بند کسے کہتے ہیں ؟

عباد اللہ

محفلین
اعتقادِ بحر ہونا چاہیے یوں تو جناب
پوچھتے ہیں شعر میں کچھ بحر سا ہوتا بھی ہے؟
کون بے بہرہ یہ پوچھے ہے میاں
بحر کے بن شعر ہو سکتا بھی ہے؟؟
خود مجھے نثر پسند ہے لیکن عبارت میں روانی کا شدید فقدان ہے سرِ دست آپ کچھ مشورے ہی دے دیجئے
 
عباد اللہ

محفلین
بحر کی موجوں میں غوطہ زن ہو جا
یا پھر بغاوت کر اوجھل ِسخن ہوجا
ھاھھھا
"کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں "
مجھ سے پوچھو تو کم سے کم 5 ،6 ہزار شعر یاد کرو شاعری میں طبع آزمائی سے پہلے پھر بھلے بحر کا نہ پتا ہو طبیعت میں موزونی پیدا ہو جائے گی اور سہولت سے کہنے لگو گے
 
مظہر آفتاب

آپ کے اس جواب سے یوں لگا جیسے پنجابی میں کسی نے کہا ہو (منہ دھو کر آ )
 
آپ کے اس جواب سے یوں لگا جیسے پنجابی میں کسی نے کہا ہو (منہ دھو کر آ )
یا مظہرالعجائب!

مظہر آفتاب بھائی، جس جواب کو آپ یوں ہنسی میں اڑارہے ہیں وہ واحد جواب ہے جو نہایت سنجیدگی اور ہمدردی کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ہوسکے تو دوبارہ عباد اللہ بھائی کے جواب پر غور کیجیے۔
 
میں نے تو اس لڑی کا آغاز بھی سیکھنے کی غرض سے سنجیدگی سے کیا تھا میں نے کوئی شاعر ی سے بہرہ ورہونے کا دعویٰ تو نہیں کیا
 
ویسے پنجابی میں بند بریڈ کے پیڑے کو بھی کہتے ہیں

ایک بند انجینئرنگ میں بھی ہوتا جو پانی آگے باندھا جاتا۔ بند باندھنا تو عام مستعمل ہے یہ شاید انگریزی والے لفظ protection bund سے ہی نکلا ہو گا۔ پروٹیکشن بندز ڈیم اور بیراج پر بنائے جاتے۔ :):)
 
کیا بحر سے بے بہرہ ہو کر کچھ نہیں لکھا جا سکتا ؟
مختلف خیالات مختلف لوگوں کے۔ حالی کا مقدمہ شعر و شاعری اٹھائیے بڑے بڑے حوالے مل جائیں بلکہ قافیہ وغیرہ سے بھی جان چھوٹ جائے گی آپ بھی ان کے معتقد بنیں اور پرچار کریں ان کا۔
اگر ہر چیز سے دامن تہی چاہتے ہیں تو پھر ایک اور کتاب اٹھائیے، اردو ادب کے مغرربی دریچے از پروفیسر صدیقی، بڑی بڑی نادر مثالیں ملیں گی، کچھ میں بھی رکھتا ہوں ادھر، ایک میں تو شکلیں ملتیں اور وہ کارٹون بھی نہیں اور غیر کارٹون بھی نہیں مگر وہ نظمیں قرار پائیں جمالیاتی ابلاغ اور ابہام پسندی کی رو سے۔۔۔ ۔ ۔ میں بحر حال اس فن کو سمجھ نہیں سکا۔
دوسری دلچسپ مثال ایک نامور شاعر کے لائق فرزند کی ایک نظم کی جس میں لفظ cricket اکتیس بار لکھا ہوا ہے، یہ بھی نظم ہے جناب ابہام پسندوں کی۔
ایسی نظموں اور شاعری کے لئے فن اور تخیل کی بجائے صرف ایک ساغر کی ضرورت۔ ۔ ۔ ۔
آپ ان شعراء کے نمائندہ شاعر ثابت ہو سکتے ہیں۔
:):sneaky::)
 
آخری تدوین:
Top