بلی اور 900 چوہے

کاشفی

محفلین
لو جی ، سجنو مترو اور بھینو تے بھراوو
اوکھیاں اوکھیاں گلاں کرنے میں کافی بدنام ہوں نا میں :) چلو فیر اک سوکھے یعنی آسان سے سوال کا جواب دیو ۔
سوال یہ ہے کہ بلی پر تو حج فرض ہی نہیں پھر کیوں کہا جاتا ہے کہ " نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی" ۔
ونس اپان آ ٹائم ۔ ایک مولوی صاحب ہوتے تھے۔بہت نیک اور پرہیزگار ۔۔نماز روزہ صوم صلوۃ کے پابند ہوتے تھے۔۔وہ تمام نیک کام کرچکے ہوئے تھے۔۔صرف ایک حج کرنا باقی رہتا تھا۔
ان کی دادی بلیوں کو پسند کرتی تھیں۔۔تو ان کے یہاں بہت ساری بلیاں ہوتی تھیں۔۔۔وہ بلیوں کو روٹی اور گھر کا بچا کچا کھانا کھلاتی تھیں۔۔اس طرح اناج ضائع ہونے سے بچ جاتا تھا۔۔۔
اب تک کسی کو نیند نہیں؟
اچھا تو پھر مزید سنیں۔۔
ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ وہ جس محلے میں رہتے تھے۔۔وہاں بہت سارے چوہے آگئے۔۔جو لوگوں کی چیزیں کتر دیتے تھے۔۔اور چیزوں کو خراب کررہے تھے۔۔۔
تو سب لوگوں نے مولوی صاحب کے گھر کا رُخ کیا۔۔دادی سے ریکویسٹ کی کہ وہ اپنی بلیوں کو انسٹرکشن دیں کہ وہ تمام چوہے کھا کر ہمیں اس مصیبت سے نجات دے۔۔ دادی نے بلیوں کو حکم دیا تو بلیوں نے تمام چوہے کھا لیئے۔۔۔چوہے کھانے کے بعد بلیاں کافی صحت مند ہوگئی تھیں۔۔
اسی دوران اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ مولوی صاحب اور ان کی دادی کا نام حج کے لیئے نکل آیا۔۔۔تو انہوں نے حج کی تیاریاں شروع کردی۔۔مولوی صاحب اپنا اور اپنی دادای کا سامان پیک کرنے لگے۔۔
اتفاق سے جب وہ حج کیلئے نکل رہے تھے تو ان کی دادی نے کہا کہ بیٹا ذرا سوٹ کیس دوبارہ سے چیک کرلو کہیں کوئی سامان نہ رہے گیا ہو۔۔۔
تو مولوی صاحب نے جب سوٹ کیس اوپن کیا تو اس میں انہوں نے دیکھا کہ وہاں ایک بلی پہلے سے موجود ہے۔۔ جسے دیکھ کر دادی اماں کہنے لگی کہ۔۔۔واہ بھئی واہ۔۔۔ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔۔ چل بھاگ یہاں سے کمبخت ماری۔۔۔
تب سے یہ بات مشہور ہوگئی ۔۔اور پھیلتے پھیلتے پوری دنیا میں پھیل گئی۔۔نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی

یہ ایک کہانی ہے۔۔حقیقت کیا ہے معلوم نہیں۔۔۔:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
آپ کو کیا معلوم اس کی نیت کیا ہے؟
وہاں بھی تو چوہے ہوتے ہیں جہاں حج کرنے جاتی ہے
اگے تسی سمجھدار ہو!!! :p
 
Top