بلڈنگ نقشہ نویس دوست توجہ فرمائیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جو تکنیک میں نے بتائی ہے وہ دراصل باہر کی گرمی کو اندر پہنچانے سے روکتی ہے۔ اگر آپ کمرہ گرم رکھنا چاہتے ہیں تو پہلی شرط یہ ہے کہ اس کمرے سے حرارت کو باہر نکلنے سے روکیں۔ دروازے کے نیچے اور جو عام پٹی سی بچی ہوتی ہے، کھلے روشندان وغیرہ، ایک طرح سے کمرہ ائیر ٹائٹ کر دیں۔ اگر گھر اس طرح کا بنا ہوا ہے کہ سارے کمرے ایک ہی جگہ ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں تو سب کو ائیر ٹائٹ بنائیں۔ ورنہ مشکل ہو جائے گی۔ کام کی بات یہ بھی یاد رہے کہ سرد ہوا ہمیشہ نیچے جمع ہوتے ہوئے اوپر کو جاتی ہے اور گرم ہوا اوپر پہلے جاتی ہے اور پھر نیچے آتی ہے۔ یعنی پہلے اوپر والا حصہ گرم ہوگا تو پھر گرمی نیچے پہنچے گی
لیکن ہمارے ہاں تو نیچے والا ایک کمرہ ایسا ہے جو ہر طرف سے بند ہے وہاں روشنی بھی نہیں لگتی اور ہوا بھی نہیں جاتی۔ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے باقی اوپر والے سارے کمرے گرمیوں میں خوب گرم اور سردیوں میں یخ ٹھنڈے۔
 

نایاب

لائبریرین
دوسرا یہ گولائی میں ہیں چوڑائی میں ہیں
یہ سب چوڑائی میں ہیں

gg.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
لیکن ہمارے ہاں تو نیچے والا ایک کمرہ ایسا ہے جو ہر طرف سے بند ہے وہاں روشنی بھی نہیں لگتی اور ہوا بھی نہیں جاتی۔ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے باقی اوپر والے سارے کمرے گرمیوں میں خوب گرم اور سردیوں میں یخ ٹھنڈے۔
اس میں یہ دیکھیں کہ ایک ہی کمرے میں گرم ہوا اوپر اٹھے گی اور ٹھنڈی ہوا نیچے جائے گی۔ جب دو کمرے ہوں گے تو وہ فرش کی وجہ سے ایک دوسرے سے کٹے ہوئے ہوں گے۔ اس لئے دونوں میں ہوا کی حرکت الگ الگ ہوگی
 

عسکری

معطل
لے آؤٹ بنوا تو دیں پر وہ پاکستان کے حساب کا نہیں ہو گا بہتر ہے کوئی پاکستانی انجینئیر ہی بنائے نایاب بھائی ۔ میرے پاس جو ہیں وہ سب غیر ملکی ہیں اور آپکو پتا ہے کتنا فرق ہوتا ہے :rolleyes:
 

عثمان

محفلین
مشرق مغرب شمال جنوب،سامنے کیا ہے دائیں بائیں اور پیچھے کیا ہے؟ جس جگہ بننا ہے وہاں کوئی خاص قوانین تو موجود نہیں ہیں؟ کمرے زیادہ چاہئیں کہ کھلی جگہ؟ ہوا دار، روشنی، منزلیں، سیکورٹی، یا کوئی بھی اپنی خاص ریکوائرمنٹ

یہ سب پوچھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں کوئی انجینئر ہوں۔
صابر بھائی ،
سوال اتنے ، جواب ایک نہیں۔۔۔
آپ صبر کرتے ہیں ، کہ کرواتے ہیں ؟:D
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مکان گھر جب ہی کہلاتے ہیں جب افراد خانہ میں محبت چاہت ہو ۔ میرے بھائی
اور اس بارے بہت فضل ہے رب سچے کا ۔
محترم بھائی یہیں پر آکر میری نقشہ نویسی جواب دے جاتی ہے ۔
اک بڑا سا کمرہ اٹیچ باتھ کے ساتھ میری مالکن کا
اک کمرہ اٹیچ باتھ کے ساتھ میری بٹیا رانی کا
دونوں بیٹے اک ہی کمرے میں گزارہ کر لیں گے ۔ اٹیچ باتھ
نہیں تو خود کمائیں گے تو بنائیں گے ۔ ان شاءاللہ
کچن بھی بڑا سا ہو ۔
اور اک دیسی سی بیٹھک جس سے ڈرائنگ و ڈائنگ کا کام لیا جا سکے ۔اور باتھ روم اٹیچ ہو ۔
بوقت ضرورت مہمانوں کے لیئے بیڈ روم کا بھی کام دے ۔
بجٹ کی پرواہ نہیں وہ اللہ سچا رازق دیئے جائے گا لگائے جاؤں گا ۔ ان شاءاللہ
سٹور بھی تو بنے گا ناں نایاب بھائی۔

