بلیک واٹر میں اردو اور پنجابی جاننے والے ایجنٹوں کی بھرتی کا انکشاف

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

جہاں تک میرا شک ہے فواد کا نام استعمال کر کے کوئی صیہونی ہی ہوسکتا ہے جو اتنا ہٹ دھرم ہو
کیوں کہ یہود و صیہون کی ہمیشہ یہی عادت رہی ہے کہ ہم زبان کو جاسوس بنا کر بھیجتے تھے
اردو سیکھ لینے سے بھی شاید مسلمانوں کو تسلی نہ دے سکیں لہذا بہتر ہے دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دے امریکہ کہ مسلمانوں کو قائل کر سکے گا

ميں اردو ميں بات چيت کرنے کے ليے کسی سافٹ وير کا سہارا نہيں لے رہا۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبران ميں صرف اردو ہی نہيں بلکہ عربی اور فارسی زبان کے ماہرين بھی شامل ہيں۔ حال ہی ميں ايم – ايس – اين – بی – سی نے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر ايک فيچر بھی دکھايا تھا جو آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں۔

http://www.msnbc.msn.com/id/22425001/vp/24857710#24857710

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

dxbgraphics

محفلین
ميں اردو ميں بات چيت کرنے کے ليے کسی سافٹ وير کا سہارا نہيں لے رہا۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبران ميں صرف اردو ہی نہيں بلکہ عربی اور فارسی زبان کے ماہرين بھی شامل ہيں۔ حال ہی ميں ايم – ايس – اين – بی – سی نے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر ايک فيچر بھی دکھايا تھا جو آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں۔

http://www.msnbc.msn.com/id/22425001/vp/24857710#24857710

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

میں نے کب کہا کہ سوفٹ ویئر کا استعمال کرتے ہیں۔ میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ عیسائی گورے بھی ہوسکتے ہین کیوں کہ یہود اور صیہون ہمیشہ ایسے ہی جاسوسوں کو بھیجتے تھے جو مسلمانوں کی بولی سیکھ کر جاسوسی کرتے تھے
 

arifkarim

معطل
اچھا ویسے مسلمانوں کے پاس "ایسا" کیا باقی رہ گیا ہے جو یہودی و نصاری وصیہونی حاصل کرنے کیلئے یہاں اپنے جاسوس چھوڑ تے ہیں ! اب "ایمان" کی بات نہ کر دینا ورنہ مجھے ہنسی کا دورہ پڑ جائے گا!:grin:
 

dxbgraphics

محفلین
اچھا ویسے مسلمانوں کے پاس "ایسا" کیا باقی رہ گیا ہے جو یہودی و نصاری وصیہونی حاصل کرنے کیلئے یہاں اپنے جاسوس چھوڑ تے ہیں ! اب "ایمان" کی بات نہ کر دینا ورنہ مجھے ہنسی کا دورہ پڑ جائے گا!:grin:

جہاد رہ گیا ہے مسلمانوں کے پاس جس سے یہود و صیہون آج بھی لرزتے ہیں۔ اور احادیث کے مطابق جہاد تا قیامت دنیا کے ہر حصے میں کسی نہ کسی شکل میں جاری رہے گی۔ ہاں یہ پتہ نہیں کہ احمدیوں کے پاس کیا رہ گیا ہے۔اورجہاد کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔:shameonyou:اور نہ ہی میں جاننا چاہونگا۔:notlistening:
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ عیسائی گورے بھی ہوسکتے ہین

