عظیم اللہ قریشی
محفلین
برادرم رانا "پہطان" کس زبان کا لفظ ہے؟ پ کی موجودگی کے باعث یہ کم از کم عربی سے تو ہو نہیں سکتا۔ اگر یہ لقب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا تو غالب گمان یہی ہے کہ اسے عربی ہونا چاہیئے تھا۔ ویسے ہم محض اپنی معلومات کی خاطر جاننا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ بات ہمارے لئے قطعی نئی ہے۔
کافی عرصہ پہلے ایک دوست کے توسط سے ایک علم دوست اور سیاسی امور میں ماہر جناب انجیئر طور گل صاحب سے ملاقات ہوئی تھی جو کہ اب گہری دوستی میں تبدیل ہوچکی ہے (موصوف پشتو کے اخبار وحدت میں کالم نگار بھی ہیں)۔ طور گل صاحب نے پٹھانوں کی تاریخ پر ایک سیر حاصل بحث وحدت اخبار میں کالمز کی شکل میں کافی عرصہ تک کرتے رہے پھر اس کا مجموعہ کا اردو ترجمہ مجھ سے لکھوایا اور پھر باقاعدہ روزانہ 3گھنٹے کی نشت میں ٹائپ بھی کروایا اس میں اس نے بطان کا لفظ استعمال کیا تھا۔سعود بھائی! پہطان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سُریانی لفظ ہے۔ اب یہ لفظ اپنی اصل شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے استعمال کیا یا کوئی اور بات ہے اس کا تو مجھے علم نہیں اگر مذید سرچ کرنے سے اس بارے میں کچھ معلوم ہوا تو انشاء اللہ شئیر کروں گا۔ رہی بات کہ اس واقعے کا تذکرہ کہاں ملتا ہے تو یہ افغانوں کی روایتوں میں بھی ملتا ہے اور کئی کتب میں بھی اس کا بیان ملتا ہے۔ مثلاًً "طبقات ناصری" میں اس کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ پھر"مخزن افغانی" جو خواجہ نعمت اللہ ہراتی کی تالیف ہے اس میں اس کا ذکر ہے۔ اور کئی مغربی محققین نے اسے براہ راست افغانوں سے سن کر بھی بیان کیا ہے۔ یعنی اس واقعے کا تذکرہ کچھ جزیات کے ردوبدل سے اتنی مختلف جگہ ملتا ہے کہ اس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