اسامہ بھیا! ویسے "گولی دینا" ڈاکٹر صاحب تو کیا پوری قوم کو ہی بہت اچھے سے آتا ہے :wink:

ایک ڈاکٹر کے کلینک کی رینوویشن کا کام کیا تھا، جب پیمنٹ کا وقت آیا تو انہوں نے ایک "گولی" دی کہ آدھے گھنٹے بعد آنا۔ میں آدھا گھنٹا "بازار میں دیدار" کرتا رہا، آدھے گھنٹے بعد کلینک واپس پہنچا تو کمپوڈر بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب تو چلے گئے اور آگے 2 دن کی چھٹی بھی ہے، آپ تیسرے دن تشریف لائیں۔ ان کے آدھے گھنٹے کی گولی نے حلق سے اترنے میں 3 دن لے لئے۔
تیسرے دن پہنچا تو ڈاکٹر صاحب نہیں تھے، کمپوڈر نے انہیں فون کر کے میرا بتایا تو انہوں نے دوسری گولی ارسال کردی کہ امجد صاحب سے کہیں کہ تشریف رکھیں میں آدھے گھنٹے میں آ رہا ہوں۔ وہ آدھا گھنٹے 8 بار گزرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر صاحب کو اچانک ایک وزٹ پر جانا پڑ گیا، اب وہ 5 دن بعد تشریف لائیں گے۔ دوسری گولی نے 5 دن لے لئے، یعنی 2 گولیوں کا دورانیہ ہوگیا 8 دن۔ اور اگر ڈاکٹر صاحب نے تیسری گولی بھی دینی ہے تو ۔ ۔ ۔ ۔ :sick4:
راجا صاحب اس بات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تو سرسری بھائی کو اپنے سوال میں گولی کی وضاحت کرنی پڑے گی، تب کہیں بتانا ممکن ہوگا کہ تین گولیاں کھانے میں کتنے ماہ لگ سکتے ہیں۔ ;)
 
عمر سیف

محفلین
ڈاکٹر نے آپ کو تین گولیاں دی ہیں اور بتایا ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گولی کھانی ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ تینوں گولیاں کھانے میں آپ کو کل کتنا وقت لگے گا؟

1۔ ڈیڑھ گھنٹا
2۔ دو گھنٹے
3۔ ایک گھنٹا
4۔ یا کچھ اور (چوتھی صورت کی تفصیل بتائیں)
ایک گھنٹہ ۔۔
پہلی گولی جب ڈاکٹر اسے گولی دے گا
دوسری آدھ گھنٹے بعد
تیسری ایک گھنٹے بعد ۔۔۔
 
1۔ ”زبان“ کس زبان کا لفظ ہے؟
2- ”لفظ“ لفظ کی کونسی قسم ہے؟
3- ”جمع“ جمع ہے تو مفرد بتائیں اور مفرد ہے تو جمع بتائیں۔
4- ”مفردات“ کا مفرد کیا ہے؟
5- ”مرکبِ ناقص“ مرکب ناقص کی کونسی قسم کی مثال ہے؟
6- ”اسم“ ، ”فعل“ اور ”حرف“ اسم ، فعل اور حرف میں سے کس کی مثالیں ہیں؟
 
آخری تدوین:
1۔ زبان کس زبان کا لفظ ہے؟
2- لفظ لفظ کی کونسی قسم ہے؟
3- جمع جمع ہے تو مفرد بتائیں اور مفرد ہے تو جمع بتائیں۔
4- مفردات کا مفرد کیا ہے؟
5- مرکب ناقص مرکب ناقص کی کونسی قسم کی مثال ہے؟
6- اسم ، فعل اور حرف اسم فعل اور حرف میں سے کس کی مثالیں ہیں؟

1۔ زبان عبرانی سے ہے۔
2۔ لفظ اسم جمع ہے۔
3۔ جمع واحد ہے جس کی جمع اجماع یا مجموعہ ہے۔
4۔ مفردات کا مفرد فرد اور جمع افراد یا فردیات وغیرہ۔
5۔ مرکب کے حوالے سے کسی کیمیا دان کو بلانا پڑے گا۔ ہمیں دواؤں کا علم نہیں۔
6۔ اسم کی مثال موسم۔ فعل کی مثال،،،، شاید فاعل اور مفعول وغیرہ۔ حرف کی مثال انحراف۔

