بول تیرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں سوچ رہا تھا کہ گِل کب سے میٹھی ہونے لگی بچپن میں ایک آدھ بار کھائی ہو گی لیکن یاد نہیں کہ میٹھی ہو۔۔۔۔ 🙃😊
بالکل بالکل عامر بھیا۔۔۔ کچھ بچوں میں مٹی کھانے کی بُری عادت پائی جاتی ہے نجانے کیوں۔
سوچنے میں جتنا ٹائم لگا رہے ہیں، ایک مٹھی مٹی پھانک کر دیکھ لیجئیے۔ ذائقہ معلوم ہو جائے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس پر ہم کمنٹس کرنے ہی والے تھے. کہ یہ سوچ کر رک گئے پرائی اوکھلی میں اپنا ذاتی سر کیوں دیں...
اپنی اپنی اوکھلی اپنا اپنا سر!!!
وہی تو۔۔۔
اب گِل کھانا نہ کھانا عامر بھائی کا ذاتی مسئلہ ہی تو ہے۔
ویسے مٹی کھانے سے کیا کیا بیماری ہو سکتی ہے؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تو گل بہن نے ان کے ساتھ قبائلی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اب مخالف قبیلے کا کوئی بھی فرد کہیں ملا تو۔۔۔۔ :terror:
نہیں روفی بھیا آج ہم امن پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔ اور کل بھی۔ اس کے بعد کی کوئی گارنٹی نہیں کہ ایک کی چار بھی سنا دیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلے اس سے بھی پوچھئیے نا کہ گُل بیچاری نے اس کا کیا بگاڑا تھا۔ یاد ہیں نا آپ کو بھی وہ دن عاطف بھیا جو ہم پر گزرے۔
یاد تو یقینا ہے لیکن یہ تو بے زبان مخلوق ہے ۔ اللہ کے فضل سے تم تو صحتیاب ہو گئیں نا ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل بہن! اسے پر واپس کر دو،اس کے پروں سے تم سے بھی نہیں اڑا جانا اور یہ بے چاری بھی اپنے کام سے جائے گی۔
دیکھو تو سہی بغیر پروں کے کاکروچ لگ رہی ہے۔ عالیجاہ رحم۔۔۔۔۔
لیکن کاکروچ تو پورے کے پورے کالے نہیں ہوتے؟
پہلے بتائیے کہ آپ اس کے پر واپس کرنے کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔ کہیں مکھیوں سے کوئی ڈیل تو نہیں کر لی آپ نے؟
اب تو ہمیں آتی جاتی ہواؤں پہ بھی شک ہونے لگا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل بہن! اسے پر واپس کر دو،اس کے پروں سے تم سے بھی نہیں اڑا جانا
ہم نے اڑنا تھوڑی اس کے پروں سے۔۔
ہم تو ان سے پنکھا جھلیں گے۔۔۔ جیسے مور پنکھ سے بادشاہ لوگوں کو پنکھا جھلا جاتا ہے نا۔ ہم مکھی کے پنکھ استعمال کریں گے۔ کچھ نیا تو کرنا چاہئیے نا۔
 
Top