بلی تھیلے سے باہر ۔۔۔۔۔۔۔۔

ساجد

محفلین
اپنے ملک کے معروف مولوی حضرت عبدالعزیز المعروف مولانا برقعہ پوش نے فرمایا ہے کہ ؛
"مذاکرات سے الگ نہیں ہو رہا لیکن مذاکراتی عمل کے لئے جاری اجلاسوں میں شامل نہیں ہوں گا" کیونکہ " یہ مذاکرات قرآن وسنت کی روشنی میں نہیں بلکہ آئین پاکستان کی روشنی میں ہو رہے ہیں "
----------------------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
اجی ہم تو کب سے عرض کر رہے ہیں کہ یہ طالبانی ٹولہ آئین پاکستان کو مانتا ہی نہیں اس لئے ان کے ساتھ مذاکرات صرف "مذق رات" ہوں گے اور مولانا برقعہ پوش یہ بھی فرمائیں کہ طالبان نے ہزاروں پاکستانیوں بشمول فوجیوں کو کس "قرآن و سنت" کی روشنی میں قتل کیا اور کس "شریعت" کے تحت ان کے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلے اور وہ مولانا برقعہ پوش خود دوسروں کو شہادتیں بانٹتے بانٹتے اپنی "شہادت" کو سامنے دیکھ کر کس "اسلامی آئین" کے تحت برقعہ پہن کر فرار ہو رہے تھے ۔ اگر پاکستان کا آئین اسلامی نہیں ہے تو کیا طالبان کا "جہل" اسلامی ہے جس کے تحت وہ لوگوں کو ذبح کرتے ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

طالبان کی "شریعت" کے مطابق ہی تو برقعہ تھا۔ آپ نے خوامخواہ ہی بات کا بتنگڑ بنا ڈالا :)
 
عثمان

محفلین
یہ والی بلی تو پہلے ہی تھیلے سے باہر تھی۔ خفیہ بِلیاں تو وہ ہیں جو دراصل حکومتی کمیٹی میں ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
پر امن طلبہ کی پریس کانفرنس

Bf5_VHdCAAA3IKW.png
 
ایک رائے یہ ہے کہ لال مسجد اپریشن کے بعد بھی مولانا وہی طاقت پکڑے ہوئے ہیں جو پہلے تھی۔ حالانکہ لال مسجد اپریشن کامیاب تھا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے۔
 
باباجی

محفلین
یہاں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ
"بندہ بے غیرت ہونا چاہیئے، عزت بے عزتی آنی جانی چیز ہے " ۔۔۔چاہے برقعے میں بھاگو یا بغیر برقعے کے :)
اور پھر بڑے فخر سے "جیو" ٹی وی کو برقعہ پہن کر انٹرویو دیا ، لیکن کبھی "جیو" ٹی وی پر حملہ کرنے کا نہیں سوچا
 
جو گرجتے ہیں وہ برستےنہیں۔
مولانا عبدالعزیز جب لال مسجد کے واقعے سے پہلے ہر خطبہ جمعہ میں حکومت کو دھمکیاں دیا کرتے تھے اور نفاذ شریعت کا مطالبہ کیا کرتے تھے۔ اگر واقعی وہ اپنے جذبے میں سچے تھے تو اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر ہرگز نا بھاگتے۔
اب پھر انہوں نے مذاکرات کے دوران نئی آئٹم پیش کرنی شروع کر دی ہے۔
 
یہ مولانا دیوبندی ہیں یا بریلوی؟
 
ویسے کیا پاکستان میں قرآن و سنت بالادست نہیں۔
کیا یہ ممکن ہے کہ قرآن و سنت لوگوں کی زندگیوں میں جبرسے رائج ہوسکیں۔
 