وما علینا الا البلغ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
1۔ ”زبان“ کس زبان کا لفظ ہے؟
2- ”لفظ“ لفظ کی کونسی قسم ہے؟
3- ”جمع“ جمع ہے تو مفرد بتائیں اور مفرد ہے تو جمع بتائیں۔
4- ”مفردات“ کا مفرد کیا ہے؟
5- ”مرکبِ ناقص“ مرکب ناقص کی کونسی قسم کی مثال ہے؟
6- ”اسم“ ، ”فعل“ اور ”حرف“ اسم ، فعل اور حرف میں سے کس کی مثالیں ہیں؟
1۔زبان اردو اور فارسی زبانوں کا لفظ ہے۔
2۔ لفظ لفظ اسم کی قسم سے ہے
3۔جمع جمع نہیں ہے بلکہ جمع دراصل واحد ہے اسی کی جمع میں کئی آراء جمع ہو سکتی ہیں مثلاً جمعات اور اجماع وغیرہ
4۔مفردات جمع ہےاور اس کی واحد مفردہ یا مفرد ہے۔
5۔مرکّب ناقص دراصل مرکب ناقص کے ساتھ ساتھ مرکّب توصیفی بھی ہے۔
6۔اسم فعل اور حرف تینوں اسم کی طرح اسم کی قسم سے ہیں ۔
:laughing3::laughing3::laughing3:
 
1۔ زبان عبرانی سے ہے۔
2۔ لفظ اسم جمع ہے۔
3۔ جمع واحد ہے جس کی جمع اجماع یا مجموعہ ہے۔
4۔ مفردات کا مفرد فرد اور جمع افراد یا فردیات وغیرہ۔
5۔ مرکب کے حوالے سے کسی کیمیا دان کو بلانا پڑے گا۔ ہمیں دواؤں کا علم نہیں۔
6۔ اسم کی مثال موسم۔ فعل کی مثال،،،، شاید فاعل اور مفعول وغیرہ۔ حرف کی مثال انحراف۔

وما علینا الا البلغ۔
لاحول ولاقوۃ الا باللہ
میں انتہائی سنجیدگی سے پڑھ رہا تھا اور مسلسل اغلاط پر حیران ہورہا تھا، جواب کا مزاحیہ ہونا لفظ ”انحراف“ پر جاکر سمجھ میں آیا۔ :)
کیا شیخ صاحب ۔۔۔۔ خوب تفریح لی ہم سے۔۔۔ :)
 
:)
1۔زبان اردو اور فارسی زبانوں کا لفظ ہے۔
اصلا؟
2۔ لفظ لفظ اسم کی قسم سے ہے
لفظ کی دو قسمیں ہیں۔۔۔ موضوع اور مہمل ۔۔۔ ”لفظ“ موضوع ہے۔

3۔جمع جمع نہیں ہے بلکہ جمع دراصل واحد ہے اسی کی جمع میں کئی آراء جمع ہو سکتی ہیں مثلاً جمعات اور اجماع وغیرہ
جمع کی جمع جموع ہے۔

4۔مفردات جمع ہےاور اس کی واحد مفردہ یا مفرد ہے۔
درست۔

5۔مرکّب ناقص دراصل مرکب ناقص کے ساتھ ساتھ مرکّب توصیفی بھی ہے۔
تقریبا درست۔

6۔اسم فعل اور حرف تینوں اسم کی طرح اسم کی قسم سے ہیں ۔
سب سے زیادہ مزے دار جواب۔
 
تین دوست بھوک اور نیند کی شدت سے پریشان تھے۔
ان میں سے ایک ہمت کرکے تینوں کے لیے بسکٹ لینے گیا۔
جب وہ بسکٹ لے کر واپس آیا تو باقی دونوں سو چکے تھے۔
اس نے تمام بسکٹ کے تین برابر حصے کرکے تہائی حصہ کھالیا اور سوگیا۔
پھر باقی دو میں سے ایک کی آنکھ کھلی ، اس نے دو کو سوتا ہوا پایا اور بسکٹ دیکھے۔
اس نے بھی بسکٹ کا تہائی حصہ کھالیا اور سوگیا۔
پھر کچھ دیر بعد تیسرے کی آنکھ کھلی ، اس نے دو کو سوتا ہوا پایا اور بسکٹ دیکھے۔

