بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز

فہد اشرف

محفلین
عجیب معلومات حاصل ہوئیں شتک کے بارے میں ، ہندی میں تو کمنٹری کے دوران یہ سنتے ہی رہتے ہیں ، مگر دراصل یہ فارسی کا لفظ ہے اور اسکا مطلب ہے دلکش ، یا Shellfish [SH] (a) In the household, discharge. Water splash۔
میرے خیال میں اردو میں سینچری کی جگہ استعمال درست ہے ۔ محمد تابش صدیقی الف عین فہد اشرف
شَتْ سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی وہی ہے جو فارسی میں صد کے ہیں۔ اسی طرح فی صد کو ہندی میں ’پَرْتِیْ شَتْ‘ کہتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
شَتْ سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی وہی ہے جو فارسی میں صد کے ہیں۔ اسی طرح فی صد کو ہندی میں ’پَرْتِیْ شَتْ‘ کہتے ہیں
سنسکرت اور قدیم فارسی (اوستا) ایک ہی نسل کی دو زبانیں ہیں یعنی دونوں ہی آرینز کی زبانیں ہیں، اور اب بھی کئی ایک الفاظ معمولی سے تغیر کے ساتھ دونوں زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
سنسکرت اور قدیم فارسی (اوستا) ایک ہی نسل کی دو زبانیں ہیں یعنی دونوں ہی آرینز کی زبانیں ہیں، اور اب بھی کئی ایک الفاظ معمولی سے تغیر کے ساتھ دونوں زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
جی جی آب حیات میں ایسے الفاظ کی ایک فہرست موجود ہے
 
آج کے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش کی برتری محض 7 رنز کی رہ گئی ہے اور ابھی سری لنکا کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔
504 پر 3 آؤٹ
روشن سلوا 87 اور چندی مل 37 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
 
لنکا تو میچ جیتنے کی کافی اچھی پوزیشن میں آ گئی- کل پوسٹ ٹی سیشن تک 200+ کی لیڈ اور تھوڑا سا تیز کھیل کر 250+ کی لیڈ حاصل کر لے تو یہاں میچ جیتنے کا اچھا چانس بن سکتا ہے-

پچ کو دیکھتے ہوئے میرے خیال میں چار سیشن جبکہ کم از کم 3سیشن + 10 اوورز لازمی دینے چاہئیے-
لنکا کھپے است وغیرہ!!
 
لنچ ڈے 4
لنکا 612-4
لیڈ بائے 99 رنز

اس سیشن میں تیز رنز بنانے کی کوشش جی جانی چاہئیے اگر 150 یا 149 رنز بھی نکال لئے جاتے تو آخری سیشن میں 10 اوورز میں 50 سے 60 رنز مزید جوڑ کر بنگلہ کو دعوت دے دینی چاہئیے اور اپنی قسمت آزمانی چاہئیے-
 
یعنی چندی مل کے ساتھ ڈیکویلا کی بھی سنچری
 
لنکا نے 713-9 پر اننگز ڈیکلئیر کر دی-
جسکا مطلب ہے پورے 200 رنز کی لیڈ حاصل کی ہے-

ابھی بھی پچ بیٹنگ کے لئے مکمل طور پر سازگار ہے لیکن پانچویں دن ہیراتھ جی کی گھمن گھیریاں کسی بھی بلے باز کو مشکلات میں ڈال سکتی ہیں-
 
سری لنکا کی جانب سے اس بہادری کا مظاہرہ حیران کن ہے۔
 
اسٹمپس ڈے 4
81-3 اور 513
لنکا 713-9 ڈیکلئیر

بنگلہ ٹرائل بائے 119 رنز-

آخری اوور میں ہیراتھ کے ہاتھوں مشفیق الرحمان کے پویلین لوٹنے کے بعد بنگلہ اب کافی مشکل حالات میں گھر چُکی ہے
شکست تو مجھے یہاں سے لازمی لگ رہی اب یہی دیکھنا کہ اننگ کی شکست سے بچ پاتے ہیں یا نہیں-
 
فہد اشرف

محفلین
بنگلہ دیش 221-3
لٹن داس 62 اور مومن الحق 89 نے بنگلہ دیش کو اننگ کی شکست سے بچا لیا ہے اور اب میچ بچانے میں لگے ہوئے ہیں
 
تین دنوں میں ایک ہزار سے اوپر رنز اور صرف 13 وکٹیں۔ اس وکٹ کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہیئے۔

چٹاکانگ پچ کو "بیلو ایوریج" قرار دیا گیا ہے جسکا مطلب ہے کہ اگلے پانچ سال تک چٹاکانگ اسٹیڈیم کے سامنے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ جگمگاتا رہے گا-
 
لگتا ہے کہ عبد اللہ بھائی آج چھٹی پر ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، سری لنکا کے 162 پر 7 آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 
Top