اول تو یہ بلی اور اس کے بچے باہر ہی نہیں جاتے اور ویسے بھی اس علاقے میں فلپینی نہیں ہیں۔
لیکن یہاں باہر گلی میں بہت زیادہ بلیاں موجود ہیں، اسے کہو یہاں آ جائے۔
کچھ دو پاؤں والی بھی ہوتی ہیں، ان کے متعلق کیا خیال ہے؟
عبداللہ میرے بھوت بنگلے کی بلیاں تو مجھے دیکھ کر ایسی بھاگتی ہیں جیسے میں کوئی فلپائن کا رہنے والا ہوں
دراصل میں اُسی مخلوق کی بات کر رہا تھا ۔
جی بلکل ہوگی ۔۔۔۔۔ مگر ابھی تک کوئی ایسی مشین ایجاد نہیں ہوئی ہے جو یہ تفریق کرسکے ۔ توکل کرنا ہوگا ۔ضروری نہیں کہ سب ایک سی ہوں۔ ان میں کوئی اچھی بھی ہو گی۔
ویسے یہ بلی وہ تو نہیں جو مُلا کے ہاتھ نہیں لگی تھی ۔۔۔۔۔ہہہہہہہ ہم کیا جانیں
یہ بلی میری بیٹی نے پالی ہوئی ہے۔ اس کے بچے اب ایک ماہ اور 20 دن کے ہو گئے ہیں۔
ان بچوں کے سارا دن تین کام ہوتے ہیں۔
1) دودھ پینا
2) آپس میں لڑنا
3) تھک ہار کر سو جانا
بہت پیارے بچے ہیں۔