آپ کے سوال کے جواب ميں قريب 1 سال پہلے اسی فورم پر ميری ايک پوسٹنگ کا عکس

http://img188.imageshack.us/img188/299/clipimage002eb.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

dxbgraphics

محفلین
جناب صرف ایک سال تو کیا اگر آپ دس سال پہلے والی پوسٹ بھی ارسال کریں تو پھر بھی حقیقت بحر کیف حقیقت ہی ہوتی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب صرف ایک سال تو کیا اگر آپ دس سال پہلے والی پوسٹ بھی ارسال کریں تو پھر بھی حقیقت بحر کیف حقیقت ہی ہوتی ہے
اگر کوئی شخص امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کر رہا ہو تو آپ کو اس کے عقائد پر زد لگانے کا حق نہیں پہنچتا۔ میں آپ کو آخری مرتبہ سمجھا رہا ہوں کہ موضوع پر رہ کر بات کیا کریں اور ذاتیات پر اترنے سے گریز کریں۔ شکریہ۔
 

dxbgraphics

محفلین
اگر کوئی شخص امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کر رہا ہو تو آپ کو اس کے عقائد پر زد لگانے کا حق نہیں پہنچتا۔ میں آپ کو آخری مرتبہ سمجھا رہا ہوں کہ موضوع پر رہ کر بات کیا کریں اور ذاتیات پر اترنے سے گریز کریں۔ شکریہ۔

نبیل بھائی۔ فواد صاحب کی ذاتی شخصیت ایسی نہیں کہ میں ان کے لئے کچھ الفاظ لکھوں اور نہ ہی ان سے ذاتی بحث ہے میں نے اگر لکھا ہے تو ان کی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت کے حوالے سے ہی لکھا ہے۔اگر محترم فواد صاحب ذاتی طور پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکیدار ہوتے تو پھر یہ تاثر لیا جاسکتا تھا کہ براہ راست ان کی ذات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

عام طور پر ميں فورمز اور بلاگز پر اپنی ذات کے حوالے سے بات چيت سے اجتناب کرتا ہوں۔ اس کی وجہ بالکل سادہ ہے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے ميرا مقصد ان فورمز پر امريکہ کی خارجہ پاليسی کے فيصلوں سے متعلق افواہوں اور قياس کی بنياد پر موجود غلط فہمياں دور کرنا ہے۔

ميں نے يہ بات متعدد بار کہی ہے کہ ميرا مقصد امريکہ کی خارجہ پاليسی کی حمايت حاصل کرنا نہيں ہے۔ ميں صرف ان زمينی حقائق اور مخصوص تناظر کی نشاندہی کرتا ہوں جو مختلف فيصلوں کی بنياد بنتے ہيں۔

اپنی ذات کے حوالے سے کچھ باتوں کی وضاحت کر دوں۔ ميں ايک امريکی مسلمان ہوں۔ دنيا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کی طرح پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہوں۔ مجموعی طور پر 24 عمروں کے علاوہ حج کی سعادت بھی حاصل کر چکا ہوں۔ اس کے علاوہ سال 1985 سے باقاعدگی سے روزے رکھ رہا ہوں۔

ليکن ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی حکومت ميں کام کرنے والا ميں واحد مسلمان نہيں ہوں۔ اس وقت امريکی کانگريس، اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ، امريکی فوج، نيوی، وائٹ ہاؤس اور فيصلہ سازی کے حوالے سے تمام فورمز پر مسلمان موجود ہيں۔ ليکن بحثيت مسلمان ان کی موجودگی نہ ہی انھيں کوئ فائدہ ديتی ہے اور نہ ہی ان کے فرائض کی ادائيگی ميں ان کے راستے ميں کسی رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔ اس کی وجہ بالکل واضح ہے۔ امريکہ ميں جو بھی پاليسياں تشکيل پاتی ہيں، ان کی بنياد کسی مذہب کی بنياد پر نہيں ہوتی۔

امريکہ ميں حکومتی سطح پر فيصلہ سازی کے عمل کا اختيار مسلمانوں، عيسائيوں، يہوديوں يا کسی اور عقيدے يا سوچ سے وابستہ کسی مخوص گروہ کے ہاتھوں ميں نہيں ہے۔ يہ تمام فيصلے امريکی شہری اپنے مذہبی عقائد سے قطع نظر بحثيت مجموعی امريکی قوم کے مفادات کے تحفظ کے ليے اپنی مخصوص حيثيت ميں سرانجام ديتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

