خرم شہزاد خرم
لائبریرین
لیکن ہمارے ہاں تو نیچے والا ایک کمرہ ایسا ہے جو ہر طرف سے بند ہے وہاں روشنی بھی نہیں لگتی اور ہوا بھی نہیں جاتی۔ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے باقی اوپر والے سارے کمرے گرمیوں میں خوب گرم اور سردیوں میں یخ ٹھنڈے۔جو تکنیک میں نے بتائی ہے وہ دراصل باہر کی گرمی کو اندر پہنچانے سے روکتی ہے۔ اگر آپ کمرہ گرم رکھنا چاہتے ہیں تو پہلی شرط یہ ہے کہ اس کمرے سے حرارت کو باہر نکلنے سے روکیں۔ دروازے کے نیچے اور جو عام پٹی سی بچی ہوتی ہے، کھلے روشندان وغیرہ، ایک طرح سے کمرہ ائیر ٹائٹ کر دیں۔ اگر گھر اس طرح کا بنا ہوا ہے کہ سارے کمرے ایک ہی جگہ ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں تو سب کو ائیر ٹائٹ بنائیں۔ ورنہ مشکل ہو جائے گی۔ کام کی بات یہ بھی یاد رہے کہ سرد ہوا ہمیشہ نیچے جمع ہوتے ہوئے اوپر کو جاتی ہے اور گرم ہوا اوپر پہلے جاتی ہے اور پھر نیچے آتی ہے۔ یعنی پہلے اوپر والا حصہ گرم ہوگا تو پھر گرمی نیچے پہنچے گی