ایہ ہے آرمگدون ايك يہودی کے نقطہ نظر سے۔ اسلامى مصادر ذرا مختلف رائے رکھتے ہیں۔
بر سبيل تذكرہ بنى اسرائيل كى گم شدہ اقوام كا ذكر قرآن عظيم اور متفق عليہ احاديث ميں بھی آیا ہے۔
قرآن كريم ميں مذكور اصحاب سبت :
[ARABIC]وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ [/ARABIC]
اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ (٦٥) اسے ہم نے اگلوں پچھلوں کے لئے عبرت کا سبب بنا دیا اور پرہیزگاروں کے لئے وعﻆ ونصیحت کا" القرآن سورة البقرة آيت 65،66
اور حديث شريف ميں مذكور :
[ARABIC]فقدت أمة من بني إسرائيل ، لا يدري ما فعلت . ولا أراها إلا الفأر . ( متفق عليه) [/ARABIC]
"بني اسرائيل كى ايك قوم گم ہو گئی ( اور دوسرى روايات ميں ہے مسخ كر كے جانور بنا دى گئی) اور ميرا خيال ہے کہ وہ چوہے ہیں۔"
بندروں اور چوہوں كى انسانوں سے مشابہت كا جواب آپ كو سائنس بہتر طور پر ديتى ہے۔
اور سائنسدان چوہوں پر تجربات كيوں كرتے ہیں ۔ پہلا جواب:
http://www.quora.com/Why-do-scientists-prefer-to-experiment-on-mice-and-rats