پھر تینوں بیدار ہوئے اور بچے کھچے بسکٹ کے تین برابر حصے کرکے تینوں نے کھالیے۔
اللہ کی شان بسکٹ ہر مرتبہ اتنے تھے کہ تین پر برابر سرابر تقسیم ہوتے رہے حتی کہ آخر میں ایک بھی بسکٹ نہیں بچا۔

سوال:
یہ بتائیے کہ لانے والا کم از کم کتنے بسکٹ لایا تھا؟
 
یہ بتائیے کہ لانے والا کل کتنے بسکٹ لایا تھا؟

شاید 81 بسکٹ لایا ہوگا جس میں سے لانے والا پہلے ہی 27 بسکٹ کھا کر 54 بچا دیے۔ پھر دوسرے نے 54 میں سے 18 کھا کر 36 بچا دیے۔ تیسرے نے 36 میں سے 12 کھا کر 24 بچائے اور آخری میں تینوں نے 8،8 بسکٹ کھا کر 24 کے 24 برابر کردیے۔ :( :( :(
 
جواب درست ہے۔۔۔۔۔
 
مشہور کھیل شطرنج (Chess) کا آغاز چھٹی صدی عیسوی میں ہندوستان سے ہوا۔ اس کا اصل نام "چت رنگا" تھا۔ کیونکہ اس میں چار قسم کے مہرے استعمال ہوتے تھے ایرانیوں نے اس کو بدل کر شطرنج کردیا اور آاج اسی نام سے مشہور ہے۔ ابتدا میں یہ کھیل راجہ اور مہا راجہ اور شہزادوں وغیرہ کے لیے ایجاد ہوا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس کھیل سے ان میں جہانبانی (ملک چلانے) کی قابلیت بڑھے گی۔ روایت ہے کہ گپتا خاندان کےعہد حکومت میں ایک ماہر ریاضی دان نے یہ کھیل پہلی مرتبہ اپنے بادشاہ کو پیش کیا تو بادشاہ بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا کہ بتاؤ تمہیں کیا انعام دیا جائے؟ ریاضی دان بولا: حضور آپ دے نہ سکیں گے۔ بادشاہ بولا تم بتاؤ تو سہی ہوسکتا ہے ہم تمہاری خواہش پوری کردیں۔ ریاضی دان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شطرنج کے پہلے خانے میں "ایک چاول کا دانہ" رکھا جائے، دوسرے خانے میں دو دانے اور تیسرے میں چار دانے، چوتھے میں آٹھ دانے رکھے جائیں اور اسی طرح دانوں کی تعداد اپنے سے پچھلے خانے سے دوگنی کرتے کرتے شطرنج کے چونسٹھ (64) خانے بھر دیے جائیں یعنی اس کی مقدار کے برابر مجھے چاول دے دیے جائیں۔ بادشاہ نے کہا کہ یہ تو بہت آسان کام ہے! اور سرکاری گودام کے نگران کو بلا کر حکم دیا کہ ریاضی دان کا مطالبہ پورا کیا جائے۔ نگران کچھ دیر بعد واپس آیا اور عرض کیا کہ حضور اتنا چاول تو ہمارے پاس نہیں ہم ریاضی دان کا مطالبہ پورا نہیں کرسکتے۔ بلکہ میرے خیال میں اتنا چاول تو دنیا بھر کے گوداموں میں بھی موجود نہیں ہوگا۔ بادشاہ یہ سن کر حیران رہ گیا اور دل سے ریاضی دان کی قابلیت کا معترف ہوگیا۔ اس نے ریاضی دان سے بہت معذرت کی اور بہت مال و دولت سے نوازا اور دربار میں عہدہ دیا۔