محمداحمد

لائبریرین
شاید فواد صاحب پاکستانی حکمرانوں کے مزاج کو نہیں سمجھتے۔ یہاں جس بات کی بار بار تردید کی جاتی ہے آگے چل کر وہی بات درست نکلتی ہے اور ان لوگوں کو اس پر بھی کوئی شرم بھی نہیں آتی۔ پاکستان کے جو حالات ہیں ایسے میں اس طرح کے خدشات کا جنم لینا بعید از قیاس نہیں ہے جو اس وقت موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں ایسے میں اگر ہمارے دوست جذباتی ہو بھی جاتے ہیں‌تو یہ بھی فطری بات ہی ہے۔ پھر امریکہ کے لئے اس طرح کے جذبات پاکستانیوں میں ہی نہیں‌ہیں بلکہ پوری دنیا میں امریکہ کا یہی امیج ہے ۔ شاید آپ کہیں کہ آپ صحیح ہیں اور پوری دنیا غلط ہے تو شاید اردو محفل کی انتظامیہ تو اس بات کو مان لے لیکن یہ ضروری نہیں کہ باقی تمام لوگ بھی اس بات کو اُسی طرح مانیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
لیجئے اب ریٹائرڈ فوجی بھی دوبارہ ملازمت میں
2ajno1v.gif
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

شاید فواد صاحب پاکستانی حکمرانوں کے مزاج کو نہیں سمجھتے۔ یہاں جس بات کی بار بار تردید کی جاتی ہے آگے چل کر وہی بات درست نکلتی ہے اور ان لوگوں کو اس پر بھی کوئی شرم بھی نہیں آتی۔ پاکستان کے جو حالات ہیں ایسے میں اس طرح کے خدشات کا جنم لینا بعید از قیاس نہیں ہے جو اس وقت موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں


يہ درست ہے کہ ميں نے بليک واٹر کے حوالے سے پاکستان کے وزيراعظم اور مقامی عہديداروں کے بيانات کے ريفرنس ديے ہيں۔ اس کی وجہ يہ ہے امريکی حکومت ايک نجی کمپنی کے ساتھ محض اپنے معاہدے کے بارے ميں بيان دينے کی مجاز ہے۔ اس حد تک اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے اور اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے واضح کر ديا ہے کہ امريکی حکومت کا پاکستان کے اندر بليک واٹر کے ساتھ کوئ معاہدہ نہيں ہے۔ اس ضمن ميں تازہ بيان اور وضاحت خود امريکی سفير اين پيٹرسن کی جانب سے دنيا ٹی وی پر ايک انٹرويو ميں پيش کی گئ ہے

http://www.siasat.pk/forum/dunya-today-september-19,-2009-us-ambassador--t9918.html

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے بليک واٹر سے کسی معاہدے کی غير موجودگی کی صورت ميں اس کمپنی کی پاکستان ميں موجودگی کے حوالے سے کسی حتمی بيان کا اختيار حکومت پاکستان کے عہديداروں کی ذمہ داری ہے کيونکہ يہ ايک نجی سيکورٹی کمپنی ہے جس کی خدمات کوئ بھی ملک يا نجی ادارہ حاصل کر سکتا ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی حکومت نے عراق ميں بعض ديگر نجی سيکورٹی کمپنيوں کے علاوہ بليک واٹر سے بھی معاہدہ کيا تھا۔ ليکن پاکستانی ميڈيا ميں بعض عناصر کی جانب سے ديے جانے والے غلط تاثر کے برعکس يہ کوئ خفيہ معاہدہ يا پارٹنرشپ نہيں تھی۔ کانگريس نے نجی سيکورٹی کمپنيوں کے ساتھ معاہدے کے ليے باقاعدہ فنڈز منظور کيے تھے اور اس سے بھی اہم بات يہ ہے کہ عراقی حکومت ان کی موجودگی سے پوری طرح آگاہ تھی۔