پاکستان کے آئین کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف نہیں بن سکتا۔
اگر کوئی قانون قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ہو تو اسے وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اپنے ملک کے معروف مولوی حضرت عبدالعزیز المعروف مولانا برقعہ پوش نے فرمایا ہے کہ ؛
"مذاکرات سے الگ نہیں ہو رہا لیکن مذاکراتی عمل کے لئے جاری اجلاسوں میں شامل نہیں ہوں گا" کیونکہ " یہ مذاکرات قرآن وسنت کی روشنی میں نہیں بلکہ آئین پاکستان کی روشنی میں ہو رہے ہیں "
----------------------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
اجی ہم تو کب سے عرض کر رہے ہیں کہ یہ طالبانی ٹولہ آئین پاکستان کو مانتا ہی نہیں اس لئے ان کے ساتھ مذاکرات صرف "مذق رات" ہوں گے اور مولانا برقعہ پوش یہ بھی فرمائیں کہ طالبان نے ہزاروں پاکستانیوں بشمول فوجیوں کو کس "قرآن و سنت" کی روشنی میں قتل کیا اور کس "شریعت" کے تحت ان کے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلے اور وہ مولانا برقعہ پوش خود دوسروں کو شہادتیں بانٹتے بانٹتے اپنی "شہادت" کو سامنے دیکھ کر کس "اسلامی آئین" کے تحت برقعہ پہن کر فرار ہو رہے تھے ۔ اگر پاکستان کا آئین اسلامی نہیں ہے تو کیا طالبان کا "جہل" اسلامی ہے جس کے تحت وہ لوگوں کو ذبح کرتے ہیں ۔

پر امن طلبہ کی پریس کانفرنس

Bf5_VHdCAAA3IKW.png
متفق.
ایسے ویسے کیسے کیسے ہو گئے.
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک رائے یہ ہے کہ لال مسجد اپریشن کے بعد بھی مولانا وہی طاقت پکڑے ہوئے ہیں جو پہلے تھی۔ حالانکہ لال مسجد اپریشن کامیاب تھا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے۔
یعنی سارا غور اس بات پر ہے کہ مسئلہ واقعی لال مسجد میں ہے :)
 
نایاب

لائبریرین
لگتا ہے کچھ ہی دنوں میں " امیرالمومنین پاکستان " کا " اسلامی آئینی " طور پر اعلان ہونے کو ہے ۔ پھر آئین بھی " مسلمان " ہو جائے گا ۔ ظلمت سے بھرپور " ریفرینڈم " برپا ہوگا ۔ اور عوام سے زبردستی بیعت لے لی جائے گی ۔ اور وہ جو کہتے پھرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلا وہ منہ چھپاتے پھریں گے ۔ اللہ ہی اپنے پسندیدہ دین سے کھلواڑ کرنے والوں سے حساب لے ۔۔۔۔۔۔ آمین
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں ہر ایک شہر میں کئی کئی لال مسجدیں آباد ہیں۔ اس لئے مسئلہ صرف لال مسجد کا نہیں۔
میرے کہنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ عبادت کے نام پر بنائی گئی عمارات کو اب دہشت گردی اور دیگر برے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
لگتا ہے کچھ ہی دنوں میں " امیرالمومنین پاکستان " کا " اسلامی آئینی " طور پر اعلان ہونے کو ہے ۔ پھر آئین بھی " مسلمان " ہو جائے گا ۔ ظلمت سے بھرپور " ریفرینڈم " برپا ہوگا ۔ اور عوام سے زبردستی بیعت لے لی جائے گی ۔ اور وہ جو کہتے پھرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلا وہ منہ چھپاتے پھریں گے ۔ اللہ ہی اپنے پسندیدہ دین سے کھلواڑ کرنے والوں سے حساب لے ۔۔۔ ۔۔۔ آمین
کافی عمدہ تجزیہ کیا ہے۔ دو دن قبل میں بھی اسی نتیجے پر پہنچا تھا :)
 
یہاں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ
"بندہ بے غیرت ہونا چاہیئے، عزت بے عزتی آنی جانی چیز ہے " ۔۔۔ چاہے برقعے میں بھاگو یا بغیر برقعے کے :)
اور پھر بڑے فخر سے "جیو" ٹی وی کو برقعہ پہن کر انٹرویو دیا ، لیکن کبھی "جیو" ٹی وی پر حملہ کرنے کا نہیں سوچا
بے غیرتی کا لفظ چھوٹا ہے۔۔۔۔کہتے ہیں کہ عذرِ گناہ بد تر از گناہ۔ اس شخص سے ٹی وی انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ تم لال مسجد سے برقع پہن کر کیوں نکلے تو اسکا جواب تھا کہ بھیس بدل کرنکلنا تو نبی صل اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ ملاحظہ کیجئے اس شخص کی جہالت و حماقت۔۔۔ پتہ نہیں توہین رسالت کیا ہوتی ہے، اگر یہ نہیں ہے تو۔
 
دوست

محفلین
جہاں سے بے غیرتی کی حدیں ختم ہوں ان سے ایک میل آگے طالبان و حامیان بے غیرتان کثیران کا علاقہ شروع ہوتا ہے. دین کو باپ کا مال سمجھ لیا ہے انہوں نے.
 
Top