سوال نمبر ایک: شطرنج کے سارے دانوں کو اس طرح چاول سے بھرنے کے لیے چاول کے دانوں کی کتنی مقدار کی ضرورت ہے؟
سوال نمبر دو: اس مقدار کا وزن کلو گرام میں کتنا ہوگا؟
سوال نمبر تین: ایک کلو میں تقریباً کتنے چاول ہوتے ہیں؟

کچھ بنیادی معلومات:
پاک و ہند میں عہد قدیم سے یعنی مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے زمانے سے قبل ناپ تول کا جو نظام رائج تھا اور اب بھی کہیں کہیں (جیسے ہم سناروں کے یہاں) رائج ہے وہ رتی، تولہ، پاؤ اور سیر وغیرہ کا تھا۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ چاول کے چار دانے سے ایک "دھان" بنتا ہے۔ اور ایک رتی میں چار دھان ہوتے ہیں۔ بالفاظ دیگر ایک رتی چاول میں سولہ دانے ہوتے ہیں۔
آٹھ رتی سے ایک ماشہ بنتا ہے۔ اور بارہ ماشے کا ایک تولہ ہوتا ہے۔ پانچ تولے کا ایک چھٹانک۔ اور سولہ چھٹانک کا ایک سیر ہوتا ہے۔ ایک تولہ اعشاری نظام سے
11.66375 گرام کے مساوی ہوتا ہے۔

ان بنیادی معلومات سے اوپر سوالات کو حل کریں۔
 
آخری تدوین:
اجازت ہے ، مگر ہماری کند ذہنی کا خیال رکھتے ہوئے پوچھیے گا۔ :)

سوالات کرنا مجھے زیادہ تر پسند نہیں ہے۔ ہاں سوالات کو حل کرنا میرا شوق اور بہترین مشغلہ ہے۔ بہر حال اوپر والا سوال کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے۔ آپ یا کوئی بھی حل کرسکتا ہے۔ :)
 
مشہور کھیل شطرنج (Chess) کا آغاز چھٹی صدی عیسوی میں ہندوستان سے ہوا۔ اس کا اصل نام "چت رنگا" تھا۔ کیونکہ اس میں چار قسم کے مہرے استعمال ہوتے تھے ایرانیوں نے اس کو بدل کر شطرنج کردیا اور آاج اسی نام سے مشہور ہے۔ ابتدا میں یہ کھیل راجہ اور مہا راجہ اور شہزادوں وغیرہ کے لیے ایجاد ہوا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس کھیل سے ان میں جہانبانی (ملک چلانے) کی قابلیت بڑھے گی۔ روایت ہے کہ گپتا خاندان کےعہد حکومت میں ایک ماہر ریاضی دان نے یہ کھیل پہلی مرتبہ اپنے بادشاہ کو پیش کیا تو بادشاہ بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا کہ بتاؤ تمہیں کیا انعام دیا جائے؟ ریاضی دان بولا: حضور آپ دے نہ سکیں گے۔ بادشاہ بولا تم بتاؤ تو سہی ہوسکتا ہے ہم تمہاری خواہش پوری کردیں۔ ریاضی دان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شطرنج کے پہلے خانے میں "ایک چاول کا دانہ" رکھا جائے، دوسرے خانے میں دو دانے اور تیسرے میں چار دانے، چوتھے میں آٹھ دانے رکھے جائیں اور اسی طرح دانوں کی تعداد اپنے سے پچھلے خانے سے دوگنی کرتے کرتے شطرنج کے چونسٹھ (64) خانے بھر دیے جائیں یعنی اس کی مقدار کے برابر مجھے چاول دے دیے جائیں۔ بادشاہ نے کہا کہ یہ تو بہت آسان کام ہے! اور سرکاری گودام کے نگران کو بلا کر حکم دیا کہ ریاضی دان کا مطالبہ پورا کیا جائے۔ نگران کچھ دیر بعد واپس آیا اور عرض کیا کہ حضور اتنا چاول تو ہمارے پاس نہیں ہم ریاضی دان کا مطالبہ پورا نہیں کرسکتے۔ بلکہ میرے خیال میں اتنا چاول تو دنیا بھر کے گوداموں میں بھی موجود نہیں ہوگا۔ بادشاہ یہ سن کر حیران رہ گیا اور دل سے ریاضی دان کی قابلیت کا معترف ہوگیا۔ اس نے ریاضی دان سے بہت معذرت کی اور بہت مال و دولت سے نوازا اور دربار میں عہدہ دیا۔

