٹ میں تھا۔ جمیل نستعلیق اور نفیس ویب نسخ کی غیر موجودگی میں ٹاہوما استعمال ہوتا ہے اور اس کے حروف کی چوڑائی زیادہ ہوتی ہے۔
مزید لوگو لنک کرنے کے لئے جس طرح پاک اردو انسٹالر لگایا ہے اسی طریقے کو دوہرائیں اور اس میں href کو تبدیل کر کے دوسری سائٹ کا ایڈریس لکھ دیں اور src میں دوسری سائٹ کے لوگو کا ایڈریس لکھ دیں۔ آپ نے پاک اردو انسٹالر کا جو لنک لگایا ہے اس کی تصویر مجھے نظر نہیں آ رہی اور یہ 468 پکسل چوڑا ہے، اس کی جگہ 250 پکسل تک چوڑائی کا لوگو استعمال کریں۔
 
اسد بھائی ٹاہوما فانٹ کو تبدیل کرکے وائس امریکہ، بی بی سی نے جو فانٹ استعمال کیا ہے اسے لگایا جا سکتا ہے ؟ کیسے کیوں کہ جس کمپیوٹر پر پاک اردو انصٹالر نہ ہو عجیب سا دکھائی دیتا ہے ۔ سائڈ بار ٹیب، مقبول ، تبسرہ وغیرہ کو بولد کیا جا سکتا ہے ؟ کیا
 

اسد

محفلین
ایچ ٹی ایم ایل میں Tahoma کو اپنی مرضی کے فونٹ سے تبدیل کر دیں۔ بولڈ کر نے کے لئے:
کوڈ:
.tab-widget-menu li{float:right;padding:0;text-align:center;margin:0 2px 0 1px;width:23.5%;cursor:pointer;height:38px;position:relative;z-index:2;bottom:-2px;line-height:38px;color:#727272}
والی لائن کے آخر میں color:#727272 کو color:#727272;font-weight:bold سے تبدیل کر دیں۔
 
ا سد بھائی کچھ تبدیلیا ں تو محفوط ہوئیں لیکن صفحہ اول پر پوسٹ کی سرخیوں کا رنگ اچانک بہہت ہلکا کیوں ہو گیا ، سائڈبار بولڈ تو ہو گیا ہے اب یہ دوسری دشواری پیدا ہو گئی ہے ہو گیا Tahoma کو تبدیل کر کے Nafees Web Naskh کر دیا ہے لیکن اس کا اثر نظر نہیں آر ہا ہے کسی دوسرے کمپیوٹر پر دیکھیں ؟
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
جن صفحات/لنکس کو ابھی کھولا نہیں گیا ہے ان کا رنگ گہرا ہے اور جو صفحات کھولے جا چکے ہیں ان کا رنگ ہلکا ہو جاتا ہے۔ Nafees Web Naskh تو پہلے سے موجود ہے، ٹاہوما بہت سی جگہوں پر استعمال ہو رہا ہے، مینو کے لئے #header-wrapper والی لائن میں فونٹ تبدیل کریں۔
 
اسد بھائی آپ کی بے پناہ محبتوں اورقدم قدم پر رہنمائی کا بے حد شکریہ اللہ آپ کو بہتر اجر عطا کرے ، اب میں نے اہنے نیوز بلاگ کو سرخ ٹیمپلیٹ سے تبدیل کر دیا ہے، کئی مطلوبہ تبدیلیاں بھی کر لی ہیں ، اب یہ بتائیں کہ مینو بار کی تحریر بولڈ کیسے کی جائے اوپر کے مینو بار کو بھی بولڈ کرنا ہے ۔ میرے میڈیا کے دوستوں نے اس ٹیمپلیٹ کو بے حد پسند کیا ہے اب لو گ یہ ۔ تقاضا کر رہے ہیں کہ اسے باقاعدہ ویب سائٹ کی شکل دے دیں اس کی کیا ترکیب اپنائی جائے کہ کم خرچ میں ہی کا م شروع کر دیں ۔
 
Top