بند کسے کہتے ہیں ؟

ھاھھھا
"کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں "
مجھ سے پوچھو تو کم سے کم 5 ،6 ہزار شعر یاد کرو شاعری میں طبع آزمائی سے پہلے پھر بھلے بحر کا نہ پتا ہو طبیعت میں موزونی پیدا ہو جائے گی اور سہولت سے کہنے لگو گے
حالی نے بھی یہی مشورہ دیا کہیں کسی کتاب میں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ لڑی مذاق کی نذر ہوتی جا رہی ہے۔
شاعری شروع کرنے کا ارادہ کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ واقعی کچھ سیکھتا چاہتے ہیں۔ اگر نہیں تو نثری نظم کی راہ کھلی ہے۔ جس میں بحر کی کوئی قید نہیں۔ لیکن ردیف قافئے کی قید لگائی جائے گی تو اسے موزوں پابند شاعری کے زمرے میں رکھنا پڑے گام اور بے بحرہ کہنا پڑے گا۔ اس کے لئے مطالعہ بہت ضروری ہے تاکہ غزل کہہ سکیں، بحر و اوزان کے اندر۔ بحر سے واقفیت چاہے نہ ہو مگر طبیعت میں موزونیت ہپیدا ہو جائے،
 

اکمل زیدی

محفلین
۔
غلطی سے طنزومزاح میں پہنچ گئی
اس میں طنز نہیں ہے کہیں بھی ..۔ صرف مزاح کا رنگ لئے ہوئے ہیں اور خوب ہی لئے ہوئے ہیں ... اگر کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے بند کی مذکورہ تشریح پر نہ جائیں بلکے ان سے بندھ جائیں ان سے بںدھنے سے آپ کی کافی گرہیں کھل جائینگی . .
 

اکمل زیدی

محفلین
ویسے پنجابی میں بند بریڈ کے پیڑے کو بھی کہتے ہیں جسے اردو میں بن کہا جاتا ہے مگر یہ بن وہ بن نہیں ہے کہ جسے کہتے ہیں ....میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
ہمارے یہاں ’’بند‘‘ ڈیم کو بھی کہتے ہیں جو کبھی :)’’بن‘‘ نہیں پاتے۔
ایک بن وہ بھی ہے جو کہ جوبن میں آتا ہے
جنگل کو بھی بن کہتے ہیں۔۔۔ اور اگر کوئی بھلا مانس وہاں سے ہوکر آجائے تو اسے بن مانس کہنے لگتے ہیں۔۔۔
اگر کوئی مستقل رہائش اختیار کرلے تو بن باسی ہوجاتا ہے۔ چاہے بن جتنا بھی باسی ہو۔۔۔:)
بن کو دھونے سے کیا وہ دھوبن بن جاتا ہے؟؟؟;)
میرا بھی ایک دوست سے اسی بات پر جھگڑا ہو گیاجب میں نے کہا یہ میرا شعر ہے اس نے کہا یہ شعر نہیں بند ہے اور میں نے کہا اپنا منہ بند کر ۔۔۔۔۔
ویسے دروازہ اگر کھلا نہ ہو تو اسے بھی بند ہی کہتے ہیں
:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
 
Top