ڈاکٹر نے آپ کو تین گولیاں دی ہیں اور بتایا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گولی کھانی ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ تینوں گولیاں کھانے میں آپ کو کل کتنا وقت لگے گا؟

1۔ ڈیڑھ گھنٹا
2۔ دو گھنٹے
3۔ ایک گھنٹا
4۔ یا کچھ اور (چوتھی صورت کی تفصیل بتائیں)
 
گولیاں کھانے کے لیے تو محض ایک منٹ درکار ہے۔ باقی جو وقت انتظار کرنا ہے اس کا مسئلہ بہر حال دوجا ہے۔ :rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
آخری تدوین:
اگر درست کے بجائے پُرمزاح جواب دیتے تو زیادہ مزہ آتا۔ دیکھنا ابھی بعض لوگ آتے ہی ہوں گے اپنے مزےدار جواب لے کر۔:)
ارے جناب ہمیں کیا معلوم تھا کہ جواب کو مزےدار بھی بنانا ہوتاہے ۔۔۔۔پھر کبھی سہی ، اس بار پھیکے پھیکے پر گزارہ کر لیں :battingeyelashes:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈاکٹر نے آپ کو تین گولیاں دی ہیں اور بتایا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گولی کھانی ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ تینوں گولیاں کھانے میں آپ کو کل کتنا وقت لگے گا؟

1۔ ڈیڑھ گھنٹا
2۔ دو گھنٹے
3۔ ایک گھنٹا
4۔ یا کچھ اور (چوتھی صورت کی تفصیل بتائیں)
---
سرسری بھائی۔ڈیپینڈ کرتا ہے کہ ڈاکٹر کونسا ہے اور ایسی گولی کونسی ہےجو ہر آدھے گھنٹےبعد کھانی پڑتی ہے۔
اور پھر کسی قابل اعتماد ڈاکٹر کا اوپینیئن لیا جائے گا ۔ پھر سوچیں گے ۔ضرورت پڑی تو پہلے ڈاکٹر کی ڈگری ( یا کسی اور خفیہ مقصد ) کو جانچا جائے گا ۔:laughing3:
 
شمشاد

لائبریرین
پکی بات ہے ناں کہ ڈاکٹر ہی ہے، ڈاکو تو نہیں ہے ناں۔

ویسے گیارہ بجے پہلی گولی کھا لیں، ساڑھے گیارہ بجے دوسری اور بارہ بجے تیسری، تو ایک گھنٹے میں کام نپٹ جائے گا۔
 
اور اگر مریض وقت کا بہت پابند ہوا تو ایک گھنٹا تین سیکنڈ لگیں گے۔:)
 
---
سرسری بھائی۔ڈیپینڈ کرتا ہے کہ ڈاکٹر کونسا ہے اور ایسی گولی کونسی ہےجو ہر آدھے گھنٹےبعد کھانی پڑتی ہے۔
اور پھر کسی قابل اعتماد ڈاکٹر کا اوپینیئن لیا جائے گا ۔ پھر سوچیں گے ۔ضرورت پڑی تو پہلے ڈاکٹر کی ڈگری ( یا کسی اور خفیہ مقصد ) کو جانچا جائے گا ۔:laughing3:
اگر مریض ڈاکٹر کا مکمل فرمادار اور ٹائم کا سخت پابند ہوگا تو اسے ایک گھنٹہ اور تین سیکنڈ لگیں گے اور اگر سیانا ہوگا تو دوسری گولی آدھے گھنٹے سے کچھ پہلے کھالے گا اور تیسری کچھ اور پہلے تو ایک گھنٹے سے کم وقت صرف ہوگا جبکہ سیانا مریض جلدی میں ہو اور اگر سیانا مریض سست ہوا تو دوسری اور تیسری گولی آدھے گھنٹے سے کچھ دیر بعد کھائے گا تو اسے ایک گھنٹے سے کچھ اوپر وقت لگے گا، ممکن ہے ڈیڑھ گھنٹا یا دو گھنٹے بھی لگ جائیں، اس آخری صورت کے لحاظ سے تینوں جواب درست ہونے کا احتمال ہے۔ :):p
 