پاکستان کے ضمن ميں تو امريکی حکومت نے بالکل واضح کر ديا ہے کہ بليک واٹر کے ساتھ پاکستان کے اندر ہمارا کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

فرخ

محفلین
یہ کسی بھی ملک کی منفی یا مثبت جو بھی ہو، سٹریٹجی کو مضبوط کرنے کا ایک طریقہء کار ہوتا ہے کہ جس علاقے، یا ملک میں وہ کام کرے، وہاں کے کلچر، زبان، رسم و رواج، حالات و واقعات وغیرہ وغیرہ سے پوری طرح آگاہ رہے ۔

اسی طرح تقریبا ہر ملک نے دوسرے ممالک کی زبانیں بولنے والے ماہرین بھی رکھے ہوتے ہیں اور اسکے علاوہ اپنے اہلکاروں کو بھی دوسرے ممالک کی زبانیں سکھاتے ہیں اور ماہرانہ حد تک سکھاتے ہیں

اب بلیک واٹر ہو یا امریکہ کا کوئی سفارتی مشن، وہ بہرحال مقامی لوگوں میں اپنے اثرات حاصل کر کے لئے اور ان میں‌نفوز کرنے کے لئے ایسے طریقے اپناتے ہیں۔اور اسکا بہت بڑا مقصد جاسوسی وغیرہ بھی ہوتا ہے، تاکہ وہ اپنے مخالفین میں‌آسانی سے نہ پہچانے جائیں۔

اسی طرح اسرائیلی فوج میں بھی دنیا کے مختلف علاقوں کی زبانیں بولنے والے موجود ہیں۔ اور ان میں قادیانیوں کی موجودگی کی خبریں بھی ہیں۔

اسی طرح‌پاکستانی ایجنسیوں میں بھی ہندوستانی زبانیں‌بولنے والے موجود ہوتے ہیں اور ہندوستانی ایجنسیوں میں‌ہمارے علاقے کی زبانیں بولنے والے بھی ہوتے ہیں۔ خود چین کی حکومت اور ایجنسیوں میں بہترین اردو بولنے والے موجود ہیں۔


میں سمجھتا ہوں کہ فواد امریکی حکومت کی نمائیندگی کرتے ہیں اور انکا سب سے اہم کام ہمارے علاقے کے لوگوں تک رسائی حاصل کرنا اور امریکی حکومت کے بارے میں لوگوں‌کے خیالات کو مثبت رکھنا اور امریکی کے مقاصد کو مثبت انداز میں پیش کرنا ہے۔اب چونکہ یہ انکی ڈیوٹی ہے تو وہ یہی کریں گے، اس سے قطع نظر ہو کر کہ حالات و واقعات کہاں‌سے انکی حکومت کے خلاف جا رہے ہیں۔
اسلئے میں سب دوستوں سے یہی گزارش کروں گا کہ جذبات کو کنٹرول کر کے اچھے الفاظ کا استعمال کریں۔ اور کوشش کریں کہ فواد یا کوئی اور صاحب جو امریکہ کے بارے میں وہ خواب دکھانا چاہئیں جو ہم اچھی طرح‌پہلے سے جانتے ہیں تو انہیں جواب بھی دلائل اور حالات و واقعات کی روشنی میں دیا جائے۔

مقصد یہی بتانا ہے کہ حسن اخلاق کو ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔ یہی ہمارا دین اسلام بھی سکھاتا ہے اور میرا خیال ہے کہ پڑھے لکھے ہونے کا ہمیں‌یہ بھی ایک فائدہ ہو کہ ہم کم از کم با اخلاق ضرور رہیں۔ورنہ ہم بد اخلاقی یا دھمکی آمیز الفاظ استعمال کر کے محض اپنا امیج ہی خراب کر لیتے ہیں۔
 
Top