بنگلہ دیش کا دورہء نیوزی لینڈ

یاز

محفلین
پانچویں وکٹ بھی گر گئی۔ مومن الحق آؤٹ۔
بنگلہ دیش بظاہر سیفٹی کی جانب جاتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم ابھی بھی میچ ہارنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔
اس وقت 152 کی لیڈ ہے۔ اگلے تیس پینتیس اوورز میں مزید 100 رنز کے اندر بقیہ وکٹس گر جائیں تو نیوزی لینڈ کو پچپن سے ساٹھ اوورز میں 250 کے قریب رنز کرنا ہوں گے۔ جو کہ کافی حد تک ممکن ہے۔
 
یاز

محفلین
بنگلہ دیش کے لئے بری خبر یہ بھی ہے کہ ان کا ایک بلے باز زخمی ہونے کی وجہ سے کھیلنے کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ گویا کہ ان کی چار ہی وکٹیں باقی ہیں۔
 
بنگلہ کی پوری ٹیم 160 رنز ہی بنا سکی۔
یوں کیویز کو 57 اوورز میں 217 رنز کا ہدف ملا ہے۔
کافی دلچسپ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ٹیسٹ!!!
 
ٹیسٹ میچ کا ایک اور بہترین سیشن اختتام کر پہنچا۔
کیویز 91-2
آخری سیشن میں مزید 126 رنز درکارہیں جبکہ کم ازکم 38 اوورز کا کھیل باقی ہے۔
کیویز کی گرفت کافی مضبوط البتہ بنگالی کوئی جادو پھونک کر میچ بچا سکتے ہیں لیکن اس کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بنگلہ دیش شکست کے دہانے پر۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 595 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہو گا، جس کے بعد کوئی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ہو۔
 
کیویز166-2
مزید محض 51 رنز درکار۔جبکہ کم ازکم 27 مزید اوورز باقی۔
کین سُپرپ ولیمسن اور ٹیلر کی خوبصورت بیٹنگ۔

بنگلہ کا تھالی میں رکھ کر میچ دینے کا خوب شکریہ ادا کر رہے۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بنگلہ دیش شکست کے دہانے پر۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 595 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہو گا، جس کے بعد کوئی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ہو۔
پس ثابت ہوا کہ بنگالی بھی ہمارے ہی بھائی بند ہیں :)
 
ابن توقیر

محفلین
شکیب اور مشفیق کی اننگز دیکھی تھی جھلکیوں میں پھر اس میچ کا علم نہیں رہا،لیکن یہاں تو بڑی دلچسپ صورتحال رہی،پہلی اننگز میں بنگال کا مجموعی ٹوٹل دیکھ کر لگا تھا کہ کچھ سپیشل ہوگا پر انجام کچھ خاص نہ ہوا۔
 
بنگلہ دیش شکست کے دہانے پر۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 595 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہو گا، جس کے بعد کوئی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ہو۔
مختصراً یہ کہ بنگالیوں کے ساتھ اظہر والی ہو گئی.
 
شکیب اور مشفیق کی اننگز دیکھی تھی جھلکیوں میں پھر اس میچ کا علم نہیں رہا،لیکن یہاں تو بڑی دلچسپ صورتحال رہی،پہلی اننگز میں بنگال کا مجموعی ٹوٹل دیکھ کر لگا تھا کہ کچھ سپیشل ہوگا پر انجام کچھ خاص نہ ہوا۔
میرے خیال میں کل ٹی کے بعد سے جو حالات بدلے ہیں۔ یہ خود میں سپیشل ہیں اور ایسے میں یہ نتیجہ خاص ہی ہے۔
پس ثابت ہوا کہ بنگالی بھی ہمارے ہی بھائی بند ہیں :)
نہیں بھیا۔ یہ کسی کارگردگی کسی اور ہی لیول پر ہے۔۔
 
یاز

محفلین
حالیہ چند سالوں کی کرکٹ کا جائزہ لیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔
ون ڈے میں پہلے 250 سے اوپر ٹارگٹ اچھا سمجھا جاتا تھا اور 300 سے اوپر ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا تھا۔ لیکن اب 350 بھی محفوظ نہیں ہے۔

اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں 400 سے اوپر کا مجموعہ اچھا سمجھا جاتا تھا اور 500 سے اوپر کے سکور کو تو ناقابلِ شکست سمجھا جاتا تھا کہ یا تو جیتیں گے یا ڈرا ہو گا۔ لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ تین سال قبل ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 588 رنز کئے تھے، لیکن ہارتے ہارتے بچے تھے۔
 
یاز

محفلین
ایک اور چیز یہ دیکھی جا رہی ہے کہ ایک ہی ٹیسٹ میں ایک ٹیم کی دونوں اننگز میں واضح تر تفاوت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ پہلے ایسے واقعات خال خال ہوتے تھے، اب اکثر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں کہ ایک اننگز میں 500 سے اوپر رنز اور دوسری میں 150 کے قریب ڈھیر ہو گئے۔
 
Top