بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

محمداحمد

لائبریرین
کراچی میں کرکٹ ہو یہ تو اچھا لگتا ہے ۔

لیکن سیکیورٹی دیکھ کر یہ محسوس یہ ہوتا ہے کہ گویا جنگ چھڑ گئی ہے۔ اور جب تک میچز ہوتے رہتے ہیں عوام کی زندگی(ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے) اجیرن بنی رہتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے بنگلہ دیش کی ٹیم کیسے راضی ہو گئی پاکستان آنے پر۔

آخری وقت تک تو یہی خبریں تھیں کہ نخرے کر رہے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مذکورہ ربط کا دورہ کرنے سے پتہ چلا کہ حسن کو عشق کے کوچے کے کئی ایک چکر لگانا ہوں گے۔ :)

کیا ہم اسے حسن کا غرور خاک میں ملنے سے تعبیر کریں؟ :)
 
اگر کراتشی کو میچ نہ دیں تو سابقہ کرکٹر موجودہ بیوی جیسی ناراض شکل بنا لیتے اور صحافیوں کا تو پوچھیں ہی مت۔

کراچی میں کرکٹ ہو یہ تو اچھا لگتا ہے ۔

لیکن سیکیورٹی دیکھ کر یہ محسوس یہ ہوتا ہے کہ گویا جنگ چھڑ گئی ہے۔ اور جب تک میچز ہوتے رہتے ہیں عوام کی زندگی(ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے) اجیرن بنی رہتی ہے۔

کافی لمبا دورانیہ ہے۔

مستقل قیام کریں گے پڑوسی یا آتے جاتے رہیں گے؟ :)

ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ پہلے دورے میں کھیلیں گے۔
پھر پی ایس ایل ہوگا۔
پھر ایک ون ڈے اور ٹیسٹ دوسرے دورے میں۔۔

آخری وقت تک تو یہی خبریں تھیں کہ نخرے کر رہے ہیں۔ :)
کیا ہم اسے حسن کا غرور خاک میں ملنے سے تعبیر کریں؟ :)

ایسا ہی سمجھ لیں کہ اگر نہ آتے تو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئین شپ کے 120 پوائنٹس کے ساتھ خطیر رقم سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا۔
پہلے تو صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر راضی ہوئے۔ پی سی بی کے انکار پر کہا ہم آئیں گے ہی نہیں۔ پی سی بی نہ کہا مت آؤ دونوں ٹیسٹ میچز اور پوائنٹس فورٹفیٹ کر دو۔۔
پہلے ٹیسٹ سیریز ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی فئیر کوئی گل یووے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے بنگلہ دیش بورڈ کی بھی عجیب منطق ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی پاکستان کا لمبا دورہ نہیں کرنا چاہتے، جب پاکستان بورڈ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بیس سے زیادہ بنگالی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے لیے پاکستان میں ہونگے تو اس پر کہا کہ وہ تو رجسٹریشن برائے رجسٹریشن ہے۔

اب بھی دورہ کر رہے ہیں لیکن دودھ میں مینگنیاں ڈال کر، دو ٹیسٹ، ایک ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی تین دوروں میں مکمل ہونگے۔ صرف رقم اور پوائنٹس بچا رہے ہیں۔
 
بادلِ ناخواستہ ہی آ رہے ہیں۔
 
اور اصل مسئلہ بھی شاید یہی ہے، صرف پوائنٹس کا معاملہ ہوتا تو شاید وہ چھوڑ بھی دیتے!

جی جی اصل مسئلہ ڈالرز کا ہی ہے۔
لیکن اجکل بنگال ٹائیگرز اچ انج وی بڑی آکڑ آئی ہوئی اے پوائنٹس دا اوہ سوچدے ہونے کہ کوئی حساب لگ ہی جائے شاید، شاہینو کا کیا ہے کب مہربان ہو جائیں۔۔۔
 
تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
سیریز 2-0 سے پاکستان کے نام۔

بولے تو شاہین ہنوز ورلڈ نمبر 1 رہیں گے۔۔۔
 
Top