سوال نمبر ایک: شطرنج کے سارے دانوں کو اس طرح چاول سے بھرنے کے لیے چاول کے دانوں کی کتنی مقدار کی ضرورت ہے؟
سوال نمبر دو: اس مقدار کا وزن کلو گرام میں کتنا ہوگا؟
سوال نمبر تین: ایک کلو میں تقریباً کتنے چاول ہوتے ہیں؟

کچھ بنیادی معلومات:
پاک و ہند میں عہد قدیم سے یعنی مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے زمانے سے قبل ناپ تول کا جو نظام رائج تھا اور اب بھی کہیں کہیں (جیسے ہم سناروں کے یہاں) رائج ہے وہ رتی، تولہ، پاؤ اور سیر وغیرہ کا تھا۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ چاول کے چار دانے سے ایک "دھان" بنتا ہے۔ اور ایک رتی میں چار دھان ہوتے ہیں۔ بالفاظ دیگر ایک رتی چاول میں سولہ دانے ہوتے ہیں۔
آٹھ رتی سے ایک ماشہ بنتا ہے۔ اور بارہ ماشے کا ایک تولہ ہوتا ہے۔ پانچ تولے کا ایک چھٹانک۔ اور سولہ چھٹانک کا ایک سیر ہوتا ہے۔ ایک تولہ اعشاری نظام سے
11.66375 گرام کے مساوی ہوتا ہے۔

ان بنیادی معلومات سے اوپر سوالات کو حل کریں۔
فرداً فرداً تینوں کا جواب دینا تو خیر کچھ مشکل کام ہے، البتہ مجھے یاد ہے کہ تقریبا دس سال پہلے والد صاحب سے میں نے یہ سوال حل کروایا تھا ، والد صاحب CA اور ACCA کی کلاسیں پڑھاتے ہیں ، ماشاءاللہ ماہر ٹیچر تسلیم کیے جاتے ہیں ، ان کے حساب کے مطابق اُس وقت (یعنی دس سال قبل) دنیا بھر کے چاول کے دانوں سے دس گنا زیادہ اس کا جواب آیا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک آدمی بینک میں چیک کیش کروانے گیا ۔ کیشئر کچھ کنفیوز تھا اس نے آدمی کو روپے اور پیسے آپس میں بدل کر دے دئیے۔
آدمی نے بینک سے باہر نکل کر ایک اخبار پچاس پیسے کا خریدا اور اپنی بقیہ رقم کو اُس چیک کی رقم کا تین گنا پایا ۔
ذرا بتایئے کہ وہ چیک کتنے کا تھا ؟
 
شمشاد

لائبریرین
ایک باپ نے اپنے تین بیٹوں کے لیے مرتے وقت ۱۷ اونٹ چھوڑے۔ اور وصیت نامے میں لکھ دیا کہ کون سا بیٹا کتنے اونٹ لے گا۔

جب وصیت نامہ کھولا گیا تو اس میں لکھا تھا کہ بڑا بیٹا آدھے اونٹ لے گا۔ منجھلا بیٹا کل تعداد کا تیسرا حصہ لے گا جبکہ سب سے چھوٹا بیٹا کل تعداد کا نوواں حصہ لے گا۔

بوجھنا یہ ہے کہ تینوں کے حصے میں کتنے کتنے اونٹ آئے؟
 
فقہی جواب دیں یا صرف حساب کا؟ :)
 
Top