بلڈنگ نقشہ نویس دوست توجہ فرمائیں

نایاب

لائبریرین
بھائی یہ کالم باہر نہیں نکلیں گے یہیں ختم کر دیئے گئے ہو نگے پلازوں میں کالم آخری منزل تک ویسے ہی جاتے ہیں جیسے بیس سے شروع کیے جائیں
نہیں بھائی دیواروں والے سب کالم اوپر دوسری منزل تک جائیں گے ۔
باقی اوپر جب کمروں کا نقشہ بن جائے گا تو جہاں جہاں ضرورت ہو گی
وہاں ڈرلنگ سے مدد لیتے نیچے والے کالمز سے سپورٹ لے لی جائے گی ۔
درمیان والا دائروی کالم اوپر نہیں جائے گا ۔
 
پپو

محفلین
جی بھائی RCC ہی ہے لینٹر ۔ دیواریں ابھی باقی ہیں ۔ خیال تو یہی ہے کہ اک اینٹ کا پردہ کروا دوں گا ۔
بیس منٹ کا رستہ صحن سے ہے ۔ جنوبی کونے پر 6 فٹ چوڑا اور 4 فٹ لمبا ۔
اصل پرابلم یہی کہ کمرے وینٹی لیٹ کیسے ہوں گے ۔
ابھی فی الحال گراونڈ فلور ہی مکمل کرنا ہے ۔ بعد میں اوپر کی تعمیر ہو گی ۔ ان شاءاللہ
ایک اینٹ کا پردہ بیسمنٹ میں کسی طور نمی نہیں روک پائے گا بے شک آپ کو کہا جائے ساتھ پولیتھین لگائیں یا کچھ اور دوسرا بیسمنٹ کو بھی ہوا کے لئے کچھ روشن دان ضروری ہیں صحن میں راستہ دیا گیا ہے میری سمجھ میں نہیں آیا دوسرا اتنی گہرا ئی والا پلاٹ ہے ساتھ گھروں والے اپنے گھر کیسے بچائے ہوئے تھے اور اب دیوار بھی مشترکہ استعمال ہوگی ذرا وضاحت کر دیں
میں غور فکر شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مسئلہ حل ہوجائے گا کمرے ونٹی لیٹ کرنے کے لئے یقینی طور پر کچھ ائیریا اوپن سکائی کرنا ہو گا
 
درست کہا آپ نے دیواروں والے کالم بنیادی طور پر دیوار ہی کی جگہ ہیں
 
آپ نے بالکل درست کہا نمی کا رکنا مشکل ہے ۔ اس لیے بیسمنٹ کی دیواروں بارے اک سوچ یہ بھی ہے کہ زمین سے لیکر 8 فٹ تک کالمز کر درمیان سریے کا 4 انچ موٹا جال بنوا کر کنکریٹ بھر دی جائے ۔ 12 سال پہلے یہ پلاٹ لیا تھا ۔ 12 سالوں میں آس پاس گھر بن گئے ۔ زمین کچھ سخت ہے یہاں کی شاید اس لیئے آس پاس کے گھروں کو نقصان نہیں پہنچا ۔ مشترکہ دیوار سے مراد ہے کہ ان کی دیوار کے ساتھ ہی اپنی دیوار بھی بنائی جائے گی ۔
پہلی تصویر میں جو صحن کی جگہ دکھائی ہے ۔ اس میں سے اک کونے پر 4 ضرب 6 فٹ کا خلا ہے جہاں سے بیسمنٹ کو سیڑھیاں جائیں گی ۔ اور بیسمنٹ کی وینٹی لیشن کے لیئے مین گیٹ والی جگہ پر ونڈوذ لگانے کا ارادہ ہے ۔
جزاک اللہ خیراء آپ نے بہت توجہ سے نوازا ،
 
محمدصابر

یہ چار انچ کا جال اور کنکریٹ نمی روکنے کے لئے ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی یہ بنیاد کے طور زمین سے اٹھے کالم ہیں ۔
kalims.png

اور یہ چھت پر بچھا سریا بمعہ انٹر لاک کالم
Untitled1.png
 
عمر سیف

محفلین
بھائی یہ کالم باہر نہیں نکلیں گے یہیں ختم کر دیئے گئے ہو نگے پلازوں میں کالم آخری منزل تک ویسے ہی جاتے ہیں جیسے بیس سے شروع کیے جائیں
بے شک یہیں ختم کیے جانے ہیں پر جو سائز ان کا رکھا گیا ہے وہ نہایت غیر مناسب ہے اور کالمز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ نہ یہ کسی ہال کے کام آ سکتا ہے اور اگر نیچے "ونڈ" پلاننگ کی جائے وہ بھی صحیح نہ ہوگی اور تو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کالم کمروں کے عین درمیان میں آ جائیں۔ 12 فٹ سے زیادہ سپن پر کالم دیا جانا چاہئے تھا۔ میں کوئی سٹرکچرل انجنئیر تو نہیں پر کام دیکھ دیکھ کر اور کر کر کے اندازہ ہو ہی جاتا ہے۔ :)
 
عمر سیف

محفلین
محترم بھائی یہ اپنی سوچ سے ہی کام لیا ہے ۔ مستری تو ابھی بھی ڈرا رہا ہے ۔ کہ کالم کم ہیں ۔
دو منزلہ کا ارادہ ہے ۔ ان شاءاللہ
مستری تو "کُھرا" بنانے کے بہانے گھر بھی آ جاتے ہیں اور یہ تار گھر بچھوا دیتے ہیں کہ ایک سال کا کام مل گیا ہے۔ :)
ان لوگوں کی اگر سننے بیٹھ جائیں تو انجنئیر آرکیکٹیک بھوکے مر جائیں۔ لوگ بچوں کو ان پیشوں سے منع کریں کہ یہ کام تو مستری بھی کر لیتاہے۔ :)
 
عمر سیف

محفلین
اگر یہ 16 فٹ مساوی بھی ہوں کچھ فرق نہیں پڑتا مگر میرا خیال ہے یہ بن چکے ہیں اب انہیں کا کچھ کرنا ہوگا
فرق تو جو پڑنا تھا وہ پڑ چکا ہوگا۔ مستری نے اچھے نوٹ چھاپے ہونگے :D ۔۔
اب تو یہ بن چکے ہیں کرتے ہیں کچھ نا کچھ ان کا ۔۔۔
 
پپو

محفلین
محترم بھائی یہ بنیاد کے طور زمین سے اٹھے کالم ہیں ۔
kalims.png

اور یہ چھت پر بچھا سریا بمعہ انٹر لاک کالم
Untitled1.png
بھائی نایاب اگر بیمز اسطرح سے بنائے گئے ہیں اور آپس میں انٹر لاک بھی ہیں تو اس کے اوپر چھت کے لئے 6 انچ موٹا سریا کچھ سمجھ میں نہیں آیا ہاں البتہ 6 سوتر موٹا تو ہے مگر یہاں اس کی بھی ضرورت نہیں 4 سوتر موٹا بھی کافی ہے میں ابھی آپکی دی ہوئی پیمائش کے مطابق اس دیکھتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی مبارک ہو کہ گھر بنانے کے لیے زمین مہیا ہو گئی۔ انشاء اللہ مکان بھی جلد ہی بن جائے گا۔
 
Top