تعارف بن بلائے ہم ہیں آئے

میرا نام اورنگ زیب اشرف شامی ہے۔ فیصل آباد سے تعلق ہے مگر غمِ روز گار سے وفا نبھاتے نبھاتے لاہور ڈیرے ڈالے ہوئے کوئی آٹھ سال ہو چکے۔ 2008 میں قائد اعظم لاء کالج لاہور سے LL.B پاس کی ، بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بطور پرائیویٹ طالب علم انگریزی میں ماسڑ ڈگری 2011 میں پاس کی۔آج کل ایک پرائیویٹ کمپنی میں لیگل اینڈ کنٹریکٹس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کر رہا ہوں۔ شاعری کا شوق بچپن سے ہے مگر رجحان پڑھنے سے زیادہ لکھنے کی طرف رہا۔ اسی وجہ سے اب جا کے اس غلطی کا احساس ہوا کہ عروض سے واقفیت از حد ضروری ہے۔بس پھر یہ فورم نظر سے گزرا تو اس میں شمولیت کا فیصلہ کرنے میں قطعا" دیر نہ کی۔
 

تلمیذ

لائبریرین
آپ بن بلائے نہیں ہیں، جناب۔ محفل میں آپ کا دل و جان سے خیر مقدم ہے، شامی صاحب۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے یہاں آکر آپ نے بہت اچھا کیا، آپ کو بہت مدد ملے گی اساتذہ سے یہاں :)
اور مکتب سے باہر بھی خوب مزہ آئے گا۔
 

ساجد

محفلین
شامی صاحب ، خوش آمدید ۔ لاہور میں کہاں تشریف رکھتے ہیں جناب ، کبھی ملیں تو سہی خوشبو لگا کے :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
میرا نام اورنگ زیب اشرف شامی ہے۔ فیصل آباد سے تعلق ہے مگر غمِ روز گار سے وفا نبھاتے نبھاتے لاہور ڈیرے ڈالے ہوئے کوئی آٹھ سال ہو چکے۔ 2008 میں قائد اعظم لاء کالج لاہور سے LL.B پاس کی ، بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بطور پرائیویٹ طالب علم انگریزی میں ماسڑ ڈگری 2011 میں پاس کی۔آج کل ایک پرائیویٹ کمپنی میں لیگل اینڈ کنٹریکٹس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کر رہا ہوں۔ شاعری کا شوق بچپن سے ہے مگر رجحان پڑھنے سے زیادہ لکھنے کی طرف رہا۔ اسی وجہ سے اب جا کے اس غلطی کا احساس ہوا کہ عروض سے واقفیت از حد ضروری ہے۔بس پھر یہ فورم نظر سے گزرا تو اس میں شمولیت کا فیصلہ کرنے میں قطعا" دیر نہ کی۔
خوش آمدید جناب۔ محفل میں ایک اور لائل پوریے صاحب کا اضافہ۔۔ :)
 
Top