آخری تدوین:
ڈاکٹر نے آپ کو تین گولیاں دی ہیں اور بتایا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گولی کھانی ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ تینوں گولیاں کھانے میں آپ کو کل کتنا وقت لگے گا؟

1۔ ڈیڑھ گھنٹا
2۔ دو گھنٹے
3۔ ایک گھنٹا
4۔ یا کچھ اور (چوتھی صورت کی تفصیل بتائیں)

اسامہ بھیا! ویسے "گولی دینا" ڈاکٹر صاحب تو کیا پوری قوم کو ہی بہت اچھے سے آتا ہے :wink:

ایک ڈاکٹر کے کلینک کی رینوویشن کا کام کیا تھا، جب پیمنٹ کا وقت آیا تو انہوں نے ایک "گولی" دی کہ آدھے گھنٹے بعد آنا۔ میں آدھا گھنٹا "بازار میں دیدار" کرتا رہا، آدھے گھنٹے بعد کلینک واپس پہنچا تو کمپوڈر بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب تو چلے گئے اور آگے 2 دن کی چھٹی بھی ہے، آپ تیسرے دن تشریف لائیں۔ ان کے آدھے گھنٹے کی گولی نے حلق سے اترنے میں 3 دن لے لئے۔
تیسرے دن پہنچا تو ڈاکٹر صاحب نہیں تھے، کمپوڈر نے انہیں فون کر کے میرا بتایا تو انہوں نے دوسری گولی ارسال کردی کہ امجد صاحب سے کہیں کہ تشریف رکھیں میں آدھے گھنٹے میں آ رہا ہوں۔ وہ آدھا گھنٹے 8 بار گزرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر صاحب کو اچانک ایک وزٹ پر جانا پڑ گیا، اب وہ 5 دن بعد تشریف لائیں گے۔ دوسری گولی نے 5 دن لے لئے، یعنی 2 گولیوں کا دورانیہ ہوگیا 8 دن۔ اور اگر ڈاکٹر صاحب نے تیسری گولی بھی دینی ہے تو ۔ ۔ ۔ ۔ :sick4:
 
شمشاد

لائبریرین
امجد بھائی ان کی گولیاں لینا چھوڑیں۔ ایسا کریں انہیں ایک کیپسول دکھا دیں کہ پیسے ادا کر دیں ورنہ یہ کیپسول بھجوا دوں گا۔

کیپسول کی تصویر
images
 
Patriot2056.jpg

شمشاد بھیا!
ڈاکٹر صاحب کو کیپسول تو بھیجوا دیا لیکن جواب میں انہوں نے مجھ پر انجکشن چھوڑ دیا ، ہون کی کراں؟
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے وہ ڈاکٹر کیپول سے بچ کیسے گیا؟
کچھ فیصد طے کر کے طالبان کی خدمات حاصل کریں۔
 
اگر مریض ڈاکٹر کا مکمل فرمادار اور ٹائم کا سخت پابند ہوگا تو اسے ایک گھنٹہ اور تین سیکنڈ لگیں گے اور اگر سیانا ہوگا تو دوسری گولی آدھے گھنٹے سے کچھ پہلے کھالے گا اور تیسری کچھ اور پہلے تو ایک گھنٹے سے کم وقت صرف ہوگا جبکہ سیانا مریض جلدی میں ہو اور اگر سیانا مریض سست ہوا تو دوسری اور تیسری گولی آدھے گھنٹے سے کچھ دیر بعد کھائے گا تو اسے ایک گھنٹے سے کچھ اوپر وقت لگے گا، ممکن ہے ڈیڑھ گھنٹا یا دو گھنٹے بھی لگ جائیں، اس آخری صورت کے لحاظ سے تینوں جواب درست ہونے کا احتمال ہے۔ :):p
جواب بتائیں، کھچڑی مت بنائیں:confused:
 
Top