بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

محمداحمد

لائبریرین
شاعر بڑا جرم کر کے بھاری جرمانہ بھرنےکے بعد اس بھولے جرم کو یاد کر رہا ہے جس کا جرمانہ "پائی تھا۔ شاعر ہر بزرگ کی طرح سستا زمانہ یاد کر کے رو رہا ہے۔ :silent3:

شاعر بے چارے کی تو قسمت میں ہی رونا لکھا ہوتا ہے۔ ہاں البتہ بحیثیت شاعر اُسے رونے کے لئے روز نیا بہانہ اپنے قارئین یا سامعین کو مہیا کرنا پڑتا ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاعر بے چارے کی تو قسمت میں ہی رونا لکھا ہوتا ہے۔ ہاں البتہ بحیثیت شاعر اُسے رونے کے لئے روز نیا بہانہ اپنے قارئین یا سامعین کو مہیا کرنا پڑتا ہے۔ :)
یعنی میں تو روتا ہوں کہ شاعر ہوں میں
پہلے یہ بات عورتوں کے بارے میں کہی جاتی تھی۔ o_O
 

یوسُف

محفلین
واہ۔ لاجواب اشعار۔
یہ میرا عکس ہے تو مگر اجنبی سا ہے
کیوں کر مجھے مجھی سی چُھپاتا ہے آئینہ

جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا
کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئینہ

اس آئینے میں عکس کسی کا ہے رات دن
احمدؔ یہ عشق دل کو بناتا ہے آئینہ
 

سید رافع

محفلین
کیا مضامین ہیں۔ بہت خوب!

اس عکس کے برعکس کوئی عکس ہے کہیں
کیوں عکس کو برعکس دکھاتا ہے آئینہ

جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا
کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئینہ

اس آئینے میں عکس کسی کا ہے رات دن
احمدؔ یہ عشق دل کو بناتا ہے آئینہ

محمداحمد
 
Top