کچن بھی بڑا سا ہو ۔
نایاب بھائی کچن کے ساتھ چھوٹی سی پینٹری ضرور بنوائیں۔ کچن میں چاہے کتنی ہی الماریاں کیوں نہ ہوں۔ سٹوریج کے لئے کم ہوتا ہے۔ میری تائی اماں نے پینٹری نہیں بنوائی تھی اور پھر ان کو کافی سا سودا سلف کچن سے دور سٹور میں رکھنا پڑتا تھا۔

معذرت میں موضوع سے ہٹ کر ایسے ہی الٹے سیدھے مشورے دے رہی ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مٹی کی تہہ والی بات تو میں نے بھی سنی ہے کہ چھت پر مٹھی کی تہہ لگا کر پلاسٹک شیٹ کے ساتھ اور اس کے اوپر اینٹیں یا ٹائیل وغیرہ اچھی طرح لگا دی جائیں تو کمرہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔ ویسے ایک آسان سا حل کسی نے بتایا تھا لیکن میں نے اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا کیونکہ موسم اب ٹھیک ہو گیا ہے۔ وہ گرمیوں کے لیے ہے۔ چونے کو پانی میں ڈال کر ساری رات رکھ لیں اور اس میں گیلو ڈال دیں پھر جیسے دیوار پر پینٹ کرتے ہیں اس طرح چھت پر گرا کر جاڑو یا وایپر سے پورے چھت پر پھیلا دیں خشک ہونے کے بعد ایک ، دو یا اس سے زیادہ تہہ لگا دیں تو کافی فرق پڑتا ہے

اس سے میرے ذہن میں ایک سوال آیا۔
کوئی بتا سکے گا کہ یہ جو اکثر گھروں میں ایک طرف سے خالی بیرونی دیوار پر سیاہ رنگ کا پینٹ نظر آتا ہے اس کا کیا مقصد ہوتاہے؟
 

پپو

محفلین
اس سے میرے ذہن میں ایک سوال آیا۔
کوئی بتا سکے گا کہ یہ جو اکثر گھروں میں ایک طرف سے خالی بیرونی دیوار پر سیاہ رنگ کا پینٹ نظر آتا ہے اس کا کیا مقصد ہوتاہے؟
جی ہاں ان گھروں کی اس دیوار کی ہائٹ زیادہ ہوتی ہے اور ابھی مستقبل قریب میں اس طرف استعمال کا امکان نہیں ہوتا تو اسے رف پلستر کرکے تار کول سے پینٹ کر دیا جاتا ہے تاکہ بارش کا پانی دیوار جذب کرکے اندارونی پینٹ کو خراب نہ کرے اور نمی کو اندر لانے کا موجب نہ بنے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی ہاں ان گھروں کی اس دیوار کی ہائٹ زیادہ ہوتی ہے اور ابھی مستقبل قریب میں اس طرف استعمال کا امکان نہیں ہوتا تو اسے رف پلستر کرکے تار کول سے پینٹ کر دیا جاتا ہے تاکہ بارش کا پانی دیوار جذب کرکے اندارونی پینٹ کو خراب نہ کرے اور نمی کو اندر لانے کا موجب نہ بنے
جزاک اللہ۔:)
 

نایاب

لائبریرین
میرے مطابق موقع پر یہ لےآؤٹ کچھ ایسا ہونا چاہئے۔

15yxc95.jpg
جزاک اللہ خیراء محترم ضبط بھائی
قریب قریب یہی لے آوٹ ہے ۔ زمین پر بچھے اور لینٹر کے لیئے کھڑے کالمز کا ۔
درمیانی سپن میں کچھ فرق ہے ۔ اگر ایسا ہی لے آوٹ لینٹر کے لیئے بنا دیں کہ انٹر لاکنگ کیسے ہونی چاہیئے ۔
تو بہت شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس سے میرے ذہن میں ایک سوال آیا۔
کوئی بتا سکے گا کہ یہ جو اکثر گھروں میں ایک طرف سے خالی بیرونی دیوار پر سیاہ رنگ کا پینٹ نظر آتا ہے اس کا کیا مقصد ہوتاہے؟
اس کو لُک بھی کہتے ہیں ہماری زبان میں :D
 

پپو

محفلین
ہاں جی ان کو ہی تو دیکھانا اور منظور کر وانا ہے باقی تو مشورے والے ہیں دل چاہا تو مان لیں گے ورنہ نہیں اصل حکومت تو ان کی ہے جنہوں نے گھر رہنا ہے
 
Top