بولڈ نسخ فانٹ

سروش

محفلین
یا ہم اردو کیبورڈ سے عربی والا ک اور عربی ۃ ٹائپ کر سکتے ہیں ؟ اور اگر ہاں تو کیسے ؟
کیوں کہ اردو کیبورڈ میں ہم کئی ایسے حروف بھی ٹائپ کرلیتے ہیں جو اردو میں بالکل بھی استعمال نہیں ہوتے صف عربی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ جیسے أ إ وغیرہ ۔
اس لنک سےابوطلحہ کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں:
عربی اور اردو دونوں ٹائپنگ ہوسکتی ہیں۔
http://surrosh.org/download/keyboards/AbuTalha Keyboard 1.0.rar

مذکورہ کی بورڈ شاملہ کے لئے بھی کارآمد ہے ۔
 

علوی امجد

محفلین
کی بورڈ لے آؤٹ کے لئے عموما مائیکروسافٹ کی بورڈ لے آؤٹ منیجر MSKLC استعمال ہوتا ہے۔ لیکن وہاں ایک کلید دو مختلف یونی کوڈ ویلیوز کو سپورٹ نہیں کرتی۔ مثال کے طور پر میں نے گول "ۃ" کو دو یونی کوڈ ویلیوز دیں۔
9XoBnty.jpg

اس نے دونوں ویلیوز کو مان تو لیا لیکن جب ٹائپ کرنے کا وقت آیا تو وہ ایک وقت میں دونوں الفاظ کو ٹائپ کرنے لگ گیا۔
7sVIhue.jpg


اب کوئی ایسا کی بورڈ لے آؤٹ منیجر مل جائے تو ایک کلید پر بیک وقت دو یونی کوڈ ویلیو محفوظ کرے اور پھر اس کے بعد ٹیکسٹ ایڈیٹر بھی اسی طرح ایک کیریکٹر کو دونوں یونی کوڈ ویلیو کے ساتھ محفوظ کرلے تو شائد یہ معاملہ کچھ سلجھ سکے۔ یہ سب کیسے ہوگا؟ اس
کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔
 

علوی امجد

محفلین
اس لنک سےابوطلحہ کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں:
عربی اور اردو دونوں ٹائپنگ ہوسکتی ہیں۔
http://surrosh.org/download/keyboards/AbuTalha Keyboard 1.0.rar

مذکورہ کی بورڈ شاملہ کے لئے بھی کارآمد ہے ۔

اس لنک پر موجود کی بورڈ میں تمام کلیدوں کی عربی ویلیوز دی گئی ہیں۔
FPhWouF.gif

VijrdR2.gif

GCfEiHS.gif
 

جاسم محمد

محفلین
اب کوئی ایسا کی بورڈ لے آؤٹ منیجر مل جائے تو ایک کلید پر بیک وقت دو یونی کوڈ ویلیو محفوظ کرے اور پھر اس کے بعد ٹیکسٹ ایڈیٹر بھی اسی طرح ایک کیریکٹر کو دونوں یونی کوڈ ویلیو کے ساتھ محفوظ کرلے تو شائد یہ معاملہ کچھ سلجھ سکے۔ یہ سب کیسے ہوگا؟ اسکے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔
ایسا ممکن نہیں ہے۔ آپ کیبورڈ سے ایک وقت میں ایک ہی یونیکوڈ قدر ٹائپ کر سکتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس دور میں کچھ بھی ناممکن نہیں
بھائی آپ فانٹ پروگرام کرتے وقت وولٹ میں عربی اور اردو حروف کی قدریں مشترک رکھ سکتے ہیں۔ یوں ٹائپ کرتے وقت عربی یا اردو حرف لکھیں تو اسے کمپیوٹر ایک جیسی شکل میں ہی رینڈر کرتا ہے۔ :)
 

ذیشان اختر

محفلین
یہ فونٹ نہیں خطاطی لگ رہی ہے۔
بہت شکریہ جواب کا۔ لیکن یہ فونٹ میں نے کئی اردو اشتہارات میں دیکھا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس دور میں جب کہ اچھے اچھے اردو فونٹس موجود ہیں تو ایک عام میسیج کے لئے خطاطی کی کیا ضرورت ہے؟
 

دوست

محفلین
ایسے اشتہارات کو اکٹھا کریں، انہیں سکین کریں اور ان سے فونٹ بنایا جا سکتا ہے (ظاہر ہے اپنی مدد آپ کے تحت آپ کو فونٹ کے لگیچر بدلنا سیکھنا ہو گا، یہاں اس حوالے سے ٹیوٹوریل بھی موجود ہیں جس کا ربط امید ہے کوئی فراہم کر دے گا)۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایسے اشتہارات کو اکٹھا کریں، انہیں سکین کریں اور ان سے فونٹ بنایا جا سکتا ہے (ظاہر ہے اپنی مدد آپ کے تحت آپ کو فونٹ کے لگیچر بدلنا سیکھنا ہو گا، یہاں اس حوالے سے ٹیوٹوریل بھی موجود ہیں جس کا ربط امید ہے کوئی فراہم کر دے گا)۔
میرے خیال میں علوی امجد اس سے مشابہ فانٹ پہلے ہی بنا رہے ہیں
 

ذیشان اختر

محفلین
جی ہاں میں جس فانٹ پر کام کررہا ہوں۔ وہ تقریبا اس سے ملتا جلتا ہے۔ آپ نے جو تصویر شئیر کی ہے اس کے الفاظ کے ساتھ فانٹ کا نمونہ یہ ہے۔

Text.jpg
بہت خوب جناب۔ یہ کب تک مکمل ہو جائیگا؟ اور استعمال کے لیے دستیاب ہوگا؟
 

علوی امجد

محفلین
ابھی تو فانٹ کی حالت ایسے ہے جیسے ایک مکینک نے پوری گاڑی کھولی ہو اور جوڑنا باقی ہو۔ کچھ الفاظ کی اشکال کی اصلاح جاری ہے۔ چند لیگچرز پر بھی کام جاری ہے۔ جیسے آپ کے شیئر کردہ نمونے میں "سماجی" کا "جی" ایک لیگچر ہے جو نسبتا کم جگہ گھیرتا ہے اور دیکھنے میں خوبصورت لگتا ہے۔ اس طرح " کی، لی، می ، نی ، ئی وغیرہ" ان اشکال تیار کی جارہی ہیں اور جلد فانٹ کا حصہ بن جائیں گی۔ اس کے علاوہ اوپن ٹائپ فیچرز اور ٹیبلز کی نوک پلک بھی ہورہی ہے۔ انشاء اللہ کوشش جاری ہےکہ جلد از جلد مکمل ہوکے ریلیز ہو۔
 
Top