بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

عرفان سعید

محفلین
اس فنکار کی کاریگری کے اعتراف کے طور پر راہگیر اپنے ملک کے جھنڈے پر کچھ سکے ڈال دیتے۔
حسن نے بہت اصرار کیا کہ وہ پاکستان کے جھنڈے پر کچھ سکے رکھنا چاہتا ہے۔ میں نے کچھ سکے بیٹے کے حوالے کیے۔ لیکن اس نے کہا کہ یہ بہت کم سکے ہیں اور مزید کے لیے ضد کرنے لگا۔ میں نے کچھ اور دئیے تو اس نے کہا یہ بھی کم ہیں۔ میں نے ذرا سختی سے روک دیا۔ اس نے کہا کہ جو سکے دئیے ہیں وہ بھی واپس لے لیں اور آپ کو پاکستان سے بالکل محبت نہیں ہے۔ اس جذباتی بلیک میلنگ کے ہاتھوں کچھ سکے اور دیتے ہی بنی۔

 

عرفان سعید

محفلین
کچھ فاصلے پر ایک خاتون نے فرش پر، سترھویں صدی میں ہالینڈ کے شہرہ آفاق پینٹر جان ورمیر کی ایک مشہورِ زمانہ پینٹگ بنا رکھی تھی۔

 

عرفان سعید

محفلین
کولون کیتھریڈل اور اس کے گردونواح میں موجود عجائب گھر دیکھتے ہوئے شام ہو رہی تھی۔ مہرِ زوال کی زریں شعاعیں کلیسا کے درودیوار کو ایک دلفریب چاشنی دے رہی تھیں۔

 

لاریب مرزا

محفلین
کولون شہر کی خاص بات دریائے رائن کے کنارے گوتِھک فنِ تعمیر کا شاہکار سینٹ میری اور سینٹ پیٹر کا کولون کیتھریڈل ہے، جس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد آج کے ہی دن 1248 میں رکھا گیا تھا۔ عمارت کا طرزِ تعمیر، شان و شوکت، شکوہ اور جلال دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یورپ میں بے شمار کلیساؤں کی سیاحت کے بعد میرا تاثر یہ ہے کوئی بھی عمارت اس طرح اپنے سحر میں نہیں جکڑتی جس طرح کولون کیتھریڈل کی بلند و بالا نگاہوں پر جادو کر دیتی ہے۔ یہ کلیسا یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔

بیرونی عمارت:

واؤ!! سحر انگیز!!
 
Top