بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

عرفان سعید

محفلین
کولون کے اولڈ ٹاؤن جاتے ہوئے 1797 سے 1840 تک جرمنی (جو اس وقت پُروشیا کہلاتا تھا) پر حکومت کرنے والا شہنشاہ فریڈریچ وِلہم سوئم کا گھوڑے پر ایک مجسمہ نظر آیا۔ مجسمہ 1878 میں بنایا گیا تھا۔

 

عرفان سعید

محفلین
اولڈ ٹاؤن کے سکوئر میں ایک آئس کیفے سے آئس کریم کھائی، جہاں سے ایک چرچ کا مینارہ اور اس پر لگا ہوا گھڑیال صاف نظر آ رہا تھا۔

 

عرفان سعید

محفلین
کولون شہر کی خاص بات دریائے رائن کے کنارے گوتِھک فنِ تعمیر کا شاہکار سینٹ میری اور سینٹ پیٹر کا کولون کیتھریڈل ہے، جس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد آج کے ہی دن 1248 میں رکھا گیا تھا۔ عمارت کا طرزِ تعمیر، شان و شوکت، شکوہ اور جلال دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یورپ میں بے شمار کلیساؤں کی سیاحت کے بعد میرا تاثر یہ ہے کوئی بھی عمارت اس طرح اپنے سحر میں نہیں جکڑتی جس طرح کولون کیتھریڈل کی بلند و بالا عمارت نگاہوں پر جادو کر دیتی ہے۔ یہ کلیسا یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔

بیرونی عمارت:

 
آخری تدوین:
Top