بھائی جی انسانوں سے مانوس جانور صرف ایک ہی سب سے زیادہ ہے اور وہ ہے کتا ۔ اب “ملا کااسلام“ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتا ہے اس پر بحث فضول پر ایویں بلی کو مظلوم بیوہ نہ بنائیں ۔بلی وہ جانور جسے فرعون بھی قبروں میں دفناتے تھے۔ اسلام میں بلی کی آہ سے پناہ مانگی گئی ہے۔ کچھ تو ہے اس مانوس جانور میں جو انسانوں کیساتھ رہنا پسند کرتا ہے۔ ہم جس مکان میں شفٹ ہوئے ہیں۔ وہاں دو جڑواں بہن بھائی رہتے ہیں۔ بلا تو بہت جلد دوست بن گیا ہے۔ پر بلی ذرا ڈرپوک ہے۔ ایک دن پرانے رہنے والے ہم سے ملنے آئے تو بلی کو خوشبو آگئی۔ اور انکے جانے کے کئی گھنٹے بعد تک ہماری کھڑکی کو کھڑکاتی رہی۔ اسکو پرانے کرائے دار یاد آرہے تھے
ویسے ایک بات یہ میں نے سن رکھی ہے کہ کتا مالک کا وفادار ہوتا ہے اور بلی اپنے گھر کی وفادار ہوتی ہے
جناب کتا مالک کا وفادار ہوتو اس کی چیزوں کا بھی وفادار ہوتا ہے