تعارف بندہ نا چیز اجاز ت چاہتا ہے

احسان اللہ

محفلین
و علیکم السلام

بندہ ناچیز کیا چیز ہے ،کچھ تعارف تو پیش کریں
یہی سمجھ نہیں آرہی کہ اپنے بارے میں کیا لکھوں ،خو د اپنی تعریف کرنا بھی مناسب نہیں لگتا ،۔۔۔۔۔۔۔اگر تعریف نہ کرو ۔۔۔۔۔تو بتانے کیلئے اپنی ذات و صفات میں کچھ خاص ہے ہی نہیں ۔۔۔۔۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
جی ذیشان بھائی ۔۔۔۔۔یہ تو میں بھول ہی گیا تھا ۔۔۔۔۔تعارف میں کیا لکھوں یہ سمجھ نہیں آرہی ،۔۔۔۔۔
اقتباس دانش صاحب کے مراسلے کا لے رہے ہیں جواب ذیشان صاحب کو۔ لگتا ہے آتے ساتھ ہی arifkarim صاحب مدظلہ العالی سے ہته پنجا ہو گیا ہے۔
 

احسان اللہ

محفلین
میں احسان اللہ ،اسلام آباد کا رہائشی ،ایک طالب علم ہوں ،شاعری سیکھنے کا شوق ہے ،اردو تحریر بھی بہتر بنانا چاہتا ہوں ،اسی سلسلے میں یہاں حاضر ہوا ہوں ،امید ہے،یہاں سیکھنے کو ملے گا ،میں یہاں نیا ہوں ، مجھ سےغلطیاں ہو سکتی ہیں ،امید کرتا ہوں کہ آپ میری غلطیوں کی اصلاح فرمائیں گے ،
 

ربیع م

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خوش آمدید!

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے :)
www.onlineilmkidunya.com.gif

محفل میں حاضری کے لیے۔ اب بندہ ان سے پوچھے کہ آکر اجازت مانگ رہے ہیں یہ کیا تُک ہوئی بھلا؟ :)
دروازہ تو بند رکھا ہے جی :) :) :)
 

احسان اللہ

محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں

اقتباس دانش صاحب کے مراسلے کا لے رہے ہیں جواب ذیشان صاحب کو۔ لگتا ہے آتے ساتھ ہی arifkarim صاحب مدظلہ العالی سے ہته پنجا ہو گیا ہے۔
عبد القیوم بھائی۔۔۔۔۔۔نشان دہی کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔اپنی سادگی دیکھ کر ۔۔۔۔۔بڑی ہنسی آرہی ہے
 

احسان اللہ

محفلین

arifkarim

معطل
میں احسان اللہ ،اسلام آباد کا رہائشی ،ایک طالب علم ہوں ،شاعری سیکھنے کا شوق ہے ،اردو تحریر بھی بہتر بنانا چاہتا ہوں ،اسی سلسلے میں یہاں حاضر ہوا ہوں ،امید ہے،یہاں سیکھنے کو ملے گا ،میں یہاں نیا ہوں ، مجھ سےغلطیاں ہو سکتی ہیں ،امید کرتا ہوں کہ آپ میری غلطیوں کی اصلاح فرمائیں گے ،
آجکل اسلام آباد سے بہت ممبرز رجسٹر ہو رہے ہیں۔ کیا وہاں انٹرنیٹ نیا نیا آیا ہے؟ محمد تابش صدیقی
 
Top